وزارت دفاع
فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویدی فرانس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے
Posted On:
23 FEB 2025 9:34AM by PIB Delhi
جنرل اپیندر دویدی، چیف آف دی آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)، 24 سے 27 فروری 2025 تک فرانس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے، جس کا مقصد بھارت-فرانس دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
24 فروری 2025 کو، فوج کے سربراہ لیس اینوالیدس، پیرس میں فرانس کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ دن کا آغاز گارڈ آف آنر سے ہوگا، جس کے بعد وہ جنرل پیئر شل، سی ای ایم اے ٹی (آرمی کے چیف آف اسٹاف – فرانسیسی آرمی چیف) سے تبادلہ خیال کرینگے۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، جنرل دویدی ای کول ملٹری، پیرس کے معروف فوجی اسکول اور ادارہ جاتی کمپلیکس کا دورہ کریں گے، جہاں انہیں فیوچر کومبیٹ کمانڈ (سی سی ایف)پر تفصیلات بتائی جائیں گی۔ مزید برآں، وہ فرانسیسی فوج کے تکنیکی سیکشن (ایس ٹی اے ٹی) میں معلومات حاصل کریں گے اور ورسائی میں بیٹل لیب تیری کا بھی دورہ کریں گے۔
25 فروری 2025 کو، جنرل دویدی مارسیلی کا سفر کریں گے، جہاں وہ فرانسیسی فوج کی تیسری ڈویژن کا دورہ کریں گے اور انہیں تھرڈ ڈویژن کے مشن اور کردار، دوطرفہ مشق شکتی، بھارت-فرانس تربیتی تعاون اور فرانسیسی فوج کی جدید کاری کے پروگرام (اسکارپین) پر تفصیلات بتائی جائیں گی۔ اگلے دن، جنرل دویدی کارپیان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اسکارپین ڈویژن کے متحرک مظاہرے کو براہ راست فائرنگ کی مشقوں کے ساتھ دیکھیں گے۔
27 فروری 2025 کو، چیف آف دی آرمی اسٹاف نیوو چپیل انڈین وار میموریل پر جائیں گے، جہاں وہ پہلی جنگ عظیم میں حصہ لینے والے بھارتی فوجیوں کی یاد میں پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ اسی دن بعد میں، وہ ای کول دی گورے، فرانسیسی جوائنٹ اسٹاف کالج میں خطاب کریں گے، جس میں جدید جنگ کے ارتقا اور بھارت کے اسٹریٹجک وژن پر روشنی ڈالیں گے۔
جنرل دویدی کا یہ دورہ بھارت اور فرانس کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے، نئے شعبوں میں اشتراک کو دریافت کرنے اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 7478 )
(Release ID: 2105627)
Visitor Counter : 23