عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
بہترین عوامی انتظامیہ 2024 کے لئے وزیر اعظیم کے ایوارڈ ملک بھر میں سرکاری افسران کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کرنے، سراہنے اور انعام دینے کے لیے ترتیب دیئے گئے ہیں
وزیر اعظم ایوارڈ 2024 کے تحت 1588 نامزدگیاں موصول ہوئیں
وزیر اعظم ایوارڈ 2024 کے لئے 710 اضلاع، جو کل اضلاع کا 92 فیصد بنتے ہیں، نے شرکت کے لئے اندراج کرایا ہے
Posted On:
22 FEB 2025 11:11AM by PIB Delhi
حکومتِ ہند نے وزیر اعظم ایوارڈ برائے بہترین عوامی انتظامیہ 2024 کے لیے اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ایوارڈ ملک بھر میں سرکاری افسران کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کرنے، سراہنے اور انعام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سال 2024 کے لیے، وزیر اعظم ایوارڈ برائے بہترین عوامی انتظامیہ کی اسکیم کا مقصد تین زمروں میں سرکاری افسران کی خدمات کو تسلیم کرنا ہے:
زمرہ 1: 11 ترجیحی شعبہ جاتی پروگراموں کے تحت اضلاع کی مجموعی ترقی: اس زمرے میں 5 ایوارڈز دیے جائیں گے۔
زمرہ 2: امید افزا بلاک پروگرام: اس زمرے میں 5 ایوارڈز دیے جائیں گے۔
زمرہ 3: مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستوں اور اضلاع میں اختراعات: اس زمرے میں 6 ایوارڈز دیے جائیں گے۔
وزیر اعظم ایوارڈز پورٹل کو 20 جنوری 2025 کو لانچ کیا گیا تھا۔ نامزدگیوں کی رجسٹریشن اور جمع کرانے کے لیے پورٹل 27 جنوری 2025 سے 21 فروری 2025 تک فعال رہا۔
وزیر اعظم ایوارڈز پورٹل پر 1588 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ موصول ہونے والی نامزدگیوں کی زمرہ وار تفصیل درج ذیل ہے:
(الف) اضلاع کی مجموعی ترقی - 437 نامزدگیاں
(ب) امید افزا بلاک پروگرام - 426 نامزدگیاں
(ج) اختراعات - 725 نامزدگیاں
اس اسکیم کو شرکاء کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے۔ خاص طور پر، امید افزا بلاکس کی پہلی مرتبہ شرکت کا مقصد انتظامی اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ہے۔
ایوارڈز کے لیے درخواستوں کا جائزہ درج ذیل مراحل پر مشتمل ہوگا:
- اسکریننگ کمیٹی کے ذریعے اضلاع/تنظیموں کی شارٹ لسٹنگ، جس کی صدارت ایڈیشنل سیکریٹریز کریں گے۔
- ماہر کمیٹی کے ذریعے جائزہ، جس کی صدارت سیکریٹری، ڈی اے آر پی جی کریں گے۔
- بااختیار کمیٹی کے ذریعے حتمی سفارشات، جس کی صدارت کابینہ سیکریٹری کریں گے۔
وزیر اعظم کی منظوری بااختیار کمیٹی کی سفارشات پر لی جائے گی۔
وزیر اعظم ایوارڈ 2024 میں شامل ہوگا: (i) ٹرافی (ii) اسکرول(iii) 20 لاکھ روپے کا ترغیبی انعام، جو ایوارڈ یافتہ ضلع/تنظیم کو کسی عوامی فلاحی منصوبے کے نفاذ یا وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے استعمال کرنے کے مقصد سے دیا جائے گا۔
یہ ایوارڈز 21 اپریل 2025 کو یومِ سول سروسز کے موقع پر وگیان بھون، نئی دہلی میں معزز وزیر اعظم کے ذریعے دیے جائیں گے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7457
(Release ID: 2105458)
Visitor Counter : 46