محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنوبی افریقہ کی صدارت میں ملازمین کے ورکنگ گروپ  سے متعلق جی-20  کی پہلی  میٹنگ میں ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) میں ہندوستان کا اقدام


ایل اینڈ ای سکریٹری نے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے میں ہندوستان کی کامیابی کا خاکہ پیش کیا اور این سی ایس اور ای- شرم پورٹل پر بہترین عالمی طریقوں کے طور پر کیس سے متعلق مشاہدے پیش کئے

پیشوں اور ہنر کے بین الاقوامی حوالہ جات کی درجہ بندی پر فزیبلٹی اسٹڈی کو تیز کرنے کے لیے آئی ایل او اور او ای سی ڈی کے ساتھ دو طرفہ اجلاس منعقد کیا گیا

اے آئی کے شعبے میں تعاون اور ملازمتوں پر اس کے اثرات کے موضوع پر جرمنی  کے ساتھ باہمی میٹنگ منعقد کی گئی، جوائنٹ  ڈیکلیریشن  آف انٹینٹ  کے تحت او ایس ایچ سے متعلق علم کے تبادلے اور  محنت سے متعلق انتظامیہ کو  مستحکم کرنے  پر  بات چیت کی گئی

لیونگ ویجز  کے لئے اجرتوں  اور ہندوستان کے کثیر جہتی غربت کے اشارئے کے ساتھ اس کی صف بندی پر نیدرلینڈ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت

Posted On: 21 FEB 2025 4:22PM by PIB Delhi

جنوبی افریقہ کی صدارت کے تحت پہلا جی - 20 ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) اجلاس آج 21 فروری 2025 کو پورٹ الزبتھ، جنوبی افریقہ میں اختتام پذیر ہوا۔ ای ڈبلیو جی کی ترجیحات میں (i) جامع ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور (ii) کام کے ایک جامع مستقبل کے لیے سماجی تحفظ اور ڈیجیٹلائزیشن شامل ہے ، ای ڈبلیو جی میٹنگ کے ورکنگ اجلاس میں بحث کے دوران یہ نکات  سامنے آئے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015OMK.jpg

چار دن کے اجلاس  کے دوران، جی -20 ممبران کے مندوبین اور مدعو ریاستوں نے جی -20 لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ٹریک کے کلیدی مرکوز  شعبوں  پر سرگرمیاں عمل میں آئی اور پرزنٹیشن پیش کی گئیں۔ محنت اور روزگار کی سکریٹر محترمہ سمیتا داؤرا نے ہندوستانی وفد کی قیادت کی اور ہندوستان کی طرف سے دونوں ترجیحات پر سرگرمیوں کے بارے میں بات کی۔ سکریٹری موصوفہ نے ہندوستان میں سماجی تحفظ کی بڑھتی ہوئی کوریج، روزگار میں بڑھتی ہوئی افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مزدوروں کی بہبود کے لیے ہندوستان کی طرف سے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دینے کی خاطر این سی ایس اور ای- شرم پر کیس اسٹڈیز پیش کیں۔

محنت  کی سکریٹری نے (i) غیر منظم سیکٹر میں آن بورڈ  کارکنوں   کے لیے ٹیکنالوجی کے تبدیلی کے استعمال پر روشنی ڈالی، جس میں  ای- شرم پر ایک قومی ڈیٹا بیس کی تعمیر، اور مزید سماجی تحفظ کی مختلف اسکیموں تک کارکنوں کی رسائی کے لیے پورٹل کا مزید استعمال؛ (ii) قومی کیریئر سروس (این سی ایس) پورٹل کا استعمال مختلف متعلقہ فریقوں  - آجروں، ملازمت کے  خواہش مند افراد ، مشاورت اور ہنر سے متعلق  خدمات  وغیرہ کی ہم آہنگی کے ذریعے لیبر مارکیٹ میں سپلائی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے ای- شرم  اور  این سی ایس  دونوں پر کیس اسٹڈیز پیش کی گئیں۔  دونوں نے جی -20 ممبر ممالک کے مندوبین کی ہندوستان کی لیبر مارکیٹنگ ٹکنالوجی میں کافی دلچسپی کا اظہار کیا۔

کیس اسٹڈی 1: ای- شرم پورٹل

ہندوستان نے ای – شرم  پورٹل کو ایک کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کیا، غیر منظم اور پلیٹ فارم ورکروں  کے لیے ایک جامع قومی ڈیٹا بیس کے طور پر اپنے رول کو ظاہر کرتے ہوئے، سماجی تحفظ کے فوائد تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کو یقینی بنانے کے لیے 'ایک ہی جگہ دستیاب حل' کے طور پر  22 زبانوں میں دستیاب اور بھاشینی کے ذریعہ تقویت یافتہ، پورٹل ایک یونیورسل اکاؤنٹ نمبر تفویض کرتا ہے۔ مزید یہ کہ ، 12 دسمبر 2024 کو شروع کیا گیا یہ پلیٹ فارم ورکرس  ماڈیول موجود کارکنوں اور مصروفیات کی تفصیلات کو مشترک کرنے کے قابل بناتا ہے  اور  ان کے آجروں کو ذہین نقشہ سازی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ اقدام سماجی تحفظ کے فائدے ہر شخص تک پہنچانے کو تقویت دیتا ہے، غیر رسمی شعبے میں لاکھوں لوگوں کو بااختیار بناتا ہے اور جامع بہبود کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کے لیے ہندوستان کے عزم کی مثال  پیش  کرتا ہے۔

کیس اسٹڈی 2: نیشنل کیرئیر سروس  (این سی ایس) پورٹل

نوکریوں -  ہنر کے درمیان  خلیج   کو پر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی ہندوستان کی کوشش کو  این سی ایس پورٹل پر کیس اسٹڈی کے ذریعے پیش کیا گیا۔ پورٹل نے 440 ملین سے زیادہ آسامیوں کو فعال کیا اور اس  کے تحت  4 ملین آجروں کو رجسٹر کیا گیا تھا، جس سے ملازمت کے خواہش مند افراد اور آجروں کے درمیان فرق کو ختم کیا گیا۔ این سی ایس   اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ)  کے ساتھ بھی مربوط ہے۔ مستقبل کی افرادی قوت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ساز  گار نوکریوں ، اے آئی، اور پلیٹ فارم معیشت  میں اعلیٰ مہارت کے اقدامات کو ترجیح دی گئی۔  کیو ایس ورلڈ فیوچر اسکلز انڈیکس 2025 نے ڈیجیٹل، آئی  اور ساز گار ملازمتوں کے لیے 'ریڈی ٹو ریکروٹ' مارکیٹوں میں ہندوستان کی طاقت کو تسلیم کیا۔

آئی  ایل او ، او  ای سی ڈی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت

وفد کی جانب سے مہارتوں اور قابلیت کی باہمی شناخت کے لیے ایک بین الاقوامی فریم ورک تیار کرنے کے سلسلے میں ہندوستان کی جی- 20، 2023 صدارت کے بعد ترجیح دی گئی ہے۔ اسی مناسبت سے ہندوستان نے ، پہلی جی- 20کی ای ڈبلیو جی  میٹنگ کے موقع  پر ،آئی ایل او، او ای سی ڈی  اور جرمنی کے ساتھ اسکل گیپ میپنگ فزیبلٹی اسٹڈی، اس کے ورک پلان اور ٹائم لائنز کے بارے میں دو طرفہ بات چیت کی۔

سکریٹری موصوفہ نے فنڈنگ ​​کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹس، مطالعہ مکمل کرنے کے لیے آئی ایل او کے ساتھ معاہدے کی حیثیت، اور متعلقہ متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے بارے میں بتایا اوراس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فزیبلٹی اسٹڈی تین اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی: جن میں آئی ٹی، گرین جابز، اور نگہداشت سے متعلق کردار شامل ہیں۔

ہندوستان کے ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کو دیکھتے ہوئے، اور اگلی دہائی میں بڑھتی ہوئی عالمی افرادی قوت کی ضروریات کو تیزی سے پورا کرنے کے ہندوستان کے پروجیکشن کو دیکھتے ہوئے، یہ مطالعہ اہل ہندوستانیوں کی بین الاقوامی نقل و حرکت کی سہولت کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

نیدرلینڈزکے ساتھ دوطرفہ بات چیت

نیدرلینڈز کے ساتھ دو طرفہ بات چیت ہوئی، جس میں ہندوستان کے کثیر جہتی غربت اشارئے  (ایم پی آئی) پر توجہ مرکوز کی گئی اور 'لوینگ  ویجز ' کے تصور کے ذریعے غربت سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کے ساتھ اس کی ہم آہنگی پر بات چیت کی گئی  تاکہ  معیار زندگی کو بہتر بنایا  جاسکے۔ نیدر لینڈزاور آئی ایل او کے ساتھ تعاون میں ‘لیونگ  ویجز’ کو بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا گیا، جس میں بہترین طریقوں کے تبادلے کی تجاویز اور اجرت کے تخمینے پر تکنیکی بحث کی گئی۔ ہندوستان نے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ باوقار کام، پائیدار اجرت کے نظام اور مزدوروں کے لیے بہتر ذریعہ معاش کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

جرمنی کے ساتھ دوطرفہ بات چیت

اکتوبر 2024 میں جرمنی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے دوران، جرمنی کے ساتھ ہندوستان کے ذریعے داخل کردہ مشترکہ اعلامیہ (جے ڈی آئی) کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ جے ڈی  او آئی عالمی سپلائی چینز کے کام میں تعاون کو بڑھانے، انسان پر  مرکوز  اے  آئی اور ملازمتوں پر اس کے اثرات،  گیگ اکانومی کا فروغ ، عالمی مہارتوں کے حوالے سے فریم ورک وغیرہ کے لیے اہم ہے۔

************

U.No:7435

ش ح۔ش م۔ق ر


(Release ID: 2105347) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil