وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کا پہلا تربیتی دستہ خلیج کیم ران ، ویتنام پہنچا
Posted On:
21 FEB 2025 3:17PM by PIB Delhi
دوستی کے پل قائم کرتے ہوئے اور نوجوان ذہنوں کی تربیت کرتے ہوئے، پہلے تربیتی دستے کے جہاز - آئی این ایس تیر اور آئی سی جی ایس ویرا 20 فروری 2025 کو خلیج کیم ران ، ویتنام پہنچے۔ جہازوں کا ویتنام پیپلز نیوی اور ویتنام میں بھارتی مشن کے اراکین نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم ثابت ہو گا۔
پورٹ کال کے دوران مختلف کراس ٹریننگ وزٹس، پیشہ ورانہ اور کمیونٹی تعاملات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جن میں ویتنام نیول اکیڈمی کا دورہ بھی شامل ہے۔ یہ دورہ ویتنام پیپلز نیوی اور کوسٹ گارڈ کے ساتھ دو طرفہ مشقوں پر اختتام پذیر ہوگا۔ یہ مشقیں باہمی تعاون میں اضافہ کریں گی اور بہترین طریقوں کے تبادلے کو مزید فروغ دیں گی۔
ہندوستان اور ویتنام کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے جو ویتنام کے وزیر اعظم کے ہندوستان کے حالیہ دورے کے دوران اگست 2024 میں مزید مستحکم ہوئی۔ اس تعلق کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہندوستانی بحریہ کے ٹریننگ اسکواڈرن کا ویتنام کا دورہ دونوں بحریہ کے درمیان قریب تر سمندری تعاون اور تربیتی تبادلے کو مزید تقویت دے گا۔ موجودہ تعیناتی حکومتِ ہند کی وسیع تر پہل کے مطابق ہے جس کا مقصد صلاحیتوں کی تعمیر کو بڑھانا اور علاقے میں سمندری سلامتی کو مستحکم کرنا ہے، جو ‘‘علاقے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی (ساگر)’’ کے وژن کے مطابق ہے۔
******
ش ح۔ش ت ۔ م الف
U-NO. 7429
(Release ID: 2105288)
Visitor Counter : 18