وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نےجعلی ہندوستانی کرنسی نوٹوں(ایف آئی سی این)کی چھپائی میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف اپنی مہم کے تحت مہاراشٹر میں 4، ہریانہ میں ایک، بہار میں ایک اور آندھر پردیش میں ایک ماڈیولز سمیت سات اورماڈیولز کاانکشاف کر کے نو افراد گرفتار کیا
Posted On:
21 FEB 2025 3:11PM by PIB Delhi
سب سے پہلے8 فروری 2025 کو ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس(ڈی آر آئی) نے دو افراد کو گرفتار کیا ،جو اعلیٰ معیار کے کاغذ کے اصل درآمد کنندہ تھے، جس میں‘آر بی آئی’ اور ‘بھارت’ کی تحریر والا سیکورٹی تھریڈ (‘سیکورٹی پیپر’) موجود تھا جواتر پر دیش کے ضلع غازی پور اور کرناٹک کے بنگلورو سے پکڑا گیا تھا اور اس کے اگلے دن 9 فروری کو ڈی آر آئی نے دو سہولت کاروں (مہاراشٹر کے تھانے اور ہریانہ کے بھوانی ضلع) کا پردہ فاش کیا ،جہاں درآمد شدہ سیکورٹی پیپرز کا استعمال کرتے ہوئےایف آئی سی این(جعلی نوٹ) چھاپے جا رہے تھے، جہاں تین افراد کواس علاقے کے پولیس حکام نے گرفتار کیا، یہ گرفتاریاں ڈی آر آئی کی شکایت پر کی گئیں۔
سیکورٹی پیپر کی درآمد اور جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹوں(ایف آئی سی این) کی چھپائی میں ملوث ماڈیولز کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے، 20 فروری 2025 کو ڈی آر آئی نے مہاراشٹر، ہریانہ، تلنگانہ، تمل نادو اور بہار میں 11 مختلف مقامات پر ایک ہی وقت میں چھاپے مارے اورایف آئی سی این(جعلی کرنسی) چھاپنے میں ملوث سات (7) مزید ماڈیولز کا پردہ فاش کیا۔
ممبئی کے وکھرو لی ویسٹ میں ڈی آر آئی کے اہلکاروں نے درآمد کنندہ کی شناخت کی اور اس کا پردہ فاش کیا۔ جہاں ایک گنجان آباد ی والے علاقے میں تفصیلی تفتیش کے بعد جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹوں کی چھپائی اور تکمیل کے لیے ایک جدید سہولت کا پتہ لگایا گیا اور جہاں سے 50 روپے اور 100 روپے کے جعلی نوٹ، کئی مشینری/اوزار ضبط کیے گئے۔ ضبط شدہ سامانوں میں لیپ ٹاپ، پرنٹرز، پین ڈرائیوز، سیکورٹی پیپر، اے4 سائز کے کاغذ اور مہاتما گاندھی کے واٹر مارک والے بٹر پیپر شامل ہیں۔ڈی آرآئی کے افسران کی شکایت پر اس شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس علاقے کی پولیس کے حکام نےمزید تفتیش کے لیے بھارتیہ نیایا ئےسنہیتا(بی این ایس) کے تحت تمام سامان اور اوزارضبط کیے۔
سنگم نیر ضلع اور کولہا پور ضلع میں ڈی آر آئی نے کمپیوٹرز اور پرنٹرز کے ساتھ اسی طرح کا سیٹ اپ کاپردہ فاش کیا جو جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹوں کی چھپائی کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ دونوں مقامات پر ڈی آر آئی کے افسران کی شکایت کی بنیاد پر دونوں ملزمین کو گرفتار کیا گیا اوراور اس علاقہ کی پولیس کےحکام نے مزید تفتیش کے لیے بھارتیہ نیایا ئےسنہیتا(بی این ایس) کے تحت ضبط شدہ سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
کولہا پور ماڈیول میں ملزمان کی تفتیش کے دوران بیلگام میں ایک اور ماڈیول کا انکشاف ہوا، جہاں چھاپے کے دوران کولہا پور پولیس نے تین مزید افراد کو گرفتار کیا۔
تین دیگر مقامات پر (آندھرا پردیش کے ویسٹ گو داوری ضلع، بہار کے کھگڑیا ضلع اور ہریانہ کے روہتک میں) سیکورٹی پیپر کے درآمد کنندگان کا پتہ لگایا گیا۔ ویسٹ گو داوری میں محدود سیکورٹی پیپر اور پرنٹر، کھگڑیا ضلع میں لیپ ٹاپ، پرنٹر اور محدود سیکورٹی پیپر جیسےشامل شواہد بھی ضبط کیے گئے۔ تینوں ملزمین کوڈی آر آئی کے افسران کی شکایت کی بنیاد پر اس علاقہ کی پولیس نے گرفتار کیا اور اس معاملے کی مزید تفتیش کے لیے بھارتیہ نیایائے سنہیتا(بی این ایس) کے تحت منتقل کر دیا گیا۔
* * * ** * * *
ش ح۔م ع ن-ر ب
U-NO: 7428
(Release ID: 2105274)
Visitor Counter : 32