جل شکتی وزارت
یہ کانفرنس صرف چیلنجوں پر بات چیت تک محدود نہیں تھی، بلکہ حل تلاش کرنے کی اجتماعی کوششوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی: مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل
دوسری آل انڈیا ریاستی آبی وزراء کانفرنس آبی تحفظ پر کلیدی سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر
کانفرنس کے دوسرے دن پانی کی ترسیل کی خدمات، ڈیمانڈ مینجمنٹ اور پانی کے استعمال کی کارکردگی اور مربوط دریا اور ساحلی انتظام پر توجہ مرکوز کی گئی
کانفرنس میں اسٹریٹجک مداخلت کے ذریعے مشن ہر کھیت کو پانی پر روشنی ڈالی گئی
دوسری آل انڈیا کانفرنس تمام شعبوں میں پانی کے استعمال کی کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے پانی کے استعمال کی کارکردگی کے بیورو کی تجویز پیش کرتی ہے
بحث کا پہلا دن پانی ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیکھ بھال پرمرکوزتھا
یہ کانفرنس کمیونٹی کی زیرقیادت آپریشن پر خاص زور دینے کے ساتھ، جل جیون مشن (جے جے ایم) کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے
Posted On:
19 FEB 2025 6:42PM by PIB Delhi
دوسری آل انڈیا ریاستی آبی وزراء کانفرنس ادے پور، راجستھان میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس نے اہم اسٹیک ہولڈرز کو پانی کے انتظام کے اہم مسائل پر غور و خوض کرنے کے لیے جمع کیا۔ کانفرنس کے آخری دن تین موضوعاتی سیشن پر توجہ مرکوز کی گئیجس میں پانی کی فراہمی کی خدمات، آبپاشی اور دیگر استعمال، ڈیمانڈ مینجمنٹ اور پانی کے استعمال کی کارکردگی، اور مربوط دریا اور ساحلی انتظام شامل ہیں۔ ان مباحثوں کے نتیجے میں اہم سفارشات سامنے آئیں جن کا مقصد بھارت کے آبی نظام کو فروغ دینا اور آبی وسائل کے پائیدار انتظام کو یقینی بنانا ہے۔ 18-19 فروری 2025 کو دو روزہ کانفرنس کا افتتاح مرکزی وزیر جل شکتی جناب سی آر پاٹل نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ شری بھجن لال شرما کی موجودگی میں کیا۔

دو روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں جل شکتی کے مرکزی وزیرجناب سی آر پاٹل نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کانفرنس صرف چیلنجوں پر بات چیت تک محدود نہیں تھی، بلکہ حل تلاش کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیرموصوف نے معلومات کے تبادلہ اور مسائل کے عملی حل تلاش کرنے میں اس طرح کے فورمز کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
کانفرنس کے آخری دن اسٹریٹجک مداخلت کے ذریعے مشن ہر کھیت کو پانی کو حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس مقصد کے لیےای ٹی پرمبنی آبپاشی کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مائیکرو آبپاشی کے ذریعے کھیتوں میں استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی سفارش کی گئی۔ آخری میل کنیکٹیویٹی کے لیے کمانڈ ایریا کی ترقی کو تیز کرنے اور گائیڈ لائنز اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز کے ذریعے سطح پرموجود پانی، زیر زمین پانی، اورصاف کئے گئے پانی کے مشترکہ استعمال کو فروغ دینا بھی تجویز کیا گیا۔

مزید برآں، کانفرنس نے پریشرائزڈ ایریگیشن نیٹ ورک اور زیر زمین پائپ لائن کی رسائی کو بڑھانے کی سفارش کی۔ کانفرنس میں تمام شعبوں میں پانی کے استعمال کی کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے پانی کے استعمال کی کارکردگی کا ایک بیورو بھی تجویز کیا گیا۔ پانی کے دباؤ کو کم کرنے، پانی کی بچت کے طریقے اپنانے، اور زراعت میں پانی کے پائیدار انتظام کے طریقوں کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی بشمول اے آئی؍ایمایل ؍ کا اطلاق کرنے کے لیے کلی ڈیمانڈ مینجمنٹ پر بھی زور دیا گیا
۔
اس کے علاوہ، کانفرنس نے تمام شعبوں میں پانی کے استعمال کی حجمی پیمائش کو فروغ دینے کی سفارش کی۔ گندے پانی کی صفائی، ری سائیکل اور دوبارہ استعمال، ای فلو، فلڈ پلین زوننگ، ریور فرنٹ ڈویلپمنٹ، اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے دریا کی بحالی کی بھی تجویز دی گئی۔ ساحلی نگرانی کے نیٹ ورک کو وسعت دینا، دریا اور ساحلی علاقوں میں ماحولیاتی بحالی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو فروغ دینا، ندیوں کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے چشموں اور دیگر قدرتی ذرائع کو زندہ کرنا، اور سرکلر اکانومی اور آبی سیاحت کو خود کفیل اقتصادی ماڈل کے طور پر فروغ دینے کی بھی سفارش کی گئی۔ ان سفارشات کا مقصد بھارت کے پانی کے انتظام اور تحفظ کی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ ملک کے لیے پائیدار اور محفوظ پانی کے مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

کانفرنس نے جل جیون مشن (جے جے ایم) کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، خاص طور پر گاؤں کی پانی اور صفائی کمیٹیوں کے ذریعے کمیونٹی کی قیادت میں آپریشن اور دیکھ بھال پر زور دیا گیا۔ پانی کے معیار کی جانچ ایک ترجیح بنی ہوئی ہے، اس بات کو یقینی بنانا کہ پینے کا صاف پانی ہر گھر تک پہنچے۔ بات چیت میںامرت اسکیم کے ذریعے شہری پانی کی حفاظت کے حصول اور سوچھ بھارت مشن 2.0 کے تحت گرے واٹر مینجمنٹ کو مربوط کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ غیر محفوظ علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ پینے کا پانی سب سے زیادہ محروم کمیونٹیوں تک پہنچ سکے۔

کانفرنس کے پہلے دن کا ایک کلیدی توجہ پانی ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیکھ بھال تھی، نہ صرف نئے منصوبوں کے ذریعے بلکہ موجودہ نظاموں کی توسیع، تزئین و آرائش اور جدید کاری (ERM) کو ترجیح دے کر بھی۔ بات چیت میں پانی کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے چھوٹے آبی ذخائر کی مرمت، تزئین و آرائش اور بحالی کے ساتھ ساتھ اتفاق رائے کے ذریعے دریا کو آپس میں جوڑنے والے منصوبوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ مندوبین نے ذخیرہ کرنے کے بہتر انتظام کے لیے خودکار ذخائر کے آپریشنز کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر پانی کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے جامع مداخلتوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
۔
کانفرنس میں پانی کی حکمرانی کو مضبوط بنانے، ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے، آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے اور پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بڑھانے کے بارے میں بھی غور و خوض دیکھا گیا۔ بات چیت میں ریاست کی مخصوص ضروریات کے مطابق مربوط آبی وسائل کے انتظام کی ضرورت پر زور دیا گیا، نچلی سطح پر شراکتی حکمرانی، اور طلب اور دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے پانی کے بجٹ کی ضرورت ہے۔ کارکردگی اور پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا، ٹیکنالوجی اور جدت سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ مزید برآںجل سانچے جن بھاگیداری پہل کو ملک گیر سطح پر بڑھانے کے لیے ایک مضبوط دباؤ تھا تاکہ کمیونٹی پر مبنی پانی کے تحفظ کی کوششوں کو فروغ دیا جا سکے۔

کانفرنس میں اڈیشہ اور تریپورہ کے وزرائے اعلیٰ، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ اور کرناٹک کے نائب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ 34 وزراء اور 300 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی۔
****
(ش ح۔اص)
UR No 7358
(Release ID: 2104828)
Visitor Counter : 18