صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کے صدر نے امیرقطر کی میزبانی کی
ہندوستان اور قطر کو نہ صرف ہمارے لوگوں بلکہ دنیا کے تمام لوگوں کے لئے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے: صدر دروپدی مرمو
Posted On:
18 FEB 2025 9:32PM by PIB Delhi
ندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج (18 فروری 2025) کو راشٹرپتی بھون میں ریاست قطر کے امیر محترم شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کیا۔ انہوں نے ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔

عزت مآب الثانی کا ہندوستان کے دوسرے سرکاری دورہ پر خیرمقدم کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ قطر کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات صدیوں پر محیط تاریخ میں جڑے ہوئے ہیں۔ قطر مغربی ایشیا کے ہندوستان کے ساتھ تجارت اور ثقافت کے روابط کا ایک اٹوٹ حصہ رہا ہے۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور قطر کے درمیان کثیر جہتی تال میل اور تعاون گہرے راحت اور وقت کی آزمائشی خیر سگالی کے ذریعہ طاہر ہوتی ہیں۔ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، صحت، ثقافت اور توانائی کے شعبوں میں قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جدت، ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس کے شعبوں میں اپنے تعاون کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کی متعلقہ طاقتوں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کو نہ صرف اپنے لوگوں بلکہ دنیا کے تمام لوگوں کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہندوستان-قطر تعلقات کو‘اسٹریٹجک پارٹنرشپ’ کی سطح تک بڑھانا اور بھی قریبی مصروفیت کے لیے ایک روڈ میپ قائم کرے گا۔
Please click here to see the President's speech -
*******
ش ح- ظ ا – م ش
Urdu No.7321
(Release ID: 2104564)
Visitor Counter : 22