قبائیلی امور کی وزارت
صدر جمہوریہ ہند نے آدی مہوتسو - 2025 کا افتتاح کیا
سولہ سے چوبیس فروری 2025 تک قبائلی ورثے کا ایک شاندار جشن
Posted On:
16 FEB 2025 7:58PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (TRIFED) کے پرچم بردار اقدام، آدی مہوتسو 2025 کا آج صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم، نئی دہلی میں افتتاح کیا۔ 16 سے 24 فروری 2025 تک منعقد ہونے والا یہ متحرک تہوار ہندوستان کے بھرپور قبائلی ورثے، ثقافت، فنون، دستکاری، کھانوں اور تجارت کا جشن مناتا ہے۔
آدی مہوتسو 2025 درج ذیل کو ایک ساتھ لاتا ہے:
- 30 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 600+ قبائلی کاریگر۔
- پرفارم کرنے والے 500 فنکار جو قبائلی رقص کی مسحور کن شکلوں کی نمائش کریں گے۔
- 25 قبائلی کھانوں کے اسٹال جو مختلف علاقوں کے دیسی کھانوں کو پیش کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں قبائلی فنکاروں کی دلکش پرفارمنس پیش کی گئی جن میں شامل ہیں: چھاؤ ڈانس (جھارکھنڈ)، کالبیلیا ڈانس (راجستھان)، گور ماریہ ڈانس (چھتیس گڑھ)، سدھی دھمال ڈانس (گجرات)، انگی گر ڈانس (راجستھان)۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے قبائلی کاریگروں اور کاروباریوں کو بااختیار بنانے میں آدی مہوتسو کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا: "گزشتہ 10 سالوں کے دوران، قبائلی معاشرے کی مجموعی ترقی کے لیے بہت سے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ قبائلی معاشرے کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کے پیچھے یہ نظریہ کار فرما ہے کہ جب قبائلی معاشرہ ترقی کرے گا تو ہمارا ملک بھی حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا۔
کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تعلیم کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ملک میں 470 سے زیادہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے ذریعے تقریباً 1.25 لاکھ قبائلی بچوں کو اسکولی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔
آدی مہوتسو قبائلی ورثے کی نمائش اور فروغ کے لیے ایک اہم تقریب ہے۔ اس طرح کے تہوار قبائلی سماج کے کاروباریوں، کاریگروں اور فنکاروں کو بازار سے جڑنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔
قبائلی بہبود کو آگے بڑھانا - پی ایم جن مان اور دھرتی ابا جنجاتی گرام اتکرش ابھیان
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی) کی ہمہ گیر ترقی کے لیے تبدیلی کے درج ذیل اقدامات شروع کیے گئے ہیں:
- پی ایم-جن من ابھیان (2023 میں شروع کیا گیا): 24,000 کروڑ روپے کا بجٹ، ضروری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا۔
- دھرتی ابا جنجاتی گرام اتکرش ابھیان (2 اکتوبر 2024 کو شروع کیا گیا): 80,000 کروڑ روپے کا بجٹ، جس میں در ذیل پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے:
- 63,000 قبائلی دیہاتوں کو سڑکوں اور موبائل نیٹ ورکس سے جوڑنا۔
- قبائلی خاندانوں کو مستقل رہائش فراہم کرنا۔
- قبائلی شہریوں کو سرکاری فلاحی اسکیموں سے مستفید ہونے کو یقینی بنانا۔


قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جول اورم نے تہوار کی تعریف کرتے ہوئے کہا:
”آدی مہوتسو قبائلی برادریوں کے بھرپور ثقافتی ورثے کا ثبوت ہے۔ زائرین لائیو پینٹنگ سیشن کا تجربہ کر سکتے ہیں اور ان کاریگروں کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں جنھیں بہت احتیاط سے منتخب کیا گیا ہے۔“
قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگا داس یوکی نے تہوار کے معاشی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:
”آدی مہوتسو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی فراہم کرکے قبائلی کاریگروں ک ذریعہ معاش کو مضبوط کرتا ہے۔ ہم اپنے قبائلی کاروباریوں کے لیے ان مواقع کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔“


آدی مہوتسو 2025 - اہم جھلکیاں
قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ تمام وزارتوں کے درمیان یوم جمہوریہ 2025 کا بہترین ٹیبلو ایوارڈ کا ڈسپلے۔
قبائلی کاریگروں کے ذریعے لائیو پینٹنگ سیشن۔
20 پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (پی ایس یو) اور 35 تربیتی اداروں کے ساتھ تعاون۔
ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ اور کارپوریٹ ہاؤسز کے ساتھ 25 سے زیادہ ایم او یوز پر دستخط۔
ریاستی اور بین الاقوامی پویلین جو منفرد قبائلی دستکاریوں کی نمائش۔
آٹھ بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز پر برانڈ انضمام۔
سری لنکا اور انڈونیشیا کے وفود۔
قبائلی کھانوں کی اشیاء کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے لیے آئی ایف سی اے کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت۔
ای ایم آر ایس میں صلاحیت بڑھانے کے لیے این ای ایس ٹی کے ساتھ ایم او یو۔
مہوا جیسی معمولی جنگلاتی مصنوعات کی قدر میں اضافے کے لیے ایچ پی ایم سی کے ساتھ مفاہمت نامے۔

آدی مہوتسو – قبائلی عطائے اختیار کی تحریک
آدی مہوتسو صرف ایک تہوار سے کہیں زیادہ ہے - یہ ایک تحریک ہے جو اقتصادی خود انحصاری، ثقافتی تحفظ، اور ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے لیے سماجی عطائے اختیار کو فروغ دیتی ہے۔ روایت کو جدیدیت سے جوڑ کر، یہ تقریب اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ قبائلی ہندوستان کی انمول شراکت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے، ان کا احترام کیا جائے اور اس کا جشن منایا جائے۔
اس وژن کے ساتھ، معزز صدر جمہوریہ نے آدی مہوتسو 2025 اور جنجاتیہ گورو ورش کے موقع پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔
ش ح۔ ف ش ع
16-02-2025
U: 7216
(Release ID: 2103929)
Visitor Counter : 17