محنت اور روزگار کی وزارت
محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ کا ممبئی میں ای ایس آئی سی اسپتال، اندھیری اور ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی کا دورہ
Posted On:
15 FEB 2025 7:16PM by PIB Delhi
محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے مہاراشٹرمیں ممبئی کے اپنے دو روزہ دورہ پرآج اندھیری میں آی ایس آئی سی اسپتال اور ڈائریکٹوریٹ جنرل،فیکٹری ایڈوائس اینڈ لیبرانسٹی ٹیوٹ (ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی) کا دورہ کیا۔

ای ایس آئی سی اسپتال کے اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر مانڈویہ نے رجسٹریشن کاؤنٹر، دھنونتری ماڈیول کے تحت آن لائن رجسٹریشن کی سہولت، ڈینٹل یونٹ اور اندرونی ادویات کے شعبہ سمیت مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور عملہ کے ساتھ ان کے تجربات اور فراہم کردہ خدمات کے بارے میں تاثرات کو سمجھنے کے لیے بات چیت کی۔

بیمہ شدہ کارکنوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے حکومت کے عزائم پر زور دیتے ہوئے انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ موثر طبی خدمات کی فراہمی کو ترجیح دیں اور اسپتال کی تزئین و آرائش اور تعمیراتی منصوبوں کے کام کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تیز کریں۔

دن کے آخر میں مرکزی وزیر نے ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی کا دورہ کیا، جہاں انہیں پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت (او ایس ایچ)، ریگولیٹری فریم ورک اور تربیتی پروگراموں میں ادارے کے اہم کردار کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے ٹریننگ ہالز، کانفرنس رومز اور ڈجیٹل ریسورس سینٹرز سمیت مختلف انفراسٹرکچر سہولیات کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی کے زیر انتظام لیبارٹریوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی، خاص طور پر جو صنعتی حفظان صحت اور ذاتی حفاظتی آلات (پی پی ای) کی جانچ پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے او ایس ایچ فریم ورک کو مضبوط بنانے اور اس شعبے میں تکنیکی مہارت کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

کارکردگی اور شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ معائنہ سمیت عمل کی ڈجیٹلائزیشن کو تیز کریں، لیبارٹریوں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنائیں اور ریگولیٹری سرگرمیوں میں شفافیت پر توجہ دیں۔
*******
ش ح۔ ظ ا
UR No.7221
(Release ID: 2103920)
Visitor Counter : 15