خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ اُن پورنا دیوی نے ڈبروگڑھ، آسام کا دورہ کیا
اس سال کے بجٹ میں خواتین کی ترقی کے لیے 4.49 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں
خواتین مزدور قوت شراکت داری جو 2017-18 میں 23.3 فیصد کے بقدر تھی ، وہ 2023-24 میں بڑھ کر 41.7 فیصد کے بقدر ہوگئی
Posted On:
16 FEB 2025 7:22PM by PIB Delhi
خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اَن پورنا دیوی نے ریاست میں خواتین اور بچوں کی بہبود کے مختلف اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے آسام کی صنعتی دارالحکومت ڈبرو گڑھ کا دورہ کیا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کے تحت کی گئی قابل ذکر پیش رفتوں پر روشنی ڈالی۔
محترمہ اَن پورنا دیوی نے خواتین کے لیے پائیدار روزگار اور معاشی اختیاردہی کے لیے کمیونٹی کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے نچلی سطح کے کارکنوں کی انتھک کوششوں کی تعریف کی اور ہنر مندی کی ترقی اور مالی آزادی کے مواقع کو بڑھانے میں حکومتی تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ جناب ہمنتا بسوا شرما کی قیادت میں ڈبل انجن کے حامل سرکاری ماڈل کے تحت آسام کی ترقی کو مزید اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کم عمری کی شادی کو روکنے، ماں اور بچے کی حفظانِ صحت کو مضبوط بنانے اور ہنر مندی کے فروغ اور کاروباری پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے میں ریاست کی قابل ذکر کوششوں کی تعریف کی۔
سماجی اور اقتصادی ترقی کی جانب غیر معمولی حصولیابیاں
خواتین کی مزدور قوت شراکت داری: 2017-18 میں 23.3 فیصد سے بڑھ کر 2023-24 میں 41.7 فیصد کے بقدر ہوگئی، اس کے پس پشت ریاست کی قیادت میں شروع کیے گئے روزگار سے متعلق مختلف پروگرام کارفرما ہیں۔
مضبوط تغذیائی پروگرام: سوئے تغذیہ کا مقابلہ کرنے کے لیے ایس این پی (اضافی تغذیائی پروگرام) اور مشن پوشن 2.0 جیسے شروعاتی بچپن کے لیے تغذیائی پروگراموں میں افزوں سرمایہ کاری۔
|
خواتین کی زیر قیادت ترقی کے لیے حکومت کی ثابت قدمی کی عکاسی کرتے ہوئے، مرکزی بجٹ 2024-25 میں خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی کفالت کرنے اور خاندانی بہبود کے پروگراموں کو مضبوط کرنے کے لیے خاطر خواہ وسائل مختص کیے گئے ہیں۔ محترمہ انپورنا دیوی نے بجٹ کے لیے درج ذیل کلیدی بجٹی تخصیص پر روشنی ڈالی:
• صنفی بجٹ: اس سال کے بجٹ میں خواتین کی ترقی کے لیے 4.49 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے، جو گذشہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
• اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم: پہلی مرتبہ خواتین کاروباریوں کے لیے مدتی قرضوں کی حد کو 2 کروڑ روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔
• بنیادی ڈھانچے کی ترقی: دور دراز علاقوں میں خواتین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے دیہی بجلی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر خصوصی زور۔
بوگی بیل پل اور ہندوستان-مشرقی ایشیا کنیکٹیویٹی اقدامات جیسے تاریخی منصوبوں کے ساتھ، آسام اقتصادی سرگرمیوں اور صنعتی توسیع کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ایمس گوہاٹی اور ٹیکنالوجی پارکس کا قیام خطے میں حفظانِ صحت کی بہتر سہولیات اور روزگار کے مواقع کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
بنیادی ڈھانچہ ترقی کے سنگ ہائے میل:
• 2024 کے بعد سے، شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں میں 11,824 کلومیٹر کے نئے ریلوے ٹریک بنائے گئے ہیں، جو پچھلے سنگ میلوں کو پیچھے چھوڑتے ہیں۔
• ریلوے بجٹ: 2009-14 میں 2,122 کروڑ روپے سے 2025-26 میں 10,440 کروڑ روپے تک پانچ گنا اضافہ ہوا۔
|
محترمہ ان پورنا دیوی نے کہا، ’’گزشتہ ایک دہائی کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، آسام نے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں ترقی دیکھی ہے، جس سے بہتر رابطے، حفظانِ صحت کی سہولیات، اور اپنے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع کو یقینی بنایا گیا ہے۔‘‘
آسام میں خواتین ریاست کے معاشی اور سماجی منظر نامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ حکومت کے اقدامات نے خواتین کو بااختیار بنایا ہے کہ وہ کاروباری سے لے کر حکمرانی تک مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ وزیر نے خواتین کی قیادت میں ترقی کے اپنے مشن کو جاری رکھنے کے حکومت کے عہد کو دہرایا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آسام میں ہر عورت اور بچے کو تعلیم، حفظانِ صحت اور اقتصادی مواقع تک رسائی حاصل ہو۔
خواتین کی اختیاردہی سے متعلق پہل قدمیوں کی چند اہم خصوصیات:
کلیدی صنعتی حلقوں میں کام کرنے والی خواتین کے ہاسٹلوں کے قیام کے لیے 5000 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔
گذشتہ 10 برسوں میں 12 کروڑ بیت الخلاء اور 12 کروڑ نل کے ذریعہ پانی کے کنکشن فراہم کرائے گئے، اور اس طرح صفائی ستھرائی اور صاف ستھرے پانی کی دستیابی کے نظام کو بہتر بنایا گیا۔
|
وزیر موصوفہ نے اپنے خطاب کے آخر میں آسام کے سماجی و اقتصادی منظرنامے کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عوام کی مسلسل حمایت اور حکومت کی مضبوط پالیسیوں سے آسام ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیاں سر کرتا رہے گا۔
**
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7214
(Release ID: 2103878)
Visitor Counter : 42