ٹیکسٹائلز کی وزارت
بریدنگ تھریڈز: بھارت ٹیکس 2025 میں فیشن شو کا اہتمام کیا گیا
Posted On:
16 FEB 2025 12:37PM by PIB Delhi

کپڑے کی صنعت کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کے ترقیاتی کمیشن برائے ہتھ کرگھا کے دفتر نے دستکاری کے جذبے کو محسوس کرنے، زندہ وراثت کو عزت دینے، جدید رنگ ڈھنگ میں ہندوستانی ہتھ کرگھوں کی لازوال خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے کے لیے "بریتھنگ تھریڈز" کے عنوان سے ایک فیشن تقریب کا انعقاد کیا۔
اس تقریب کا اہتمام بھارت ٹیکس 2025 کے موقع پر بھارت منڈپم کے ایمفی تھیٹر میں ویشالی ایس کاؤچر، ویشالی ایس تھریڈ اسٹوریز پرائیویٹ لمیٹڈ، ممبئی کے اشتراک سے اور ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے تعاون سے کیا گیا ۔ ویشالی ایس کاؤچر 24 سال پرانے ہینڈ لوم اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے والا برانڈ ہے۔ جدت طرازی، تخلیقی صلاحیتوں اور اعلیٰ درجے کے معیار کو داخل کر کے انہیں اعلیٰ عالمی عیش و آرام کی منزلوں تک پہنچایا۔
ہتھ کرگھا کی خوبصورتی اور اس برانڈ کا مشن اس کی پائیداری اور صفر فضلہ حکمت عملی سے وابستہ ہے، جو کہ بھارتی مواضعات کے رہن سہن سے ہم آہنگ ہے۔

ہاتھ سے بنی ہوئی ہندوستانی کپڑے کی صنعت ملک کی غیر استعمال شدہ دولت ہیں، اور اسے ایک زیادہ جدید اور عالمی زبان میں پیش کیے جانے کی ضرورت ہے جو انہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ قابل تعریف پرتعیش فیشن کے مراحل پر واپس لے جائے گی۔
اس شو میں 5 الگ الگ ریاستوں یعنی مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، اترپردیش، کرناٹک اور راجستھان کے مواضعات میں بنے گئے کپڑے دکھائے ئے اور 30 لُک میں 20 ماڈلوں نے ان بُنائی کو 7 الگ الگ بنائی تکنیکات میں پیش کیا: چندیری، مہیشوری، جامدانی، کُھن، بنارسی، کوٹا، ڈوریا، مرشدآباد۔ ہر ایک بُنائی بناوٹ اور ڈوری کے ساتھ خلاقانہ طور پر سجائی گئی تھی۔
یہ شو اس بات کا ثبوت تھا کہ ہاتھ سے بنے ہوئے تانے بانے کو بنانے کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ کتنی مہارت اور محنت کی ضرورت ہے، اور ساتھ ہی ساتھ ایک دستکاری کو عالمی پرتعیش برانڈز میں سے ایک ہونے کے لیے کس طرح بلند کیا جا سکتا ہے۔

یہ شو ایک بڑی کامیابی اور اس میں بھارتی وراثت کی ملبوسات کی قوت کا عالمی سطح پر مظاہرہ ہوا، جسے دیکھ کر غیرممالک جیسے آسٹریلیا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، روس، سری لنکا، بنگلہ دیش، کویت، چلی، وغیرہ کے خریدار مسحور ہوگئے۔ ساتھ ہی حکومت ہند کی کپڑے کی صنعت کی وزارت کے تحت ترقیاتی کمشنر برائے ہتھ کرگھا کے غیر متزلزل تعاون سے بھارتی کپڑا صنعت کے حصہ دار بھی اس سے بھرپور طور پر محظوظ ہوئے۔
****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7170
(Release ID: 2103797)
Visitor Counter : 31