نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر  نے صحتی ماہرین کے ساتھ گیٹ وے آف انڈیا سے  ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ مہم کی قیادت کی، موٹابے کے خلاف نبردآزمائی کے وزیر اعظم کے پیغام کو عام کیا

Posted On: 16 FEB 2025 12:28PM by PIB Delhi

ممبئی، 16 فروری 2025:

فٹ انڈیا مہم  کے اہم پروگرام ’سنڈیز آن سائیکل‘  کا اہتمام آج صبح ممبئی کے معروف مقام گیٹ وے آف انڈیا سے کیا گیا، اس کا مقصد سائیکل کے ذریعہ عوام کے درمیان ایک چا ق و چوبند اور صحت مند طرز حیات کو اپنانے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے،  ساتھ ہی آلودگی کے حل کو فروغ دینا بھی اس پروگرام کا مقصد ہے۔ سائیکل سواری کے اس پروگرام کا آغاز گیٹ وے آف انڈیا سے کیا گیا، اس میں ملک بھر کے 500 سے زائد سائیکل سوار، صحتی ماہرین ، مختلف سائیکل کلب اور صحت کو لے کر بیدار افراد  نے حصہ لیا۔  اس پروگرام کا اختتام خوبصورت میرین ڈرائیو سے ہوتے ہوئے گِرگاؤں چوپاٹی پر ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Cycle1ATKJ.JPG

سائیکل سواروں کی قیادت نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ  نے کی، جنہوں نے  چاق و چوبند ملک کی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تصوریت اور موٹاپے ،خصوصاً شہری نوجوانوں میں، کے مسئلے کے خلاف نبرد آزمائی سے متعلق ان کے حالیہ نعرے کے عین مطابق ’سنڈیز آن سائیکل مہم‘ کا آغاز کیا۔ لہٰذا، اچھی صحت کے لیے سائیکل چلانے کی عادت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس ہفتے کے سنڈیز آن سائیکل پروگرام کا بڑا پیغام #موٹاپے سے نبردآزمائی بھی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Cycle26LI0.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Cycle2-28KG4.JPG

اس مہم میں ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ کے ساتھ ممبئی کی متعدد اہم شخصیات نے بھی حصہ لیا ، جن میں عالمی شہرت یافتہ صحتی ماہر ڈاکٹر مکی مہتا؛ ڈیزائنر، سماجی کارکن اور فٹ نس  ماہر شائنا این سی؛ یو پی اے – لوکایُکت، مہاراشٹر، جناب سنجے بھاٹیا جو کہ ایک ہارٹ فل نیس میڈی ٹیشن ٹرینر بھی ہیں؛ اور جناب کرشن پرکاش، آئی پی ایس، اے ڈی جی، ممبئی اور آئرن مین ٹرائتھلن مکمل کرنے والے اولین آئی پی ایس افسر شامل تھے۔ جناب مینک شری واستو، آئی پی ایس، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل، اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور جناب پانڈورنگ چھاٹے، ریجنل ڈائرکٹر، ایس اے آئی، ممبئی، بھوانی نائک جوشی، سی ای او، بی وائی سی ایس انڈیا فاؤنڈیشن اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ایشوریہ راج بھاکونی، ایس اے آئی ایتھلیٹس اور ممبئی کے سائیکلنگ کلب کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Cycle3P2ZK.JPG

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا، "ہمارے عزت مآب وزیر اعظم کا وکست بھارت کا وژن صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب ملک کے شہری چاق و چوبند ہوں، کیونکہ فٹ لوگ ہی ملک کی تعمیر میں بہت زیادہ تعاون دے سکتے ہیں۔" سنڈیز آن سائیکل' کی یہ پہل قدمی صفر کاربن اخراج  کے حامل نقل و حمل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ماحولیات کے تئیں تعاون دینے کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی بسر کرنے کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کوبتانے کی ایک کوشش ہے۔میں ہر ایک سے گزارش کرتا ہوں کہ جب بھی ممکن ہو سائیکل کا استعمال کریں، یہ نہ صرف ہمارے ماحول کی صحت کو بہتر بنائے گا۔"

اس پہل قدمی کی تعریف کرتے ہوئے شائنا این سی نے کہا، "میں اس انتہائی بروقت اور اہم پہل قدمی کے لیے ڈاکٹر منڈاویہ اور وزارت کھیل کو مبارکباد دینا چاہوں گی۔ آج کی ’سنڈیز آن سائیکل‘ مہم 5 کلومیٹر کی سواری پر مشتمل تھی لیکن میری خواہش ہے کہ یہ طویل ہوتی۔ سائیکل سواروں میں جوش و خروش لاجواب تھا اور موٹاپے سے نبردآزمائی کا بنیادی پیغام آج کی دنیا میں ازحد اہم ہے جب بیشتر نوجوان  غیر صحت مند طرز حیات اپنا رہے ہیں۔"

فٹ انڈیا کے سفیر ڈاکٹر مکی مہتا نے مزید کہا، "سائیکل چلانا اپنے آپ میں ایک جشن ہے۔ ایک ایسے شخص کے طور پر جو کئی سالوں سے فلاح و بہبود کے شعبے میں کام کر رہا ہے، اس طرح کی ایک پہل، جس میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر شرکت دیکھی جا رہی ہے، بہت سے ہندوستانیوں کو صحت مند زندگی کی طرف پہلا قدم اٹھانے کی ترغیب دے گی۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Cycle6SPQS.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Cycle6-1OINL.JPG

سائیکلنگ مہم کا اہتمام نئی دہلی کے دھیان چند قومی اسٹیڈیم میں بھی کیا گیا، جس میں 2024 کی سینئر ایشیائی کشتی چیمپئن شپ کی کانسے کا تمغہ فاتح  اور 2025 قومی کھیلوں کی طلائی تمغہ فاتح شیوانی پوار سمیت 170 سے زائد سواروں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ڈیکاتھلن، کلٹ فٹ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نیشنل سینٹر آف اسپورٹس سائنسز اینڈ ریسرچ (این سی ایس ایس آر) اور یوگاسن بھارت کے ویل نیس کوچوں نے بھی اس میں حصہ لیا۔

سائیکل سواروں کے متنوع گروپ کو دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، شیوانی نے کہا، "بزرگوں اور کم عمر کے لوگوں کو ایک ہی وقت میں حصہ لیتے ہوئے دیکھنا بہت خوش آئند ہے۔ فٹنس اور کھیلوں کی سرگرمیاں ہمارے لیے بہت اہم ہیں اور والدین کو اپنے بچوں کو ان میں حصہ لینے کے لیے بہت پرجوش ہونا چاہیے۔ مناسب تعلیم کے ساتھ ہمیں ایسی تقریبات کی بھی ضرورت ہے۔ سائیکل چلانا ہمیں فطرت کی خوبصورتی کو سراہنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔"

فٹ انڈیا کے سفیر اور آئی آر ایس افسر نریندر یادو بھی اسپورٹس کمپلیکس سیکٹر 12 فرید آباد میں منعقدہ سائیکلنگ مہم کا حصہ تھے۔ پتانجلی یوگ سنستھان کے ایتھلیٹس سمیت 150 سے زیادہ سائیکل سواروں اور 20 سے زیادہ یوگا انسٹرکٹرز نے اس میں حصہ لیا۔

سنڈیز آن سائیکل پہل قدمی، گزشتہ سال 17 دسمبر کو شروع ہوئی تھی اور پہلے ہی ہندوستان بھر میں 3500 سے زیادہ مقامات پر اس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ 16 فروری کو یہ تقریب 100 سے زیادہ مقامات پر منعقد کی گئی جس میں نامور کھلاڑی، فلاح و بہبود کے ماہرین، اور سائیکلنگ کلبوں نے شرکت کی۔ تقریبات بیک وقت ملک بھر میں ایس اے آئی ریجنل سینٹرز، نیشنل سینٹرز آف ایکسیلنس (این سی او ای ) اور کھیلو انڈیا سینٹرز (کے آئی سی) میں منعقد کی جاتی ہیں۔

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7169


(Release ID: 2103794) Visitor Counter : 26