عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای گورننس دو ہزار پچیس کے قومی اعزازات کے لیے اسکیم


نامزدگیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اٹھائیس فروری تک توسیع

Posted On: 15 FEB 2025 4:07PM by PIB Delhi

ای گورننس 2025  کے قومی اعزازات کے لیے نامزدگیوں کے اندراج اور جمع کرانے کا عمل 07 جنوری 2025 کو شروع کیا گیا تھا، اور نامزدگیاں درج ذیل زمروں میں طلب کی گئی تھیں:-

اوّل زمرہ -  ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے سرکاری عمل کی تنظیم نو۔ اس زمرے میں 4 ایوارڈز دیے جائیں گے۔

 دوم زمرہ  - شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کے لیے مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال میں اختراع۔ اس زمرے میں 3 ایوارڈز دیے جائیں گے۔

 سوم زمرہ - سائبر سیکیورٹی میں بہترین ای گورننس طریقے۔ اس زمرے میں 3 ایوارڈز دیے جائیں گے۔

زمرہ چہارم -  خدمات کی فراہمی کو وسیع کرنے اور گہرائی سطح تک پہنچانے کے لیے بنیادی سطح کے اقدامات۔ اس زمرے میں 4 ایوارڈز دیے جائیں گے۔

زمرہ  پنجم۔    کامیاب قومی ایوارڈ یافتہ منصوبوں جیسے کہ این اے ای گی ، وزیر اعظم ایوارڈ برائے عمدگی، اور مرکزی وزارتوں کے دیگر ایوارڈز کو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں/اضلاع میں ان منصوبوں کو نقل کرنے اور وسعت دینے پر۔ اس زمرے میں 1 ایوارڈ دیا جائے گا۔

زمرہ چھ۔۔   مرکزی وزارتوں/ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں ڈیٹا اینالیٹکس کے استعمال کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی۔ اس زمرے میں 1 ایوارڈ دیا جائے گا۔

درخواست دہندگان کی جانب سے درکار ڈیٹا اپ لوڈ کرنے اور مختلف تنظیموں سے موصول ہونے والی درخواستوں کے پیش نظر، ای گورننس کے قومی ایوارڈز 2025 کے لیے ویب پورٹل (https://nceg.gov.in/) پر رجسٹریشن اور آن لائن نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15.02.2025 سے بڑھا کر 28.02.2025 (رات 11:59 بجے) تک کر دی گئی ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-7112


(Release ID: 2103581) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil