امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ہندوستانی معیارات کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے: مرکز
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے معیارات کے نفاذ - کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی او) کے تحت مزید مصنوعات کو لانے پر بین وزارتی میٹنگ کا اہتمام کیا
Posted On:
13 FEB 2025 6:39PM by PIB Delhi
محترمہ ندھی کھرے، سکریٹری، محکمہ صارفین امور، حکومت ہند نے نئی دہلی میں معیارات کے نفاذ - مزید مصنوعات کو کوالٹی کنٹرول آرڈرز (QCOs) کے تحت لانے کے بارے میں ایک بین وزارتی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی معیارات کے نفاذ کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔
سکریٹری نے ’آتم نربھر بھارت‘ کے مقصد کو حاصل کرنے میں کیو سی او کے کردار پر زور دیا جس میں گھریلو مارکیٹ میں معیاری ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے اور غیر معیاری درآمدات کو روکنے کے اس کے دو مقاصد پر غور کیا گیا۔ 78ویں یوم آزادی پر عزت مآب وزیر اعظم کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں ہندوستانی مصنوعات کو عالمی منڈی میں نمایاں کرنے کے لیے ہندوستانی معیارات پر زور دینے کا تصور کیا گیا ہے، انھوں نے تمام وزارتوں سے ہندوستانی معیارات کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔
میٹنگ کے دوران ہونے والی بات چیت میں کیو سی او کے ذریعے معیارات کی اہمیت اور اس کے فوائد پر توجہ مرکوز کی گئی جو مختلف مصنوعات کے لیے معیارات کی لازمی تعمیل کو نافذ کرتے ہیں اور صحت عامہ اور حفاظت کے تحفظ اور صنعت کی مسابقت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خاص طور پر بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای)۔ کیو سی او کا نفاذ ان کاروباروں کو اس بات کو یقینی بنا کر ایک سطحی کھیل کا میدان فراہم کرتا ہے کہ مارکیٹ کے تمام کھلاڑی یکساں معیار پر پورا اترتے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف مقامی مارکیٹ میں ایم ایس ایم ای کی مسابقت کو بڑھاتا ہے، بلکہ عالمی منڈیوں تک رسائی کو بھی آسان بناتا ہے جس سے ترقی اور برآمدات کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔
میٹنگ میں تقریباً 17 مرکزی وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی، جس میں صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی)، ٹیکسٹائل کی وزارت، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای)، اسٹیل کی وزارت، سڑک کی نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، مویشی پروری، ڈیری اور ماہی گیری کی وزارت اور بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) شامل ہیں۔
میٹنگ کے دوران 628 مصنوعات جو وزارتوں/محکموں میں زیر غور ہیں انھیں کیو سی او کے تحت لانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان پروڈکٹ کے لیے کیو سی او کو لاگو کرنے کے لیے ٹائم لائن میں تیزی لانے کے لیے بات چیت کا اختتام اتفاق رائے سے ہوا، جس سے مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں میں آتم نربھر بھارت پر تحریک چلانے کے لیے ہندوستان کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز قومی معیارات کا ادارہ ہے اور سامان کی معیاری کاری، مارکنگ اور کوالٹی سرٹیفیکیشن کا ذمے دار ہے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 6686
(Release ID: 2103109)
Visitor Counter : 34