ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں جنگل کا احاطہ

Posted On: 22 JUL 2024 4:00PM by PIB Delhi

وزارت کے تحت ایک ادارہ ،فاریسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی)، دہرادون، جنگلات کے احاطہ کا تخمینہ ہر دو سال  پر کرتا ہے۔ 2021 میں شائع ہونے والی تازہ ترین انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ (آئی ایس ایف آر) کے مطابق، ملک کا کل جنگلات کا احاطہ 7,13,789 مربع کلومیٹر ہے جو کہ ملک کے جغرافیائی رقبے کا 21.71فیصد ہے۔ 2019 سے آئی ایس ایف آر کے مطابق جنگلات کے احاطہ کی ریاست وار/مرکز کے زیر انتظام خطہ  وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

2019 سے 2021 کے دوران درختوں کے احاطہ میں 721 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ 2019 اور 2021 کے دوران درختوں کے احاطہ میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے درختوں کےسائے کے نقصان سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ 2021 اور گلوبل فاریسٹ واچ کے اعداد و شمار کے درمیان تضادات ان دو رپورٹوں میں اپنائے گئے جنگل کے احاطہ اور درختوں کے احاطہ کی تعریف میں فرق کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔

 فی الحال جنگل (تحفظ و فروغ) ایکٹ، 1980 میں ترمیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ضمیمہ

لوک سبھا کے غیر ستارہ والے سوال نمبر 132 کے حصہ (a) کے جواب میں 22.07.2024 کو 'ملک میں جنگلات کے احاطہ' سے متعلق جواب کے لیے ضمیمہ کا حوالہ دیا گیا ہے۔

آئی ایس ایف آر 2019 سے آئی ایس ایف آر 2021 میں جنگل کے احاطہ میں تبدیلی کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطے کے مطابق تفصیلات

 

 (مربع کلومیٹر میں رقبہ)

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطے

آئی ایس ایف  آر 2019

آئی ایس ایف  آر 2021

1

آندھرا پردیش

29,137

29,784

2

اروناچل پردیش

66,688

66,431

3

آسام

28,327

28,312

4

بہار

7,306

7,381

5

چھتیس گڑھ

55,611

55,717

6

دہلی

195

195

7

گوا

2,237

2,244

8

گجرات

14,857

14,926

9

ہریانہ

1,602

1,603

10

ہماچل پردیش

15,434

15,443

11

جموں و کشمیر

23,612*

21,387

12

جھارکھنڈ

23,611

23,721

13

کرناٹک

38,575

38,730

14

کیرالہ

21,144

21,253

15

مدھیہ پردیش

77,482

77,493

16

مہاراشٹر

50,778

50,798

17

منی پور

16,847

16,598

18

میگھالیہ

17,119

17,046

19

میزورم

18,006

17,820

20

ناگالینڈ

12,486

12,251

21

اوڈیشہ

51,619

52,156

22

پنجاب

1,849

1,847

23

راجستھان

16,630

16,655

24

سکم

3,342

3,341

25

تمل ناڈو

26,364

26,419

26

تلنگانہ

20,582

21,214

27

تریپورہ

7,726

7,722

28

اتر پردیش

14,806

14,818

29

اترا کھنڈ

24,303

24,305

30

مغربی بنگال

16,902

16,832

31

جزائر انڈمان و نکوبار

6,743

6,744

32

چنڈی گڑھ

22

23

33

دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو

227

228

34

لداخ

*

2,272

35

لکشدیپ

27

27

36

پوڈوچیری

52

53

 

مجموعی

7,12,249

7,13,789

* آئی ایس ایف آر  2019 کی رپورٹ میں جموں و کشمیر اور لداخ کے مشترکہ جنگلات کے احاطہ کی اطلاع دی گئی ہے۔

یہ اطلاع  ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض۔ ن س  (

6635


(Release ID: 2103035) Visitor Counter : 61
Read this release in: English , Hindi , Manipuri