بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کی ڈیجیٹل تبدیلی
Posted On:
22 JUL 2024 4:40PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت نے مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور ان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ان میں انٹرپرائز رجسٹریشن، ایم ایس ایم ای چیمپئنز پورٹل، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم )، تجارتی وصولی ڈسکاؤنٹنگ سسٹم (ٹی آر ای ڈی ایس) ، ایم ایس ایم ای مارٹ ڈاٹ کوم اور ایم ایس ایم ای، مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز) کے ذریعے خریداری کی نگرانی کے لیے خصوصی ایم ایس ایم ای سالیوشن پورٹل شامل ہیں۔
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی وزارت اس طرح کے کاروباری اداروں کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فارمیٹس تک رسائی فراہم کرنے کے مقصد سے مختلف اسکیمیں چلا رہی ہے۔ ان میں ایم ایس ایم ای گرین انویسٹمنٹ اور فنانسنگ فار ٹرانسفارمیشن اسکیم(ایم ایس ایم ای گفٹ اسکیم، ایم ایس ایم اسکیم برائے فروغ اور سرکلر اکانومی میں سرمایہ کاری(ایم ایس ای اسپائس اسکیم) ایم ایس ایم ای سسٹین ایبل (زیڈ ای ڈی) سرٹیفکیشن اسکیم اور ٹریڈ ان ایبلمنٹ اینڈ مارکیٹنگ (ٹیم) اسکیم جیسی کئی اسکیمیں شامل ہیں۔
یہ اطلاع بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ع
U.NO.6598
(Release ID: 2103028)