وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مہاکمبھ- 2025: حکومت کی جانب سے ایک خصوصی اقدام کے تحت- تروینی سنگم میں اب تک 600 سے زیادہ بے سہارا بزرگ  عقیدت مند یاتریوں نے  پوترڈُبکی لگائی

Posted On: 13 FEB 2025 7:26PM by PIB Delhi

انتظامیہ کی  جانب  سے ایک خصوصی پہل کے تحت پریاگ راج کے تروینی سنگم میں 2000 بے سہارا بزرگوں کے لیے مقدس ڈبکی لگانے کے انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں سے اب تک 600 سے زائد بزرگ شہریوں کو اس مقدس رسم کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف بزرگوں کے احترام کو فروغ دیتا ہے بلکہ معاشرے میں خدمت اور ہم آہنگی کی ایک مثال بھی قائم کرتا ہے۔

اتر پردیش کے سماجی بہبود کے وزیر جناب اسیم ارون کی ہدایت کے بعد گزشتہ دو دنوں میں دیوریا، بہرائچ، امروہہ اور بجنور اضلاع کے اولڈ ایج ہوم سے 100 سے زیادہ بزرگ شہریوں کو پریاگ راج لایا گیا ہے۔ پہلی بار، محکمہ سماجی بہبود نے مہاکمبھ-2025 میں ایک خصوصی کیمپ لگایا ہے، جس میں 100 بستروں کی گنجائش والا آشرم ہے۔ اس کیمپ میں بزرگوں کے لیے مفت کھانا، رہائش اور طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ مہاکمبھ- 2025 میں حکومت کی اس اختراعی کوشش نے بے سہارا بزرگ شہریوں کو روحانی اور ذہنی سکون فراہم کیا ہے۔

کیمپ میں بزرگوں کی ذہنی اور روحانی صحت و تندرستی پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ ان کا روزانہ کا معمول یوگا اور مراقبہ(دھیان) سے شروع ہوتا ہے جو ذہنی سکون اور صحت کے فوائد کو فروغ دیتا ہے۔ شام کے وقت بھجن-کیرتن سیشن منعقد کیے جاتے ہیں، جو ایک روحانی(ادھیاتمک) ماحول پیدا کرتے ہیں اور بزرگوں کو تنہائی محسوس کرنے سے  بچاتے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعہ معاشرے کو بزرگوں کی عزت اور دیکھ بھال کے احساس کو فروغ دینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

مہاکمبھ-2025 کے علاقے میں قائم آشرم میں ایک سرشار اور وقف طبی ٹیم   ساتوں دن چوبیسوں گھنٹے دستیاب ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کسی بھی بزرگ کو صحت کے مسائل کا سامنا نہ ہو۔ انتظامیہ نے اس تاریخی موقع پر بزرگ شہریوں کو روحانی اور جذباتی سکون و شانتی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ مہاکمبھ -2025میں حکومت کی  جانب سے یہ خصوصی پہل نہ صرف بزرگوں کے عقیدے کا احترام کرتی ہے بلکہ یہ ایک مثبت اورطاقتور پیغام بھی دیتی ہے کہ حکمرانی صرف ترقی کے بارے میں نہیں ہے بلکہ خدمت اور احترام کے بارے میں بھی ہے۔

*****

ش ح- ظ ا-ع د

UR No.6690


(Release ID: 2102979) Visitor Counter : 24