صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نظر ثانی شدہ شیڈول ’ایم‘ نوٹیفکیشن کی تعمیل کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادویات کے مینوفیکچررز کے لیے مقررہ وقت میں مشروط توسیع
Posted On:
12 FEB 2025 4:23PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے 250 کروڑ روپےیا اس سے کم کا کاروبار کرنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے مینوفیکچررز کے سلسلے میں نظر ثانی شدہ شیڈول ایم (مینوفیکچرنگ کے بہتر طریقۂ کارکے ضابطے) کے نفاذ کیلئے مقررہ تاریخ میں مشروط توسیع کردی ہے ۔ اب اسے 31 دسمبر 2025 تک بڑھا دیا گیاہے۔
حکومت ہند نے 28 دسمبر 2023 کو ، نظر ثانی شدہ شیڈول ایم کی ضروریات کو مطلع کیا تھا جس میں ’’مینوفیکچرنگ کےبہتر طریقوں‘‘ کو ’’مینوفیکچرنگ کے بہتر طریقوں اور دواسازی کی مصنوعات کے لیے منصوبہ اور آلات کی ضروریات‘‘ میں اپ گریڈ کیا گیا تھا ۔ مینوفیکچررز کے زمرے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا ؛ پہلا زمرہ بڑے مینوفیکچررز کا تھا جن کا کاروبار سالانہ 250 کروڑ سے زیادہ تھا ۔ ضابطے کی تعمیل کے لیے ایسے مینوفیکچررز کو 6 ماہ کا مقررہ وقت دیا گیا تھا ۔ 250 کروڑ سے کم یا اس کے برابر کاروبار کرنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے مینوفیکچررز کے لیے ضابطے کی تعمیل کے لیے 12 ماہ کا مقررہ وقت دیا گیا تھا ۔ نظر ثانی شدہ شیڈول ایم کی ضروریات کو بڑے مینوفیکچررزکے لئے 28 جون ، 2024 سے لاگو کیا گیا ہے۔
چھوٹے اور درمیانے درجے کے مینوفیکچررز نے بنیادی ڈھانچے میں بہتری ، اہلکاروں کی تربیت اور مالی وسائل کے انتظام کے لیے مقررہ وقت میں توسیع کا مطالبہ کیاتھا ۔ اس مطالبے پر غور کیا گیا ہے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے مینوفیکچررز کو 11 فروری 2025 سے 3 ماہ کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ فارم اے میں اپ گریڈیشن کے لیے اپنا منصوبہ لائسنس کی تصدیق کرنے والی مرکزی اتھارٹی کو پیش کر سکیں ۔ ایسے مینوفیکچررز کے لیے جو یہ تفصیلات جمع کراتے ہیں ،ان کے لیے نفاذ کے مقررہ وقت کو 31 دسمبر 2025 تک بڑھا دیا جائے گا ۔
نظر ثانی شدہ شیڈول ایم کی ضروریات ہندوستان میں تیار کی جانے والی دواسازی کی مصنوعات کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کی طرف ایک مثبت قدم ہیں ۔ نئے ضابطےدوا ساز کمپنیوں کو نہ صرف اپنی گھریلو پوزیشن کو مضبوط کرنے بلکہ عالمی سطح پر زیادہ مسابقتی بننے کے قابل بنائیں گے ۔
***********
(ش ح۔ م ع۔ش ہ ب)
UR-6508
(Release ID: 2102380)