اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کمبھ میلے کے لیے اسٹیل کا استعمال

Posted On: 11 FEB 2025 1:09PM by PIB Delhi

اسٹیل ایک غیر منظم سیکٹر ہے اور حکومت کا کردار پالیسی گائیڈ لائن مرتب کر کے اور اسٹیل کی پیداوار، کھپت اور ملک میں اسٹیل سیکٹر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار / ڈھانچہ قائم کر کے اسٹیل کی صنعت کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) کے پاس ایک مخصوص مارکیٹنگ سیٹ اپ ہے جو کاربن، الائے اور اسٹیل پلانٹوں کے ذریعے تیار کردہ خصوصی اسٹیل مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے ذمے دار ہے۔

ایس اے آئی ایل نے پریاگ راج میں منعقد ہونے والے کمبھ میلہ 2025 کے لیے تقریباً 45,000 ٹن اسٹیل کی فراہمی کی ہے، جس میں سے زیادہ تر فراہمی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی)، اتر پردیش اسٹیٹ برج کارپوریشن، بجلی بورڈ اور ان کے سپلائروں کو کی گئی ہے۔

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

U: 6460


(Release ID: 2102028) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil