کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اور اسرائیل دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں،مستحکم تعلقات کا عہد انڈیا اسرائیل بزنس فورم میں جناب پیوش گوئل کا اظہار خیال
ہندوستان کے وزیر تجارت نے اسرائیل کو سرمایہ کاری کی دعوت دی، کہا – ہندوستان ایک مستحکم اور بڑھتا ہوا مارکیٹ
Posted On:
11 FEB 2025 3:54PM by PIB Delhi
ہندوستان اور اسرائیل کا مشترکہ دشمن دہشت گردی ہے اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ مقصد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یہ بات کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے زیر اہتمام انڈیا- اسرائیل بزنس فورم میں اپنے خطاب کے دوران کہی۔
جناب پیوش گوئل نے نوٹ کیاگزشتہ دہائی میں حکومت نے ملک کی معاشی خوشحالی کو ملک کے کونے کونے تک لے جانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر مضبوط زور دینے کے ساتھ ملک کے میکرو اکنامک بنیادی اصولوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کئی برسوں میں عوامی بہبود فراہم کرنے کے لئے مرکز کی کوششوں کی بھی نشاندہی کی جو آج کوششوں نے بھرپور منافع بخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کووڈ-19، جنگ اور ہنگامہ خیز جغرافیائی سیاسی حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے ساتھ مستحکم میکرو اکنامک بنیادی اصولوں پر کھڑی ہے۔
مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ملک کو تیار کرنے کی کوشش میں جناب گوئل نے 10 ڈی بات کی- جمہوریت، ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ، معیشت کا ڈجیٹلائزیشن، ڈیکاربنائزیشن، عزم مصمم، ہندوستان کی انحصاری، فیصلہ کن قیادت، تنوع، ترقی اور مانگ پر بات کی۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے نوٹ کیا کہ ہندوستان کے پاس ایک مضبوط عدلیہ ہے جس پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان آبادی آنے والی دہائیوں کے لیے ایک مضبوط افرادی قوت فراہم کرے گی۔ وزیر پیوش گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اسرائیل کا قابل بھروسہ شراکت دار ہے کیونکہ یہ ملک اپنے ہر وعدے کو نبھانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے ملک کی طلب کی صلاحیت پر بھی زور دیا جس میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور ہر سال اس میں اضافہ ہونے والا اور ہورہا ہے۔ ہندوستان اور اسرائیل کو قدرتی اتحادی قرار دیتے ہوئے انہوں نے نوٹ کیا کہ ہندوستان کی بڑی مانگ میں اضافے کی وجہ سے اسرائیل کے پاس سرمایہ کاری کے لیے ٹیکنالوجی سے لے کر آلات تک کئی اہم شعبے ہیں۔
*******
ش ح- ظ ا - ن م
UR No.6427
(Release ID: 2101855)
Visitor Counter : 25