سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پارلیمانی سوال: پی ایم- دکش یوجنا کے اثرات
Posted On:
11 FEB 2025 1:51PM by PIB Delhi
پی ایم-دَکش اسکیم کو 2021-22 سے 2025-26 تک پانچ سال کی مدت کے لیے منظور کیا گیا تھا ۔ اسکیم کی رہنما ہدایات کے مطابق، اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے نگرانی کے مختلف طریقہ کار موجود ہیں۔ وزارت خزانہ کی رہنما ہدایات کے مطابق، ہر اسکیم کی طرح اگلے مالیاتی کمیشن کی مدت کے لیےدوبارہ تجزیہ سے پہلے زمینی سطح پر پی ایم-دَکش یوجنا کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اُسے آزادانہ تیسرے فریق کے معائنہ سے گزرنا پڑتا ہے۔
سال2023-24 تک پی ایم-دَکش اسکیم کے تحت مستحقین کی تعداد 1,87,305 ہے۔ اس اسکیم کے تحت ، متعلقہ ہدف کے طبقوں کے لیے پینل میں شامل تربیتی اداروں کے ذریعے قلیل مدتی تربیت، اَپ اسکلنگ/ری اسکلنگ اور انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔مالی سال 2024-25 میں نظر ثانی شدہ تخمینے کے مرحلے تک80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
چونکہ اسکیم کی ہدف کا گروپ معاشرے کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتا ہے، اس لیے سب سے بڑا چیلنج اُن میں اسکیم کے بارے میں آگہی پھیلانا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اخبارات میں وسیع تر تشہیر کی جاتی ہے اور اسکیم کی تفصیلات محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کی جاتی ہیں۔
پی ایم-دکش اسکیم کے تحت ، متعلقہ ہدف کے گروپوں کو ہنر کی تربیت فراہم کرنے کے لیے سرکاری اور نجی دونوں تربیتی اداروں کو پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ این سی وی ای ٹی کے مینڈیٹ کے مطابق، اگر کوئی مستفید نوکری کے کردار میں تربیت حاصل کرتا ہے، جس میں‘آن دی جاب ٹریننگ (او جے ٹی)’ کا لازمی التزام ہو، تو مستفید او جے ٹی کو مکمل کرنے کے لیے نجی شعبے کی صنعت سے وابستہ ہو جاتا ہےجو تربیتی پروگرام کا حصہ ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے فراہم کیں ۔
********
ش ح۔م ش ع۔ن ع
U-6410
(Release ID: 2101812)
Visitor Counter : 19