زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
حکومت نے مارکیٹ انٹروینشن اسکیم(ایم آئی ایس) کے رہنما خطوط میں ترمیم کی
ایم آئی ایس کے تحت فصلوں کی خریداری کی حد 20 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی گئی ہے
ایف پی او، ایف پی سی، ریاست کے نامزد ادارے، مرکزی نودل ایجنسیاں ایم آئی ایس کے تحت اہم فصلوں کی خریداری کریں گے
مدھیہ پردیش سے دہلی تک 1,000 میٹرک ٹن تک کےخریف ٹماٹر کی نقل و حمل کی لاگت و سپلائی کے لیے این سی سی ایف کو منظوری دی گئی
Posted On:
10 FEB 2025 8:26PM by PIB Delhi
مارکیٹ انٹروینشن اسکیم (ایم آئی ایس )پی ایم- اے اے ایس ایچ اے اسکیم کا ایک جزو ہے۔ مارکیٹ انٹرویشن اسکیم(ایم آئی ایس) ریاستی/مرکزی حکومت کی درخواست پر نافذ کی جاتی ہے تاکہ مختلف خراب ہونے والی زرعی/باغبانی مصنوعات جیسے ٹماٹر، پیاز اور آلو وغیرہ کی خریداری کی جا سکے، جن پر کم سے کم امدادی قیمت(ایم ایس پی) لاگو نہیں ہوتی اور جن کی قیمتوں میں گزشتہ معمول کے سیزن کے مقابلے میں کم از کم 10؍فیصد کی کمی واقع ہو چکی ہو، تاکہ کسانوں کو اپنی پیداوار کو پریشانی کے عام میں فروخت کرنے کےلیے مجبور نہ ہونا پڑے۔
ایم آئی ایس کے نفاذ کے لیے مزید ریاستوں کو ترغیب دینے کے لیے، حکومت نے ایم آئی ایس کی رہنما اصولوں میں درج ذیل ترامیم کی ہیں:
- ایم آئی ایس کو پی ایم- اے اے ایس ایچ اے کی جامع اسکیم کا ایک جزو بنایا گیا ہے۔
- گزشتہ معمول کے سال کے مقابلے میں موجودہ بازار قیمت میں کم از کم 10 فیصد کی کمی ہونے پر ہی ایم آئی ایس کو نافذ کیا جائے گا۔
- III. فصلوں کی پیداوار کی خریداری/کوریج کی حد کو موجودہ 20 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔
- ریاست کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بھاری خریداری کے بجائے کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں مارکیٹ انٹروینشن قیمت(ایم آئی پی) اور فروخت کی قیمت کے درمیان فرق ادا کرے۔
اس کے علاوہ جہاں پیدا کرنے والی ریاستوں اور صارف ریاستوں کے درمیان اہم فصلوں (ٹماٹر، پیاز اور آلو) کی قیمت میں فرق ہوتا ہے، وہاں فصلوں کے ذخیرہ اور نقل و حمل میں ہونے والی آپریشنل لاگت کو کسانوں کے مفاد میں پیدا کرنے والی ریاست سے دیگر صارف ریاستوں تک واپس کرنے کے لیے مرکزی نودل ایجنسیوں (سی این اے) جیسے این اے ایف ای ڈی اور این سی سی ایف کے ذریعے معاوضہ دیا جائے گا۔مدھیہ پردیش سے دہلی تک 1,000 میٹرک ٹن تک خریف ٹماٹر کی سپلائی کے لیے نقل و حمل کی لاگت کی واپسی کے لیےاین سی سی ایف کو منظوری دی گئی ہے۔ایم آئی ایس کے تحت اہم فصلوں کی خریداری کرنے اور نفاذ کرنے والی ریاست کے ساتھ ہم آہنگی میں، پیدا کرنے والی ریاست اور صارف ریاست کے درمیان قیمتوں کے فرق کی صورت میں، پیدا کرنے والی ریاست سے صارف ریاست تک ذخیرہ اور نقل و حمل کے انتظامات کرنے کے لیے این اے ایف ای ڈی اور این سی سی ایف کے علاوہ، کسان پیداوار تنظیموں(ایف پی او ایز) کسان پیداوار کمپنیوں(ایف پی اوایز، ریاست کے نامزد کردہ اداروں اور دیگر مرکزی نودل ایجنسیوں کو شامل کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔
***
UR-6387
ش ح۔ م ع ن- ع د
(Release ID: 2101602)
Visitor Counter : 6