وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند یونانی دن  کے موقع پر کل دہلی میں مربوط صحت کے حل پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گی


حکومت ہند اس بات کو یقینی بناتے ہوئے  یونانی ادویات کے فروغ  کو آگے لے جانے کے لیے پرعزم ہے یہ کہ یہ عوامی فلاح و بہبود اور عالمی برادری کی مجموعی صحت میں بامعنی تعاون کرتی ہے:آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو

Posted On: 10 FEB 2025 3:40PM by PIB Delhi

بھارت کی صدر محترمہ دروپدی مرمو کل نئی دہلی کے وگیان بھون میں یونانی دن کےموقع  پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اور ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور آیوش کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

ممتاز یونانی معالج، استاد اور مجاہد آزادی حکیم اجمل خان کے یوم پیدائش 11 فروری کے موقع پر ہرسال یونانی دن منایا جاتا ہے۔ سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)، حکومت ہند کی وزارت آیوش کے تحت ایک اعلیٰ تحقیقی کونسل، 11-12 فروری، 2025 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں "یونانی میڈیسن میں اختراعات برائے انٹیگریٹیو ہیلتھ سلوشنز - دی وے فارورڈ" پر ایک باوقار بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔

مرکزی دھارے میں صحت کی دیکھ بھال میں یونانی ادویات کی ترقی اور آیوش کے نظام کو شامل کرنے کی طرف حکومت کی توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے، پرتاپ راؤ جادھو، آیوش کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھونے کہا، "مجھے عالمی صحت کی دیکھ بھال کے فریم ورک میں یونانی میڈیسن کے بڑھتے ہوئے انضمام کو دیکھ کر فخر محسوس ہو رہا ہے، جب کہ ہم اپنے روایتی حل کو فروغ دے کر صحت کی نگہداشت کو فروغ دے رہے ہیں۔ صحت کی دیکھ بھال کے جدید چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت ہند اس بات کو یقینی بناتے ہوئے یونانی ادویات کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے کہ یہ عوامی فلاح و بہبود اور عالمی برادری کی مجموعی صحت میں بامعنی تعاون کرتی ہے۔ آیوش کے نظام میں سائنسی تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر حکومت کی توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے، آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ  "آیوش کے شعبے میں تحقیقی مراکز کا قیام، مرکزی دھارے کی صحت کی پالیسیوں میں آیوش کو شامل کرنا اور روایتی نظام کو اس کے جامع صحت کے فریم ورک کی عکاسی سے اور یونانی ادویات میں تازہ ترین پیش رفت اور مجموعی صحت کے نظام میں ان کی افادیت سےہمارے ثقافتی ورثے کا تحفظ اور اسے فروغ دینے کی بھارت کے عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔

آیوش کے نظام  میں سائنسی تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر حکومت کی توجہ کواجاگر کرتے ہوئے ، آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا، "آیوش کے شعبے میں تحقیقی مراکز کا قیام، مرکزی دھارے کی صحت کی پالیسیوں میں آیوش کو شامل کرنا اور روایتی نظام کو مربوط کیا جانا بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ ثقافتی کانفرنس کی عکاسی کرتا ہے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد یونانی ادویات میں تازہ ترین پیش رفت اور مجموعی صحت کے نظام میں ان کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔

بین الاقوامی کانفرنس مکالمے، تعاون اور علم کے تبادلے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے، جس کا مقصد عالمی صحت اور بہبود کو فروغ دینے میں یونانی طب کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ کانفرنس کے بنیادی مقاصد میں  جدت کو فروغ دینا: صحت کی دیکھ بھال کے مربوط حل کے لیے یونانی ادویات میں نئے شعبوں کی تلاش؛ عالمی تعاون: روایتی اور انٹیگریٹیو میڈیسن میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین کے درمیان علم کے تبادلے کی سہولت؛ حصولیابیوں کی نمائش:سی سی آر یو ایم کے ذریعہ یونانی طب میں تازہ ترین تحقیق اور پیشرفت کو اجاگر کرنا شامل ہیں۔

 

پروگرام کی اہم خصوصیات میں  سائنسی اجلاس: یونانی ادویات کو جدید صحت کی دیکھ بھال میں ضم کرنے کے بارے میں ماہرین کی قیادت میں اہم خطابات اور مباحثے؛ نمائش: یونانی اور جڑی بوٹیوں کی دوا سازی، تعلیمی اداروں، تحقیقی تنظیموں اور خدمات فراہم کرنے والوں میں اختراعات کی ایک متحرک نمائش؛ عالمی شرکت: امریکہ، جنوبی افریقہ، ایران، ملیشیا ، متحدہ عرب امارات، تاجکستان، ازبکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت ممالک کے نمائندے بصیرت انگیز بات چیت میں حصہ لیناشامل ہے۔

 

اس موقع پر سی سی آر یوایم کی طرف سے متعدد اشاعتیں جاری کی جائیں گی جن میں بین الاقوامی کانفرنس کا سووینئر بھی شامل ہے۔ مزید  یہ کہ سی سی آر یوایم اداروں کو این اے بی ایل اور این بی ایچ  سرٹیفیکیشن فراہم کیا جائے گا۔ کونسل کے حالیہ اقدامات کو ظاہر کرنے والی ایک مختصر ویڈیو بھی لانچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بہترین تحقیقی مقالوں، یونانی طب میں شاندار شراکت اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا۔

*************

(ش ح ۔ش ت۔ج ا(

U. No.6341


(Release ID: 2101374) Visitor Counter : 59