وزارت دفاع
ایرو انڈیا 2025
"بھارتی بحریہ کا فضائی شعبہ ’آتم نر بھرتا‘ کی طرف بڑھ رہا ہے"
Posted On:
09 FEB 2025 8:01PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ نے 'آتم نربھرتا' کے مقصد کو فروغ دیا ہے، جس کے تحت وہ خریدار بحریہ سے تعمیری بحریہ میں تبدیل ہو چکی ہے، اور اس وقت 60 سے زائد جنگی جہاز بھارتی شپ یارڈز میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ بھارتی بحری ہوا بازی، جو بحریہ کا ایک لازمی حصہ ہے، بھی اسی راہ پر گامزن ہے۔ اس سمت میں ایک مضبوط لائحہ عمل طے کرنے کے لیے، ایک وژن دستاویز 'آتم نربھر انڈین نیول ایوی ایشن - ٹیکنالوجیکل روڈ میپ 2047' مرتب کی گئی ہے، جسے ایرو انڈیا 2025 کے دوران جاری کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ایرو انڈیا 2025 کی دو سالہ تقریب 10 سے 14 فروری 2025 کو ایئر فورس اسٹیشن یلاہنکا، بنگلور میں منعقد ہو رہی ہے، جو صارفین، تحقیقی و ترقیاتی اداروں، تعلیمی ماہرین، صنعت کے شراکت داروں، ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کو آپس میں رابطے اور تعاون کا ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، تاکہ 2047 تک 'وِکست بھارت' کے قومی وژن میں فضائی شعبے کے ذریعے اپنا حصہ ڈال سکیں۔ یہ تقریب بحری ہوا بازی کے مستقبل کے تقاضے پیش کرنے اور صنعت کو اپنے جدید ترین نظام، ڈھانچے اور سافٹ ویئر کے حل پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جو کسی بھی بحری ہوا بازی کے پلیٹ فارم کے لیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔
بھارتی بحریہ کھلے سمندروں اور وسیع بحر میں، وطن سے دور کام کرتی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو بھارتی بحری ہوا بازی کے پلیٹ فارمز کے بارے میں زیادہ آگاہی نہیں ہوتی۔ ایرو انڈیا 2025 اس موقع کو استعمال کرے گا تاکہ مختلف قسم کے بحری طیارے جو بھارتی بحریہ میں اس وقت زیرِ استعمال ہیں، عوام کے سامنے پیش کیے جا سکیں۔ ان میں ایم آئی جی 29کے چوتھی نسل کا طیارہ بردار جنگی طیارہ، کاموف 31 فضا سے آنے والے خطرے کی پیشگی وارننگ دینے والے ہیلی کاپٹر، سی کنگ 42بی اور ایم ایچ 60 R آبدوز شکن اور بحری جہاز پر حملہ کرنے والے ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، بھارتی بحریہ لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ (نیوی) کو بھی نمائش کے علاقے میں پیش کرے گی۔ یہ طیارہ ایروناٹیکل ڈیزائن ایجنسی (اے ڈی اے) نے ڈیزائن کیا ہے اور ایچ اے ایل نے تیار کیا ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت پر ایل سی اے(نیوی) کی کامیاب لینڈنگ نے بھارت کو ان چند ممالک کے صف میں شامل کر دیا ہے جو ڈیک بورن فائٹر طیاروں کو ڈیزائن، تیار، آزمائش اور پیداوار کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فضائی نمائش کے دوران بحریہ کے طیاروں کی فلائی پاسٹ میں 'ورونا' فارمیشن شامل ہو گی، جو 'V' کی شکل میں 'وکٹری (فتح) کی علامت ہوگی، جس میں پی8I طیارہ پیش پیش ہوگا، اس کے ساتھ ایم آئی جی 29کے اور ہاوک 132 طیارے پرواز کریں گے۔
'آتم نربھر بھارت' کے قومی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، انڈیا پویلین میں بھارتی بحریہ اور صنعت کے اشتراک سے تیار کردہ اور زیرِ ترقی مقامی منصوبے بھی پیش کیے جائیں گے۔ ان میں جدید میزائل، ہوائی سے گرائی جانے والی سرچ اینڈ ریسکیو کٹ، ایئر ڈروپ ایبل کنٹینر برائے لاجسٹک اسٹورز، ایم آئی جی29کے کے لیے کیریئر بورن سسٹمز اور ایڈوانس لائٹ ویٹ ٹارپیڈوشامل ہیں۔ مزید برآں، انڈیا پویلین میں بھارتی بحریہ کے مستقبل کے ڈیک بورن فائٹر – ٹوئن انجن ڈیک بیسڈ فائٹر (4++ نسل، اے ڈی اے کے ڈیزائن کردہ) کا اسکیل ماڈل بھی دکھایا جائے گا، جو ایک اسکی جمپ پر نصب ہوگا۔ بحری ہوا بازی چونکہ ایک جدید ٹیکنالوجی پر مبنی شعبہ ہے، اس لیے بھارتی بحریہ اسٹارٹ اپس کو جدید بحری ہوا بازی کے پلیٹ فارمز اور سسٹمز تیار کرنے میں شامل کر رہی ہے، جن میں سے کچھ کو انڈیا پویلین میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔
بھارتی بحری ہوا بازی کی ترقی، صنعت کی شراکت اور مستقبل کے تقاضوں پر روشنی ڈالنے کے لیے، 12 فروری 2025 کو ایک سیمینار ' بھارتی بحریہ کے فضائی شعبے کی آتم نربھرتا کی طرف تبدیلی – 2047اور اس کے متعلقہ ایکو سسٹم' کے موضوع پر انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد 2047 تک مکمل خود انحصاری کا حصول ہے، جس کے لیے تعلیمی اداروں، صنعت، ڈی آر ڈی او، ڈی پی ایس یوز اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون اور اشتراک ضروری ہے۔
ایرو انڈیا 2025، جو وقت کے ساتھ اپنی وسعت، وقار اور اثر و رسوخ میں اضافہ کر چکا ہے، بھارتی بحری ہوا بازی کی ترقی اور قومی دفاعی افواج کی خود انحصاری کے لیے ایک اور سنگِ میل ثابت ہوگا۔
*****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U:6307)
(Release ID: 2101206)
Visitor Counter : 67