وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ نے ’نواچار اُتکرِشتم بھوِشِّیَم‘ (جدت بہتر مستقبل کی راہ) پر سیمینار کا انعقاد کیا – ایرو انڈیا25
Posted On:
09 FEB 2025 3:50PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف)، حکومت کی ’’آتم نربھرتا‘‘ پالیسی کے تحت مقامی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے صنعت کے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ پرزوں کی مقامی تیاری، اختراعات اور آلات کی پائیداری میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ اب کوششیں پیچیدہ مستقبل کی ٹیکنالوجیز، ہتھیاروں کے نظام اور خلائی شعبے پر مرکوز کی جا رہی ہیں۔
ایرو انڈیا، جو کہ ایرو اسپیس اور دفاعی نمائشوں میں سے ایک ممتاز نمائش ہے، ہوا بازی کے میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجیز، اختراعات اور مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ ’’میک ان انڈیا‘‘ کے ویژن کو اپنانے میں سب سے آگے رہی ہے اور مقامی دفاعی ترقی اور تیاری کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔آئی اے ایف ایرو اسپیس شعبے میں سب سے بڑا شراکت دار ہے اور آتم نربھرتا کے ہدف کی جانب قیادت کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے حصول اور خود انحصاری کے فروغ کے مقصد سے، ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) ایک سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے جس کا موضوع ’نواچار اُتکرِشتم بھوِشِّیَم‘ (یعنی اختراع بہتر مستقبل کی راہ ہے) رکھا گیا ہے۔ اس تقریب میں معزز وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا ہے، جبکہ فضائیہ کے سربراہ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
یہ سیمینار 11 فروری 2025 کو دوپہر دو بجے سے ساڑھے چار بجے تک ہال نمبر ایک، ایئر فورس اسٹیشن یلاہنکا، بنگلورو میں منعقد کیا جائے گا۔ اس سیمینار میں مسلح افواج کے سینئر افسران، سرکاری حکام، ہوا بازی اور ایرو اسپیس کے شعبے کی صنعت کے رہنما، ڈیفنس پبلک سیکٹر یونٹس (ڈی پی ایس یوز) ، انتہائی چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کاروباری یونٹ (ایم ایس ایم ایز) ، اسٹارٹ اپس، موجدین اور علمی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔
اس سیمینار کا مقصد دفاعی افواج، صنعت اور تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) ایجنسیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ جدت طرازی کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام قائم کیا جا سکے۔
اس سیمینار کے دوران، معزز وزیر دفاع درج ذیل کا اجرا/ آغاز کریں گے:-
ایک کتاب کی اشاعت کی جائے گی، جس کا موضوع ہے: آئی اے ایف کمپینڈیم (سمارتھیا مارگ درشیکا)، جو بھارتی صنعتوں، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس اور انفرادی موجدین کے لیے تیار کی گئی ہے اور جس میں بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو اجاگر کرتے ہوئے چیلنجز اور مواقع شامل ہوں گے۔
مہربابا دوم مقابلے (ایم بی سی) کے فاتحین کا اعلان۔ یہ مقابلہ 2022 میں بھارتی صنعتوں کے لیے شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد بھارتی صنعت کی غیر معمولی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا تھا۔ اس نے سوارم ڈرون ٹیکنالوجی میں ان کی مہارتوں کو اجاگر کیا اور مخصوص مسائل کے حل پیش کیے۔
اس کے علاوہ، مہربابا سوم۔ اشتراکی ڈرون پر مبنی نگرانی کے ریڈارکا آغاز کیا جائے گا، جس کا مقصد ایک بغیر پائلٹ صلاحیت تیار کرنا ہے جو ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (اے ڈبلیو اے سی ایس) سے مشابہت رکھتی ہو۔
’ڈیجیٹل انڈیا‘ مہم کو مزید مستحکم کرنے کے لیے’بھارتی فضائیہ‘ (آئی اے ایف) وایو وِت ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کرے گی۔ یہ پورٹل آئی اے ایف اور ہندستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے درمیان آرڈرز، سرٹیفیکیشن اور ادائیگیوں کے عمل کو آسان بنانے کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کارکردگی اور شفافیت میں بہتری لانا ہے۔
اس کے علاوہ، ’مینڈ اَن مینڈ ٹیمِنگ – ’تصور سے ہدف تک‘کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ اس میں ایرو اسپیس کے ممتاز ماہرین، بشمول سائنسدان، صنعت کار، سرٹیفیکیشن ایجنسیاں اور آخری حد کے صارفین شرکت کریں گے۔ اس پینل مباحثے کا مقصد مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے لیے مقامی حل تلاش کرنے میں بھارتی صنعت کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ ملک کی دفاعی اور سلامتی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6302
(Release ID: 2101163)
Visitor Counter : 38