لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر نے نوجوانوں کو طاقت اور تحریک کے لیے کتابوں کی طرف رجوع کرنے کی دعوت دی


یہ حسن اتفاق ہے کہ ’نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2025‘ مہا کمبھ اور ہندوستانی آئین کے 75 سال کے ساتھ وقوع پذیر ہورہا ہے - لوک سبھا اسپیکر

لوک سبھا کے اسپیکر نے ’نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2025‘میں جناب گلاب کوٹھاری کی دو کتابوں کا اجراء کیا

Posted On: 08 FEB 2025 7:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی؛ 08 فروری، 2025:   لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے لوگوں، خاص طور پر نوجوان ذہنوں سے  اپیل کی ہے کہ وہ طاقت اور تحریک کے لیے کتابوں کی طرف رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ کتابیں ذاتی اور سماجی ترقی دونوں میں حقیقی رہنما قوت ہیں، کیونکہ یہ علم کا مستقل ریکارڈ ہیں اورآنے والی نسلوں کے لیے نظریات اور میراث کو محفوظ رکھتی ہیں۔ لوک سبھا اسپیکر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے کتابوں کو تحریک، ترغیب اور طاقت کا مآخذ بنائیں۔

جناب برلا نے یہ مشاہدات آج اس وقت پیش کیے، جب انہوں نے دو کتابوں - ’استری: دیہ سے آگے‘ اور ’مائنڈ باڈی انٹیلیکٹ‘  کا نئی دہلی میں جاری عالمی کتاب میلے 2025   میں اجراء کیا ،جو کہ معروف صحافی اور راجستھان پتریکا کے چیف ایڈیٹر، جناب گلاب کوٹھاری کی تصنیفات ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  برلا نے خاص طور پر مشکل وقت میں رہنمائی، حکمت اور طاقت فراہم کرنے میں کتابوں کے انمول کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کتابیں نہ صرف زندگی بھر کی ساتھی ہیں بلکہ اساتذہ کا کام بھی کرتی ہیں، جہاں سے علم کسی بھی وقت، کہیں بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جناب  برلا نے کہا کہ یہ حسن اتفاق ہے کہ اس سال کا کتاب میلہ دو اہم تقریبات، مہا کمبھ میلہ اور ہندوستانی آئین کی 75ویں سالگرہ کے ساتھ وقوع پذیر ہورہا  ہے۔ انہوں نے پریاگ راج میں ہونے والے مہا کمبھ کو ایمان اور عقیدت کی علامت قرار دیتے ہوئے عالمی کتاب میلے کو ’’علم اور ثقافت کا مہا کمبھ‘‘ قرار دیا، جہاں ادب، خیالات اور فکر معاشرے کو ترقی کی طرف راغب کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد کے طور پر آئین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی نمواور ترقی  کے لیے رہنما اصول فراہم کرتا ہے۔

جناب  برلا نے جناب  گلاب کوٹھاری کی تعریف کی کہ وہ نہ صرف ایک صحافی ہیں بلکہ ایک ممتاز مفکر، فلسفی اور انسان دوست بھی ہیں۔ آج کی کتاب کے اجراء کے تناظر میں، جناب  برلا نے جناب کوٹھاری کی ویدک حکمت کے عصری تناظر کے ساتھ بصیرت انگیز تقابل  کی، خاص طور پر معاشرے میں خواتین کے ابھرتے ہوئے کردار کے سلسلے میں تعریف کی ۔ انہوں نے شعور اور باطنی قوت کی گہرائی سے تلاش کرنے کے لیے کتابوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ قارئین کو اپنی اعلیٰ ذات سے جڑنے اور زندگی کے گہرے پہلوؤں کو سمجھنے کا حوصلہ بخشیں گی۔

*********

ش ح ۔  اک۔  ت ع

U. No.6295


(Release ID: 2101069) Visitor Counter : 34