ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جینت چودھری نے شمال مشرق کے لیے خواتین کی صنعت کاری کے پروگرام سوالمبینی کا آغاز کیا


’سوالمبینی‘: اعلیٰ تعلیمی اداروں میں خواتین کی کاروباری امنگوں کی نشوونما کے لیے ایک پہل

Posted On: 07 FEB 2025 6:27PM by PIB Delhi

شمال مشرق میں خواتین کی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام میں، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے نیتی آیوگ کے تعاون سے آسام، میگھالیہ اور میزورم میں سوالمبینی - ایک خواتین انٹرپرینیورشپ پروگرام - شروع کیا۔ اس اقدام کا مقصد شمال مشرق میں منتخب اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) میں خواتین طالب علموں کو اپنے کاروباری سفر میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری کاروباری ذہن سازی، وسائل اور رہنمائی سے آراستہ کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250207-WA00077W25.jpg

پہلی بارایم ایس ڈی ای انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ (آئی آئی ای) کے ذریعے نیتی آیوگ کے تعاون سے، منظم انداز میں مرحلہ وار کاروباری عمل — بیداری سے لے کر ترقی، رہنمائی اور فنڈنگ ​​سپورٹ تک، متعارف کرایا گیا ہے۔ جو لوگ کامیابی سے اپنے منصوبے بناتے ہیں، ان کو تسلیم کیا جائے گا اور نوازا جائے گا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان کی کامیابی کی کہانیاں دوسروں کو حوصلہ بخشیں ۔ یہ اقدام ایک واضح عمل کی وضاحت کرے گا کہ ہم کس طرح ہندوستان میں خواتین کی زیرقیادت کاروباری اداروں کی  نشوونما کرتے ہیں اور انہیں آگے  بڑھاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250207-WA000206UI.jpg

 

9 کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اس پہل کا ورچوئل طور پر افتتاح جناب جینت چودھری، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت ہنر مندی اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) اور وزیر مملکت، وزارت تعلیم، حکومت ہند نے کیا۔  جناب اتل کمار تیواری، سکریٹری، ایم ایس ڈی ای اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی افتتاح کے دوران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250207-WA0004TTRS.jpg

اس پروگرام کو گوہاٹی یونیورسٹی، نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی (این ای ایچ یو) کیانگ نانگبا گورنمنٹ کالج، ری بھوئی کالج، میزورم یونیورسٹی، گورنمنٹ چمپائی کالج، لنگلی گورنمنٹ کالج، ہنڈیک کالج اور دیس پور کالج سمیت کئی ایچ ای آئیز میں لاگو کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250207-WA0009LWE0.jpg

تبدیلی کی پہل پر بات کرتے ہوئے جناب جینت چودھری نے کہاکہ ’سوالمبینی ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام نوجوان خواتین کو روزگار کے تخلیق کاروں اور کل کے لیڈروں کے طور پر بااختیار بنانے، قابل بنانے اور آگے بڑھانے کا عزم ہے۔ پروگرام کا مقصد صلاحیتوں سے بھرے خطہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا ہے اور ان کے کاروباری آئیڈیاز کو پائیدار تجارت میں بڑھانے کے لیے ضروری تعاون فراہم کرے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہماری حکومت نے اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، پی ایم مدرا یوجنااور ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم جیسے اہم پروگراموں کے ذریعے خواتین کی زیرقیادت انٹرپرینیورشپ کو مستقل طور پر آگے بڑھایا ہے۔ حال ہی میں اعلان کردہ مرکزی بجٹ 2025 اس عزم کو مزید تقویت دیتا ہے، جس میں اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈز اور پالیسی سپورٹ میں اضافہ ہوا ہے، جس میں دس ہزار کروڑ روپے کے فنڈز اور مزید پانچ سالوں کے لیے اسٹارٹ اپ کے منافع پر 100فیصدٹیکس چھوٹ کی توسیع شامل ہے۔ہدف بند سپورٹ، رہنمائی اور فنڈنگ ​​فراہم کر کےسوالمبینی خواتین کی زیر قیادت انٹرپرینیورشپ کی طرف ہمارے سفر میں ایک نئے باب کی نمائندگی کرتی ہے، جو ہندوستان کی تبدیلی کے لیے اہم ہے‘‘۔

اس اقدام کا مقصد انٹرپرینیورشپ آگاہی پروگرام (ای اے پی) کے ذریعے منظم طور پر ٹریننگ فراہم کرنا ہےْ جس میں 600 طالبات کو انٹرپرینیورشپ کے لیے ایک قابل عمل کیریئر کے آپشن کے طور پر 2 روزہ سیشن کے ذریعے متعارف کرایا جاتا ہے، جس میں بنیادی کاروباری تصورات اور مواقع  کا احاطہ کیا جاتا ہے۔  300 منتخب طالبات کے لیے وومن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ڈی پی) 40 گھنٹے کی ایک گہری ٹریننگ پیش کرتا ہے، جس میں اہم کاروباری پہلوؤں جیسے کہ تربیت اور ہنر مندی، فنانس تک رسائی، مارکیٹ کے روابط، تعمیل اور قانونی مدد، کاروباری خدمات اور نیٹ ورکنگ کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد چھ ماہ کی رہنمائی اور دست گیری سپورٹ کی جائے گی، تاکہ شرکاء کو اپنے خیالات کو پائیدار امکانات میں تبدیل کرنے  میں مدد ملے۔

نیشنل ایجوکیشن پالیسی (این ای پی) 2020نے پہلے ہی ہنر کے انضمام، صنعت کے اشتراک اور  براہ راست تجربہ پر زور دے کر ایک انٹرپرینیورشپ پر مبنی نصاب کی بنیاد رکھی ہے۔ سوالمبینی اس فریم ورک پر تعمیر ہوگی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ خاص طور پر شمال مشرقی ریاستوں میں نوجوان خواتین کو اپنے خیالات کو قابل توسیع کاروبار میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری رہنمائی اور مالی مدد حاصل ہو، جس سے ان خطوں میں خواتین کی بے پناہ کاروباری صلاحیتوں کو کھولا جا سکے۔

کاروباری ذہنیت کو فروغ دینے میں اساتذہ کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، یہ پروگرام 5 روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (ایف ڈی پی) کے ساتھ ایچ ای آئز(اعلی تعلیمی اداروں) میں فیکلٹی کو بہتر بنانے پر بھی توجہ مرکوز کرے گا، جس سے وہ انٹرپرینیورشپ میں طلباء کی مؤثر طریقے سے تربیت اور رہنمائی کر سکیں گے۔ فیکلٹی ممبران خصوصی تربیتی ماڈیولز سے گزریں گے، جو انہیں صنعت کی تازہ ترین بصیرتیں، کاروباری انکیوبیشن حکمت عملی اور  براہ راست کوچنگ تکنیک فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

پروگرام کا ایک منفرد پہلو ایوارڈ ٹو ریوارڈز انیشیٹو ہے، جو سوالمبینی سے ابھرنے والی کامیاب خواتین کاروباریوں کو تسلیم کرے گا ۔ یہ خواتین کاروباری رہنماؤں کی اگلی نسل کے لیے ایک تحریک کے طور پر کام کرے گا، جس سے اس پیغام کو تقویت ملے گی کہ خواتین کی زیر قیادت کمپنیاں ہندوستان کے معاشی مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ پروگرام خواتین کی زیرقیادت پائیدار کاروباری اداروں کو بنانے کے لیے ورک شاپس، رہنمائی کی حمایت اور  بنیادی مالی اعانت کا بھی استعمال کرے گا۔

سوالمبینی پروگرام کاروبار میں خواتین کے لیے راہیں پیدا کرنے کے لیے تیار ہے، جو 10فیصد ای ڈی پی ٹرینیز کو کامیاب کاروباری اداروں کو شروع کرنے کا حوصلہ دے گا ۔ایچ ای آئز کے اندر انٹرپرینیورشپ کی ثقافت کو ابھار کر، یہ اقدام خواتین لیڈروں کی اگلی نسل کو تسلیم کرنے  اور ترقی کے لیے صحیح سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

*********

ش ح ۔  اک۔  ت ع

U. No.6293


(Release ID: 2101052) Visitor Counter : 10