وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے نئی دلّی بین الاقوامی کتاب میلے 2025 میں پی ایم یُوا 2.0 کے تحت 41 کتابوں کا اجرا کیا
جناب دھرمیندر پردھان نے "دی ساگا آف کدوپالی: دی اَن سنگ اسٹوری آف 1857" کے ہندی ترجمے کا اجرا کیا
جناب دھرمیندر پردھان نے 14ویں صدی کے ماہر ریاضی و فلکیات سری مادھوا کی تحریروں کے ملیالم ترجمے کا اجرا کیا
نوجوان مصنفین کی تحریریں اور تخلیقی صلاحیتیں ہمارے ادبی منظرنامے کو مالا مال کریں گی اور فکری مباحث کو ایک نئی سمت دیں گی - جناب دھرمیندر پردھان
ہندوستان کے کونے کونے میں ہندوستانی زبانوں میں کتابوں کی دستیابی ایک قومی مشن ہے - جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
08 FEB 2025 4:10PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دلّی بین الاقوامی کتاب میلے2025 میں پی ایم یووا 2.0 اسکیم کے تحت 41 نئی کتابوں کا اجراء کیا۔ تریپورہ کے گورنر شری اندراسینا ریڈی نالو نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
![Image](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M9KV.jpg)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب دھرمیندر پردھان نے ان 41 نوجوان مصنفین کو مبارکباد دی جن کی کتابوں کا اجرا کیا گیا۔ ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان کی تحریریں اور تخلیقی صلاحیتیں ادبی منظرنامے کو مزید مالا مال کریں گی اور فکری مباحث کو ایک نئی سمت دیں گی۔
وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پی ایم یُوا اسکیم کا تصور پیش کیا اور اسے ایک قومی تحریک میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے اس اسکیم کے نوجوان مصنفین کی رہنمائی اور پرورش پر اس کے گہرے اثرات کو اجاگر کیا، جو ہندوستان کی ثقافت، ورثے، تاریخ، زبانوں اور ادب کے فخر مند سفیر بن رہے ہیں اور جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز کی کہانیوں کو منظر عام پر لا رہے ہیں۔
![Image](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J0GD.jpg)
جناب پردھان نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی زبانوں میں کتابوں کو فروغ دینا ایک قومی مشن ہے۔ انہوں نے پی ایم یُوا جیسے اقدامات کو اس سمت میں ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سال کے بجٹ میں حال ہی میں اعلان کردہ ’بھارتیہ بھاشا پُستک اسکیم‘ ، اس قومی کوشش کو تیز کرے گی۔
![Image](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RDY0.jpg)
جناب پردھان نے نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی)کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے ہندوستانی زبانوں میں کتابوں اور ادب کو عام کرنے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ این بی ٹی کو جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا چاہیے اور ملکی و غیر ملکی ناشرین کے ساتھ مل کر ہندوستان کے عظیم ادبی ورثے اور لسانی روایات کو عالمی سطح پر پہنچانا چاہیے۔
وزیر موصوف نے نمائشی ہالز کا بھی دورہ کیا اور دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلوں میں سے ایک کو منظم کرنے پر این بی ٹی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اسے ادب، زبانوں، علم، عوام اور ثقافتوں کا "گیان کمبھ" قرار دیا اور کہا کہ یہ میلہ کتابوں کے شوقین افراد کے لیے ایک جنت ہے، جہاں وہ نئی کتابیں دریافت کر سکتے ہیں، ادب میں کھو سکتے ہیں، مصنفین سے ملاقات کر سکتے ہیں اور دیگر کتاب دوست افراد سے جُڑ سکتے ہیں۔
مزید برآں، جناب پردھان نے "دی ساگا آف کدوپالی: دی اَن سنگ اسٹوری آف 1857" کے ہندی ترجمے کا اجرا کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ کتاب جلد ہی 12 ہندوستانی اور 2 غیر ملکی زبانوں میں دستیاب ہوگی، تاکہ زیادہ وسیع پیمانے پر قارئین تک پہنچ سکے اور اس کا اثر مزید گہرا ہو۔اس کے ساتھ ہی، انہوں نے 14ویں صدی کے ماہر ریاضی و فلکیات سری مادھوا کی تحریروں کے ملیالم ترجمے "سنگما مادھوانتے رندو کرتیکل" کا بھی اجرا کیا۔
اس تقریب میں وزارت تعلیم کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سیکریٹری، ڈاکٹر ونیت جوشی، محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کے سیکریٹری،جناب سنجے کمار، پروفیسر ملند سدھاکر ماراٹھے، چیئرمین، نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی)،پروفیسر ایم جگدیش کمار، چیئرمین، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی )، جناب یووراج ملک، ڈائریکٹر، نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) جیسی معزز شخصیات نے شرکت کی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 6291 )
(Release ID: 2101040)
Visitor Counter : 29