سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا (پی ایم -اے جے اے وائی) کے لیے مرکزی مشاورتی کمیٹی (سی اے سی) کی صدارت کی
پی ایم -اے جے اے وائی سماجی و اقتصادی تفاوت کو دور کرنے، ایس سی طبقہ کے افراد کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے: ڈاکٹر وریندر کمار
Posted On:
08 FEB 2025 3:40PM by PIB Delhi
پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا(پی ایم -اے جے اے وائی) کی مرکزی مشاورتی کمیٹی (سی اے سی ) کی ایک میٹنگ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر اور سی اے سی کے چیئرپرسن ڈاکٹر وریندر کمار کی صدارت میں آج منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اسکیم کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہندوستان بھر میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی) برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے مقصد سے حکمت عملی وضع کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ڈاکٹر وریندر کمار نے اسکیم کے نفاذ کے بارے میں اچھی طرح سے تبادلہ خیال کیا اور ایس سی آبادی والے دیہاتوں اور ایس سی سے مستفید ہونے والوں کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے پی ایم -اے جے اے وائی کے اہم مقاصد پر زور دیا۔
میٹنگ میں ریاستی کابینہ کے وزراء کے ساتھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران، قومی کمیشن برائے درج فہرست ذات کے چیئرپرسن، مرکزی وزارت خزانہ، زراعت اور کسانوں کی بہبود، دیہی ترقی، خواتین اور بچوں کی ترقی، نیتی آیوگ کے نمائندوں اور مرکزی مشاورتی کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ تمام ممبران نے ایس سی برادریوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں اسکیم کے مقاصد اور نفاذ کی ستائش کی۔
اسکیم کے تین اجزاء یعنی آدرش گرام، گرانٹ ان ایڈ اور ہاسٹل کے جزو کے بارے میں سی اے سی کے ارکان نے وسیع بحث کی اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اہم کردار کا خاکہ پیش کیا۔ سی اے سی کے اراکین نے اسکیم کے تین بنیادی اجزاء کے تحت ہونے والی اہم پیش رفت کو سراہا۔
کمیٹی نے اسکیم کی رسائی کو ایس سی کی بڑی آبادی تک بڑھانے اور اس کے اثرات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں پر مزید غور کیا۔ ریاستوں اور ضلعی سطحوں پر تعاون کو مضبوط بنانے، زیادہ سے زیادہ کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دینے، بروقت پروجیکٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے اور زیادہ سے زیادہ اثر حاصل کرنے کے لیے نتائج کی نگرانی پر زور دیا گیا۔
ڈاکٹر وریندر کمار نے ایس سی برادریوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا، " پی ایم -اے جے اے وائی سماجی و اقتصادی تفاوت کو دور کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مرکوز مداخلتوں اور باہمی تعاون کی کوششوں کے ذریعہ، ہم ایس سی برادری کے افراد کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔"
میٹنگ کا اختتام تمام شراکت داروں سے اس اسکیم کے مقاصد کو حاصل کرنے اور ملک بھر میں ایس سی برادریوں کے لیے پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کی اپیل کے ساتھ ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ ن م (
6288
(Release ID: 2101019)
Visitor Counter : 32