وزارت دفاع
ایرو انڈیا 2025
ہوا بازی اور دفاعی اختراعات کے مستقبل کی ایک جھلک
Posted On:
08 FEB 2025 11:41AM by PIB Delhi
تعارف
ایشیا کا سب سے بڑا ایئر شو ایرو انڈیا، ایک دو سالہ ایئر شو اور ہوا بازی کی نمائش ہے جو بنگلورو میں منعقد کی جاتی ہے۔ اس کا اہتمام دفاعی نمائش تنظیم، محکمہ دفاعی پیداوار اور وزارت دفاع کے زیر انتظام کیا جاتا ہے۔
ایرو انڈیا، بھارت کی ایک نمایاں ایرو اسپیس اور دفاعی نمائش ہے، جہاں عالمی ہوا بازی کے فروخت کنندگان اور بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) شائقین کو شاندار فضائی کرتبوں سے محظوظ کرتے ہیں۔ یہ ایک اہم ایونٹ ہے جو عالمی صنعت کے رہنماؤں، سرکاری عہدیداروں، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور دفاعی حکمت عملی سازوں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔ یہ ایونٹ نہ صرف ملک کی تکنیکی مہارت اور اختراعات کی نمائش کرتا ہے بلکہ بین الاقوامی تعاون اور تزویراتی مکالمے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔
ایرو انڈیا کی وراثت اور اہمیت
ایرو انڈیا ایک بڑے بین الاقوامی ایونٹ کے طور پر ابھرا ہے، جو نہ صرف ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیش رفت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ گھریلو اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان اسٹریٹجک تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ ایئر شو ملک کے ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔ سالوں کے دوران، ایرو انڈیا درج ذیل اہم پہلوؤں میں معاون ثابت ہوا ہے:
- جدید ترین ٹیکنالوجیز کی نمائش: اس ایونٹ میں باقاعدگی سے جدید ایرو اسپیس سسٹمز، اختراعی دفاعی حل، اور ایسی انقلابی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جاتی ہے جو فضائی اور خلائی سفر کے مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں۔
- اسٹریٹجک مکالموں کو فروغ دینا: ایرو انڈیا اعلیٰ سطحی تبادلہ خیال کے ذریعے پالیسی، دفاعی تعاون، اور ایرو اسپیس سیکٹر کے مستقبل کے روڈ میپ پر بات چیت کے لیے ایک اہم فورم مہیا کرتا ہے۔
- بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کرنا: عالمی ایرو اسپیس اداروں اور دفاعی ایجنسیوں کی شرکت کے ساتھ، یہ ایونٹ بھارت کی بین الاقوامی ایرو اسپیس کمیونٹی میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009YWDI.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009YWDI.jpg)
یہ وراثت نہ صرف اس ایونٹ کے موجودہ ایڈیشنز کے لیے راہ ہموار کر چکی ہے بلکہ مستقبل کے لیے ایک اعلیٰ معیار بھی قائم کر چکی ہے۔ ایرو انڈیا محض ایک نمائش نہیں ہے—یہ جدت، حکمت عملی، اور قومی افتخار کا ایک مرکزی مقام بھی ہے۔
ایرو انڈیا 2025
ایرو انڈیا 2025، جو کہ ایرو انڈیا کا 15 واں ایڈیشن ہے، ایک تاریخی ایونٹ کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے جو اپنے پچھلے کامیاب ایڈیشنز کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایرو اسپیس اور دفاعی ٹیکنالوجی کے نئے افق دریافت کرے گا۔ ایرو انڈیا 2025، 10 سے 14 فروری 2025 تک یلاہنکا ایئر فورس اسٹیشن، بنگلورو، کرناٹک، بھارت میں منعقد ہوگا۔ پہلے تین دن کاروباری زائرین کے لیے مخصوص ہوں گے، جبکہ آخری دو دن عام عوام کے لیے کھلے ہوں گے۔
مرکزی تھیم: دی رن وے ٹو اے بلین اَپَرچُنٹیز (ایک ارب مواقعوں کی راہ)
ایرو انڈیا 2025 کے پروگرامز
پانچ روزہ ایونٹ میں ایک کرٹن ریزر، افتتاحی تقریب، دفاعی وزراء کا اجلاس، سی ای اوز راؤنڈ ٹیبل، iDEX اسٹارٹ اپ ایونٹ، شاندار فضائی مظاہرے، بھارت پویلین پر مشتمل ایک وسیع نمائش گاہ اور ایرو اسپیس کمپنیوں کی تجارتی نمائش شامل ہیں۔
- دوستانہ ممالک کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کے لیے، بھارت دفاعی وزراء کا اجلاس منعقد کرے گا جس کا موضوع ہوگا:برج - بین الاقوامی دفاع اور عالمی مشغولیت کے ذریعے لچک پیدا کرنا۔ کے کنکلیو کی میزبانی بھارت کرے گا۔ یہ متحرک جغرافیائی سیاسی حالات اور باہمی خوشحالی کے راستے کو سمیٹتا ہے، جسے سلامتی اور ترقی کے مشترکہ ویژن کے ساتھ اقوام کے درمیان تعاون کے ذریعے مضبوط کیا جا سکتا ہے۔
ایونٹ کے دوران وزیر دفاع، وزیر مملکت برائے دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ سطحی عہدیداروں کے درمیان متعدد دوطرفہ ملاقاتیں طے کی گئی ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد دوستانہ ممالک کے ساتھ دفاعی اور ایرو اسپیس تعاون کو مزید مستحکم کرنا اور شراکت داری کو اگلی سطح تک لے جانے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔
سی ای اوز گول میز کانفرنس: سی ای اوز کی گول میز کانفرنس عالمی اصل سازوسامان تیار کنندگان (OEMs) کو بھارت میں مینوفیکچرنگ کے لیے ایک موزوں پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ اس ایونٹ میں بین الاقوامی سی ای اوز، بھارت سرکار کے دفاعی اداروں کے سربراہان (سی ایم ڈیز) ، اور نمایاں نجی دفاعی و ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ کمپنیاں شریک ہوں گی۔
انڈیا پویلین اور iDEX پویلین: انڈیا پویلین بھارت کی ’میک ان انڈیا‘ مہم کے عزم کی نمائندگی کرے گا، جہاں مقامی دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جائے گی جو عالمی مارکیٹ کے لیے تیار ہیں۔ اس میں مستقبل کے امکانات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔بھارتی اسٹارٹ اپس کو فروغ دینا ایرو انڈیا 2025 کا ایک اہم پہلو ہے۔ اس مقصد کے تحت، iDEX پویلین میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کی جائے گی، جو بھارتی اسٹارٹ اپس نے تیار کی ہیں۔
ایرو اسپیس صلاحیتوں کی عملی نمائش: اس کے علاوہ، متحرک فضائی کرتب اور براہ راست ٹیکنالوجی مظاہرے ایک زبردست تجربہ فراہم کریں گے، جو جدید ایرو اسپیس پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجیز کی صلاحیتوں کو نمایاں کریں گے۔
سیمینار اور فکری نشستیں: ایونٹ کے دوران مختلف اہم موضوعات پر متعدد سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے، جو ایرو اسپیس اور دفاعی صنعت میں نئے رجحانات اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالیں گے۔
ایرو انڈیا 2023: ایک سابقہ تجزیہ
ایرو انڈیا کے گزشتہ ایڈیشنز نے بھارت کے ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے کی مسلسل ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایرو انڈیا 2023 کا 14واں ایڈیشن 13 سے 17 فروری تک بنگلورو، کرناٹک میں منعقد ہوا اور 1996 میں اپنے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ثابت ہوا۔
یہ ایونٹ عالمی سطح پر نمایاں رہا، جس میں100 سے زائد ممالک کی شرکت، 809نمائش کنندگان کی موجودگی، پہلی بار 53 طیاروں پر مشتمل تاریخی فلائی پاسٹ جس میں بھارت کی فضائی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، 5 دنوں میں 7 لاکھ سے زائد زائرین کی شرکت، ایرو انڈیا 2023 میں متعدد اہم سنگ میل اور اثر انگیز مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ 2023 کے ایڈیشن کی چند نمایاں خصوصیات درج ذیل تھیں:
جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز کی نمائش: ایرو انڈیا 2023 نے کمپنیوں کو جدید ترین ایرو اسپیس سسٹمز اور دفاعی حل پیش کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس ایونٹ نے نہ صرف تکنیکی جدت کو اجاگر کیا بلکہ مستقبل میں اس شعبے میں مزید ترقی کی راہ بھی ہموار کی۔
اسٹریٹجک روابط کو فروغ دینا:ایرو انڈیا 2023 نے مختلف حکومتی عہدیداروں، صنعت کے ماہرین، اور بین الاقوامی وفود کو ایک جگہ اکٹھا کیا۔ یہ ایونٹ مشترکہ منصوبوں اور تکنیکی شراکت داریوں پر مرکوز اسٹریٹجک مکالمے کے فروغ میں معاون ثابت ہوا۔
بھارت کی عالمی حیثیت کو مستحکم کرنا:ایک کامیاب اور منظم نمائش کی میزبانی کرتے ہوئے، ایرو انڈیا 2023 نے بھارت کے ایرو اسپیس شعبے کی ترقی کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔ اس ایونٹ نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے بھارت کی تیاری اور ایرو اسپیس انوویشن کی اگلی لہر کو آگے بڑھانے کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔
ایرو انڈیا 2023 کی کامیابیوں اور چیلنجوں نے قیمتی اسباق فراہم کیے ہیں جو ایرو انڈیا 2025 کی منصوبہ بندی اور نفاذ میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ آپریشنل بہترین کارکردگی، بین الاقوامی تعاون، اور تکنیکی جدت پر توجہ—جو 2023 میں نمایاں طور پر نظر آئیں—آئندہ ایڈیشن کے لیے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ پچھلے ایڈیشن سے پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت 2025 میں مزید عظیم کامیابیوں میں تبدیل ہونے کی توقع ہے، جس میں بہتر پروٹوکول، نفیس حکمتِ عملی، اور عالمی شرکت کے وسیع تر مواقع شامل ہوں گے۔
ایرو انڈیا 2023 کے تقریبات
یہ تقریب وزارئے دفاع کے کانکلیو ، سی ای اوز کی گول میز کانفرنس، منتھن اسٹارٹ اپ ایونٹ، بندھن تقریب، شاندار فضائی کرتب، ایک وسیع نمائش، انڈیا پویلین اور ایرو اسپیس کمپنیوں کی تجارتی نمائش پر مشتمل تھا۔
نمایاں نمائش کنندگان اور سازوسامان
اہم نمائش کنندگان میں ایئربس، بوئنگ، ڈسالٹ ایوی ایشن، لاک ہیڈ مارٹن، اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹری، برہموس ایرو اسپیس، آرمی ایوی ایشن، ایچ سی روبوٹکس، ایس اے اے بی، سَفران، رولز رائس، لارسن اینڈ ٹوبرو، بھارت فورج لمیٹڈ، ہندستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ شامل تھے۔
ایرو انڈیا 2023 میں ڈیزائن لیڈرشپ اور جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش
ایرو انڈیا 2023 نے یو اے ویز سیکٹر، ڈیفنس اسپیس اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں ڈیزائن لیڈرشپ اور ترقی کو نمایاں کیا۔ اس ایونٹ کا مقصد مقامی سطح پر تیار کردہ فضائی پلیٹ فارمز جیسے کہ ہلکے جنگی جہاز (ایل سی اے) تیجس،40-ایچ ٹی ٹی، ڈورنیر، لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر (ایل ایو ایچ) ، لائٹ کومبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر(اے ایل ایچ) کی برآمدات کو فروغ دینا تھا۔
وزرائے دفاع کانکلیو
وزرائے دفاع کانکلیو 14 فروری 2023 کو منعقد ہوا، جس میں دوستانہ غیر ملکی ممالک کے وزرائے دفاع نے شرکت کی۔ یہ اجلاس ’’دفاع میں مضبوط روابط کے ذریعے مشترکہ خوشحالی ‘‘ کے موضوع پر منعقد کیا گیا۔ کانکلیو میں دفاعی شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں سرمایہ کاری، تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) ، مشترکہ منصوبے، مشترکہ ترقی، مشترکہ پیداوار، دفاعی سازوسامان کی فراہمی، تربیت، خلائی تحقیق، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور بحری سلامتی جیسے موضوعات شامل تھے۔ یہ کانکلیو دفاعی وزراء کے لیے ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ ویژن کو آگے بڑھانے کا ایک موقع تھا۔
دو طرفہ ملاقاتیں
ایرو انڈیا 2023 کے دوران، وزیر دفاع ، وزیر مملکت برائے دفاع ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، اور سیکرٹری دفاع سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی سطح پر متعدد دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں دوستانہ ممالک کے ساتھ دفاع اور ایرو اسپیس کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور شراکت داری کو اگلے مرحلے تک لے جانے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
سی ای اوز کی گول میز کانفرنس
’سی ای اوز کی گول میز کانفرس ‘ وزیر دفاع کی صدارت میں 13 فروری 2023 کو منعقد ہوئی، جس کا موضوع’’آسمان حد نہیں: سرحدوں سے پرے مواقع‘‘تھا۔ اس اجلاس نے صنعت کے شراکت داروں اور حکومت کے درمیان زیادہ مضبوط تعلقات کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد ’میک ان انڈیا‘ مہم کو مزید مستحکم کرنا تھا۔
راؤنڈ ٹیبل میں 26 ممالک کے اعلیٰ حکام، مندوبین اور عالمی سی ای اوز نے شرکت کی، جن میں بوئنگ، لاک ہیڈ مارٹن، اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز، جنرل ایٹومکس، لیبہر گروپ، ریتھیون ٹیکنالوجیز، سفران، جنرل اتھارٹی آف ملٹری انڈسٹریز (جی اے ایم آئی) جیسے بین الاقوامی سرمایہ کار شامل تھے۔ اس کے علاوہ، مقامی عوامی شعبے کی کمپنیوں جیسے کہ ایچ اے ایل، بی ای ایل، بی ڈی ایل، بی ای ایم ایل لمیٹڈ اور مشرا دھاتو نگم لمیٹڈ نے بھی شرکت کی۔
بندھن تقریب
بندھن تقریب 15 فروری کو منعقد ہوئی، جس میں یادداشت ہائے تفاہم (MoUs)، معاہدوں پر دستخط، ٹیکنالوجیز کی منتقلی، مصنوعات کے اجرا، اور دیگر بڑے اعلانات کیے گئے۔ اس تقریب کا مقصد کاروباری اداروں کے درمیان شراکت داری (بی ٹو بی) پارٹنرشپ کو فروغ دینا تھا۔ بندھن تقریب میں 250 سے زائد شراکت داریوں کو حتمی شکل دی گئی، جن کی مجموعی مالیت 75,000 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
منتھن
سالانہ دفاعی جدت طرازی ایونٹ، منتھن، 15 فروری کو منعقد کیا گیا، جو ایک نمایاں ٹیکنالوجی شوکیس ایونٹ تھا۔ یہ ایونٹ انوویشنز فار ڈیفنس ایکسیلنس (آئی ڈی ای ایکس) کے تحت منظم کیا گیا، اور اس کا مقصد دفاعی اور ایرو اسپیس شعبے کے ممتاز موجدوں، اسٹارٹ اپس، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) ، انکیوبیٹرز، تعلیمی اداروں اور سرمایہ کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا تھا۔
منتھن 2023 میں کئی نئی پیش رفت دیکھنے میں آئیں، جن میں سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز کا آغاز، آئی ڈی ای ایکس انویسٹر ہب کا قیام، اور سرمایہ کاروں کے ساتھ مختلف معاہدے (MoUs) شامل تھے۔ اس ایونٹ نے آئی ڈی ای ایکس کے آئندہ اقدامات اور ویژن کا جائزہ پیش کیا، جس کا مقصد دفاعی شعبے میں اختراع اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینا تھا۔
انڈیا پویلین
انڈیا پویلین ’فکسڈ وِنگ پلیٹ فارم‘ کے موضوع پر مبنی تھا، جس میں اس شعبے میں بھارت کی ترقی اور مستقبل کے امکانات کو اجاگر کیا گیا۔ اس میں 115 کمپنیوں نے شرکت کی، جنہوں نے 227 مصنوعات کی نمائش کی۔
اس پویلین نے بھارت کی فکسڈ ونگ پلیٹ فارم کی ترقی کے حوالے سے ایک مکمل ماحولیاتی نظام کی جھلک پیش کی، جس میں ایل سی اے تیجس طیارے کے مختلف اسٹرکچرل ماڈیولز، سیمولیٹرز، اور سسٹمز (ایل آر یوز) شامل تھے، جو نجی شراکت داروں کے ذریعے تیار کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، دفاعی خلائی شعبے، نئی ٹیکنالوجیز، اور یو اے وی سیکشن بھی موجود تھا، جو ان شعبوں میں بھارت کی ترقی کی عکاسی کرتا تھا۔
ایل سی اے- تیجس: انڈیا پویلین کا مرکز
انڈیا پویلین کے مرکز میں ایک مکمل طور پر آپریشنل صلاحیت (ای او سی) سے لیس، ایل سی اے تیجس طیارہ رکھا گیا تھا۔
ایل سی اے۔ تیجس ایک سنگل انجن، ہلکا، انتہائی تیز اور ملٹی رول سپرسونک فائٹر ہے۔ اس میں کوآڈری پلیکس ڈیجیٹل فلائی بائی وائر فلائٹ کنٹرول سسٹم (ایف سی ایس)اور جدید فلائٹ کنٹرول لاز شامل ہیں۔ ڈیلٹا ونگ ڈیزائن کے ساتھ یہ طیارہ فضائی جنگ اور جارحانہ فضائی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے، جب کہ اس کے ثانوی کرداروں میں ریکی اور اینٹی شپ آپریشنز شامل ہیں۔
سیمینار
پانچ روزہ ایونٹ کے دوران متعدد سیمینارز منعقد کیے گئے۔ ان کے موضوعات درج ذیل تھے:
بھارتی دفاعی صنعت میں سابق فوجیوں کی صلاحیتوں کا استعمال، بھارت کی دفاعی خلائی پہل: بھارتی نجی خلائی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے مواقع، مستقبل کی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز، بشمول ایرو انجنز، کی مقامی ترقی، منزل کرناٹک: امریکہ-بھارت دفاعی تعاون، جدت طرازی، اور میک ان انڈیا، بحری نگرانی کے جدید آلات اور وسائل میں ترقی،ایم آر او(مینٹیننس، ریپیئر، اوور ہال) میں پائیداری اور فرسودگی کے خاتمے کی حکمت عملی، دفاعی معیار کے ڈرونز میں مہارت اور ایرو آرمامنٹ میں آتم نربھرتا (خود انحصاری) کا حصول۔
ایرو انڈیا 2023 میں اہم معاہدے
- ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور سفران ہیلی کاپٹر انجنز، فرانس کے درمیان مفاہمتی یادداشت مشترکہ منصوبے کے قیام کے لیے، جس میں ہیلی کاپٹر انجنوں کے ڈیزائن، ترقی، تیاری اور طویل مدتی معاونت شامل ہے۔
- جدید میڈیم کامبیٹ ایئرکرافٹ (اے ایم سی اے) کے لیے بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) اور آئی ڈبلیو بی سی اور دیگر ایل آر یوز پر تعاون کے لیے ایرو ناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔
- بی ایس ایس میٹریل لمیٹڈ اور پیگاسس انجینئرنگ کے درمیان تعاون سرحدی علاقوں میں تعینات بھارتی فوج کے اگلے دستوں کے لیے لاجسٹک ڈرونز کی فراہمی کے لیے، جو ہوا، بارش اور برفانی حالات میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
- گوپالن ایرو اسپیس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور اومنپول، چیک جمہوریہ کے درمیان مفاہمت نامہ، جو بھارت میں پہلی بار ایک نجی کمپنی کے ذریعے مسافر طیارے کی تیاری اور اسمبلی کے لیے تھا۔
- ساگر ڈیفنس انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ڈی ای پی ایل) اور اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے درمیان MoU بھارتی بحریہ کے لیے آئی ٹی ای ایکس چیلنج ’’آٹونومس ویپونائزڈ بوٹ سوارم‘‘ کے تحت تعاون کے لیے۔
- بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) اور بلٹیکسپرو لمیٹڈ، بلغاریہ کے درمیان MoU بھارت میں 122mm GRAD BM ER اور این او این ای آر راکٹس کی تیاری کی سہولت قائم کرنے اور ٹیکنالوجی منتقلی (ٹی او ٹی) سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے۔
- جی آر ایس ای اور رولس رائس سولوشنز کے درمیان MoU بھارتی بحریہ کے لیے نیکسٹ جنریشن فاسٹ اٹیک کرافٹ کے مقامی مواد کی معاونت کے لیے MTU 16V4000M73L انجن کی لائسنس شدہ پیداوار اور مقامی کاری کے لیے۔
- بی ای ایم ایل اور آر اینڈ ڈی ای ای ، ڈی آر ڈی او کے درمیان لائسنس معاہدہ T-72/T-90 ٹینکوں کے لیے ٹی آر اے ڈبلیو ایل اسمبلی کی ترقی اور فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹی او ٹی) کے تحت۔
- شکتی ای ڈبلیوسسٹم کی ٹیکنالوجی منتقلی ڈی ایل آر ایل ڈی آر ڈی او(ٹی او ٹی) سے بی ای ایل حیدرآباد یونٹ کو جس میں تمام سسٹم یونٹس، بل آف میٹریل، ٹیسٹ پروسیجرز، انٹیگریشن اور پیشکش کے طریقہ کار شامل ہیں۔
- ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور ایلطا سسٹمز لمیٹڈ، اسرائیل کے درمیان MoU بھارتی پلیٹ فارمز کے لیے مرین پیٹرول ریڈار (ایم پی آر) میں مستقبل کے کاروباری مواقع پر تعاون کے لیے۔
ایرو انڈیا 2023 میں پیش کیے گئے مصنوعات
- زمین سے ہوا میں مار کرنے والا شارٹ رینج میزائل - بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ: یہ ایک جدید جہاز پر نصب، ہر موسم میں کام کرنے والا فضائی دفاعی ہتھیار ہے، جو بحریہ کو سپرسونک سمندری حملہ آور اہداف جیسے کہ طیارے اور ڈرونز کے خلاف فوری دفاع فراہم کرتا ہے۔ یہ میزائل اسموک لیس پروپلشن سسٹم کے ساتھ ہر موسم میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید الیکٹرانک کاؤنٹر-کاؤنٹر سہولیا ت سے لیس ہے۔
- سیکر اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل (اے ٹی جی ایم) برائےبی ایم پی ۔2 بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ: یہ ایک سیمی-ایکٹیو لیزر سیکر پر مبنی اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ہے، جس کی رینج 4,000 میٹر اور پرواز کا وقت 25 سیکنڈ ہے۔ 23 کلوگرام وزنی یہ میزائل لانچ ٹیوب سمیت مختلف اقسام کے علاقوں میں متحرک اور جامد اہداف، جیسے کہ ٹینک اور انفنٹری کومبیٹ وہیکلز کو ناکارہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- جشنو - بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ : جشنو ایک ہلکا پھلکا اور چھوٹے سائز کا ڈرون سے فائر ہونے والا میزائل ہے، جو نرم سطحی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی رینج 1.5 کلومیٹر اور پرواز کا وقت 9 سیکنڈ ہے۔ یہ میزائل سیمی-آٹومیٹک یا مکمل طور پر خود مختار (آٹونومس) ہو سکتا ہے، جس کا انحصار سسٹم کنفیگریشن پر ہے۔
- مقامی طور پر تیار کردہ ’کاؤنٹر ڈرون ریڈار‘آسترا مائکروویو پروڈکٹس لمیٹڈ: یہ ریڈار ڈی آر ڈی او کی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور ڈرون کے خلاف مؤثر نگرانی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
- 9 ملی میٹر سب سونک ایمونیشن : یہ کم آواز والی گولہ بارود کی ایک قسم ہے، جو مخصوص فوجی اور سیکورٹی ایپلی کیشنز کے لیے تیار کی گئی ہے۔
- آئی او ایس پر بلیو فائر ٹچ: بلیو فائر ٹچ، ایک گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشن سافٹ ویئر ہے جو میپنگ اور نگرانی کے مشنز کی منصوبہ بندی اور کنٹرول کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ آپریشنل ایریا اور ہدفی مقامات کی بنیاد پر مشنز کو پہلے سے ترتیب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مستقبل پر نظر: ہندوستان میں ایرو اسپیس اور دفاع کا مستقبل
ایرو انڈیا: ایک اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ایونٹ:ایرو انڈیا محض ایک نمائش نہیں بلکہ ایک اسٹریٹیجک ضرورت ہے جو بھارت کے ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے میں عالمی رہنما بننے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ایونٹ درج ذیل پہلوؤں میں اہم کردار ادا کرتا ہے:
- ٹیکنالوجیکل ترقی کو فروغ دینا: ایرو انڈیا صنعت کے رہنماؤں اور ماہرین کو یکجا کرکے جدید ترین ایرو اسپیس سسٹمز کی ترقی اور نفاذ کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرتا ہے۔
- قومی سلامتی کو مضبوط بنانا: اس ایونٹ میں پیش کی گئی ٹیکنالوجیز اور حکمت عملی براہ راست بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں، تاکہ ملک حالیہ اور مستقبل کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔
- معاشی ترقی کو تقویت دینا: دفاع کے علاوہ، ایرو اسپیس کے شعبے میں ترقی صنعتی ترقی، تکنیکی خود انحصاری اور معیشت کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
نتیجہ: ایرو انڈیا کے ساتھ مستقبل کا استقبال
ایرو انڈیا بھارت کی جدیدیت، اسٹریٹیجک تعاون اور ایرو اسپیس و دفاع میں عالمی معیار کی برتری کے عزم کی علامت ہے۔ جیسے جیسے بھارت ایرو انڈیا 2025 کی میزبانی کے لیے تیار ہو رہا ہے، یہ ایونٹ ایرو انڈیا 2023 کی کامیابیوں پر مزید ترقی کرے گا۔
جدید آپریشنل پروٹوکول، مضبوط شراکت داریوں، اور مستقبل کے وژن کے ساتھ، ایرو انڈیا 2025 بھارت کو عالمی ایرو اسپیس کے میدان میں ایک اور بلند مقام تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔
ضمیمہ
حوالہ جات
https://www.aeroindia.gov.in/
https://www.aeroindia.gov.in/faq
https://www.aeroindia.gov.in/whyexhibit
https://pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=1899388
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2091447
https://www.ddpmod.gov.in/resources/photos/aero-india
https://x.com/aeroindiashow?lang=en
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1898547
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2090516
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1989502
https://x.com/MIB_India/status/1887124348617760992
https://x.com/AeroIndiashow/status/1887371647331516549
https://x.com/MIB_India/status/1886725544823415252
https://x.com/AeroIndiashow/status/1887050312281641266
https://x.com/AeroIndiashow/status/1869024504485208160/photo/1
https://x.com/AeroIndiashow/status/1849117379852132485/photo/1
https://x.com/AeroIndiashow/status/1626582275365441537/photo/3
https://x.com/AeroIndiashow/status/1626530283892903936/photo/1
https://www.ddpmod.gov.in/resources/photos/aero-india
Click here to download PDF
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6283
(Release ID: 2101006)
Visitor Counter : 18