الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
جنوری 2025 میں 284 کروڑ سے زیادہ آدھار کی تصدیق اور سال با سال ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں 32 فیصد کے اضافہ کے ساتھ آدھار روزمرہ کی زندگی میں اہم کردار ادا کررہا ہے
مالیات، صحت اور ٹیلی کمیونیکیشن وغیرہ کے شعبوں میں جنوری میں ریکارڈ کیے گئے 12 کروڑ لین دین کے ساتھ آدھار کی اے آئی سے چلنے والے چہرے کی تصدیق مقبول عام ہو رہی ہے۔
مرکزی اور ریاستی محکمے شہریوں کی مرکزی خدمات کی فوری فراہمی کے لیے آدھار پر مبنی چہرے کی تصدیق کو اپنا رہے ہیں
ڈیجیٹل فرنٹیئرز کی توسیع: جنوری 2025 میں آدھار ای-کے وائی سی لین دین 43 کروڑ سے تجاوز کر گئی
Posted On:
07 FEB 2025 5:08PM by PIB Delhi
جنوری 2025 میں، آدھار ہولڈرز نے 284 کروڑ سے زیادہ تصدیق شدہ لین دین کیے، جس سے ہندوستان میں ڈیجیٹل معیشت کی مسلسل توسیع نمایاں ہوتی ہے ۔ یہ اہم تعداد ملک میں ڈیجیٹل معیشت کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔
جنوری 2025 میں تصدیق شدہ لین دین میں جنوری 2024 کے مقابلے 32 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ 2024 میں اس طرح کے 214.8 کروڑ لین دین کیے گئے تھے۔
بڑے پیمانے پر آدھار کو اپنانا اور اس کی افادیت
اوسطاً ہر روز نو کروڑ سے زیادہ تصدیق ہو رہی ہے۔ یہ لوگوں کی روزمرہ کی زندگی میں آدھار کو بڑے پیمانے پر اختیار کرنے اور اس کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔ تقریباً 550 ادارے آدھار آتھنٹی کیشن سروس کا استعمال کر رہے ہیں۔
آدھار پر مبنی چہرے کی توثیق کے ساتھ لین دین کو بھی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ جنوری میں، تقریباً 12 کروڑ آدھار پر مبنی چہرے کی تصدیق کے لین دین کئے گئے۔ مجموعی طور پر، چہرے کی توثیق کے لین دین کی تعداد 102 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جب سے اسے پہلی بار اکتوبر 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ صرف پچھلے 12 مہینوں میں چہرے کی تصدیق کے کل لین دین تقریباً 78 کروڑ ریکارڈ کیے گئے تھے۔
اے آئی اور ایم ایل پر مبنی چہرے کی تصدیق کا حل، جو یو آئی ڈی اے آئی نے اندرون ملک تیار کیا ہے، مالیات ، انشورنس، فن ٹیک، صحت اور ٹیلی کمیونیکیشن سمیت مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ مرکز اور ریاستوں دونوں میں کئی سرکاری محکمے مخصوص مستفدین تک فوائد کی بہتر منتقلی کے لیے کررہے ہیں ۔
آدھار ای-کے وائی سی سروس کا اہم کردار
آدھار ای- کے وائی سی سروس گراہکوں کو شفاف اور بہتر تجربہ فراہم کرکے اور با آسانی کاروبار کرنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے بینکنگ اور غیر بینکنگ مالیاتی خدمات کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اس سال جنوری کے دوران 43 کروڑ سے زیادہ ای- کے وائی سی لین دین کیے گئے۔ جنوری 2025 کے آخر تک، آدھار ای-کے وائی سی لین دین کی مجموعی تعداد 2268 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ع ۔ت ا
U-6258
(Release ID: 2100802)
Visitor Counter : 42