دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت گھروں میں اضافہ کی وجہ سے دیہی احتیاج کی نمائش

Posted On: 07 FEB 2025 4:26PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے دیہی ترقیات جناب کمپیش پاسوان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) ایک مانگ پر منبی اجرتی اسکیم ہے، جو ملک کے دیہی علاقوں میں گھرانوں کو ذریعہ معاش کی  ضمانت کو بڑھانے کے لیے ہر مالی سال میں کم از کم ایک سو دن کی گارنٹی شدہ اجرت کا روزگار فراہم کرتی ہے ،، بشرطیکہ ان کے بالغ اراکین غیر ہنر مند دستی کام کرنے کے لیے رضا کار ہوں۔

مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس ایز(ایم جی نریگا) کے کارکنوں کی مہارت کی بنیاد کو اپ گریڈ کرنے کے لیے حکومت ہند نے دسمبر 2019 میں ‘پروجیکٹ  یو این این اے ٹی آئی’’ شروع کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد مہاتما گاندھی  این آر ای جی ایس کے کارکنوں کی مہارت کی بنیاد کو اپ گریڈ کر کے ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے، تاکہ وہ موجودہ جزوی روزگار سے مکمل روزگار کی طرف منتقل ہو سکیں، چاہے وہ خود روزگار ہو یا اجرتی روزگار۔ اس پروجیکٹ کا مقصد 2 لاکھ مہاتما گاندھی  این آر ای جی ایس کے کارکنوں کی مہارت کو فروغ دینا ہے۔ اب تک 31 دسمبر 2024 تک کل 82,799 مہاتما گاندھی  این آر ای جی ایس  کے کارکنوں کوتربیت دی جاچکی ہے۔

اس کے علاوہ، وزارت ہنر مندی کے فروغ کے شعبے میں دو فلاحی اسکیمیں دین دیال انتودیا یوجنا –قومی دیہی گزر بسر کا مشن (نیشنل رورل لائیولی ہڈس مشن) DAY-NRLM) اسکیمیں بھی نافذ کرتی ہے تاکہ دیہی غریب نوجوانوں کو فائدہ مند روزگار فراہم کر کے غربت کو ختم کیا جاسکے۔

  1. دین دیال اپادھیائےگرامین کوشالیا یوجنا( ڈی ڈی یو-جی کے وائی): ڈی ڈی یو-جی کے وائی دیہی غریب نوجوان سے جڑا ہواایک پلیسمنٹ سے جڑا ہوا ہنر کی ترقی کا پروگرام ہے ،جو دیہی غریب نوجوانوں کے لیے ہے ،جن کی عمر 15-35 سال کے درمیان ہے۔ ڈی ڈی یو-جی کے یو کی ہدایات کے تحت ایس سی اور ایس ٹی کے لیے 50؍فیصد فنڈز مختص کرنے اور اقلیتی برادریوں کے لیے 15؍فیصد فنڈز فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ، اسکیم کے تحت ہر قسم کی کیٹگری کے ایک تہائی فائدہ اٹھانے والوں میں بشمول عام  طبقہ خواتین ہونی چاہئیں۔
  2. دیہی خود روزگار تربیتی ادارے(آر ایس ای ٹی آئی ایز) :آر ایس ای ٹی آئی بینک کی نگرانی میں چلنے والا وزارت دیہی ترقی(ایم او آر ڈی) کی فنڈنگ سے قائم شدہ تربیتی ادارہ ہے ،جو اپنے اضلاع میں اسپانسر بینکوں کے ذریعے قائم کیے گئے ہیں، تاکہ ہنر اور انٹرپرینیورشپ کی ترقی کے لیے تربیت فراہم کی جا سکے۔ایم او آر ڈی  نے اپنی مالی مدد کو آر ایس ای ٹی آئی عمارتوں کی تعمیر کے لیے توسیع دی ہے اور دیہی غریب امیدواروں کی تربیت کے اخراجات بھی برداشت کرتا ہے۔ 18 سے 45؍برس کی عمر کے درمیان کا کوئی بھی کوئی بھی بے روزگار نوجوان جوخود روزگار یا اجرتی روزگار اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو اور متعلقہ شعبے میں کچھ بنیادی علم رکھتا ہو، وہ آر ایس ای ٹی آئی میں تربیت حاصل کر سکتا ہے۔ تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں میں سے کچھ باقاعدہ تنخواہ والے ملازمتوں یا اجرتی روزگار کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

***

UR-6254

ش ح۔ م ع ن- ن م


(Release ID: 2100748) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Tamil