وزارت اطلاعات ونشریات
مہاکمبھ 2025: پریاگ راج کے تروینی سنگم میں اب تک 40 کروڑ سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوتر ڈبکی لگائی
Posted On:
07 FEB 2025 4:20PM by PIB Delhi
پریاگ راج میں مہاکمبھ 2025 میں آج صبح 10 بجے تک پوتر ڈبکی لگانے والے عقیدت مندوں کی تعداد 42 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مہا کمبھ کےابھی 19 دن باقی ہیں، توقع ہے کہ ڈبکی لگانے والوں کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔
مہا کمبھ میں متنوع ثقافتوں کی عکاسی
تینوں امرت اسنان (مکر سنکرانتی، مونی اماوسیہ اور بسنت پنچمی) کے بعد بھی عقیدت مندوں کے جوش میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی ہے۔ ہندوستان اور دنیا بھر سے لوگ بڑی تعداد میں پوتر تروینی میں ڈبکی لگانے آرہے ہیں۔ اس میں دنیا بھر کے 10 ملین کلپاواسیوں کے ساتھ ساتھ عقیدت مند اور سادھو سنت بھی شامل ہیں۔
عقیدت مندوں کا زبردست ہجوم
مونی اماوسیہ پر سب سے زیادہ تعداد میں عقیدت مندوں نے، 8 کروڑ سے زیادہ پوتر ڈبکی لگائی، جبکہ 3.5 کروڑ افراد نے مکر سنکرانتی پر پوتر اسنان کیا۔ 30 جنوری اور یکم فروری کو 2 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے کی تعداد دیکھی گئی، مکمل پوش پورنیما کے موقع پر 1.7 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں نے پوتر ڈبکی لگائی ۔ اس کے علاوہ، بسنت پنچمی پر، اب 2.5 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں نے تروینی میں پوتر اسنان کیا۔
قابل ذکر شخصیات جنہوں نے تروینی میں اب تک اسنان کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی، وزیر داخلہ جناب امت شاہ، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، اترپردیش کی کابینہ کے وزراء کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر سرکردہ رہنما پہلے ہی سنگم میں اسنان کر چکے ہیں۔ صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو بھی 10 فروری کو سنگم میں اسنان میں حصہ لیں گی۔
دیگر قابل ذکر شخصیات میں اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ سینی، منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این برین سنگھ، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی شامل ہیں۔ مرکزی وزراء کی فہرست میں جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، جناب ارجن رام میگھوال، جناب شری پد نائک کے ساتھ ممبران پارلیمنٹ ڈاکٹر سدھانشو ترویدی، محترمہ سدھا مورتی، جناب روی کشن وغیرہ شامل ہیں۔
دیگر سرکردہ شخصیات میں بی جے پی کے سینئر لیڈر جناب روی شنکر پرساد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر جناب اکھلیش یادو، اولمپک میں تمغہ حاصل کرنے والی سائنا نہوال، مشہور شاعر کمار وشواس، کرکٹر سریش رینا، بین الاقوامی ریسلر کھلی، کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اور دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش م۔ن م۔
U- 6249
(Release ID: 2100678)
Visitor Counter : 48