نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ہندوستانی ایتھلیٹس اور فٹنس ماہرین نے وزیر اعظم نریندر موٹاپے سے لڑنے کی اپیل کی حمایت کی ہے
Posted On:
07 FEB 2025 3:25PM by PIB Delhi
دہرادون میں 38 ویں قومی کھیل 2025 کی افتتاحی تقریب میں موٹاپے سے لڑنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کی حمایت کرنے کے لیے ہندوستانی کھلاڑی اور فٹنس ماہرین آگے آ رہے ہیں۔
ہندوستانی ہاکی کےمشہور کھلاڑی پی آر سری جیش نے غذائی بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نےوزیر اعظم جناب نریندر مودی کے فٹنس کےتئیں عزم سے متاثر ہو کرسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا‘‘اچھی خوراک ایک صحت مند اور خوشگوار زندگی کی طرف پہلا قدم ہے۔ آئیے فٹ فوڈ انڈیا یعنی بہتر غذاکے تعین کو ایک طرز زندگی بنائیں۔’
ٹیبل ٹینس کی معروف کھلاڑی منیکا بترا نے بھی اسی جذبے کا اظہار کرتےہوئےکھانے کے معاملے میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا‘‘ہم جو کھانا کھاتے ہیں وہ ہماری صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ آئیے غذائیت سے بھرپور کھانے کومنتخب کرنے کا عہد کریں اور فٹ فوڈ انڈیا کو ایک طرز زندگی بنائیں، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے فٹ انڈیا مشن میں معاون ثابت ہو’’۔
فٹ انڈیا کے آئیکون اور ایم ایم اے چمپئن سنگرام سنگھ نے اس دوران صحت کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا اور لوگوں سے ایک فٹ طرز زندگی اپنانے کی اپیل کی۔ انہو ں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا‘‘ انسانی جسم کے لیے سب سے ضروری ہے کہ کھانا کھاتے وقت کھانے کو تحمل سے کھائیں(اچھے سے کھائیں) اور فٹ رہیں۔جس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دیا ہے اور کہا کہ ہمیں موٹاپے کے خلاف لڑنا چاہیے،کیونکہ ر زندگی میں دولت اور آسائشوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ صرف ہمارا جسم ہی ہمیں اچھی زندگی کی طرف لے جاتا ہے۔ آئیے خود کو صحت مند بنائیں اور ملک کو آگے لے جائیں۔’’
کھیل کود سے متعلق مشہور شخصیات کی حمایت سے موٹاپے کے خلاف جنگ کو رفتار حاصل ہو رہی ہے۔ گزشتہ اتوار کو قومی دارالحکومت کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل مہم کے تحت کھیلوں کود اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے 250 سے زائد ڈاکٹروں اور غذائی ماہرین کےگروپ کی قیادت کی، جو ہندوستان میں موٹاپے کے خلاف وزیر اعظم کی اپیل کو آگے بڑھا رہے تھے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یہی اپیل 38ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں دہرا دون میں کی تھی۔ انہوں نے موٹاپے کے خلاف لڑنے مطالبہ کیا، جو تمام عمر کے گروپوں کو متاثر کر رہا ہے، چاہے وہ نوجوان ہوں یا بوڑھے۔
***
UR-6244
ش ح۔ م ع ن- ن م
(Release ID: 2100667)
Visitor Counter : 20