صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس پر اَپ ڈیٹ
کل 73.90 کروڑ سے زیادہ آبھا آئی ڈی بنائے گئے ہیں
بیداری پھیلانے اور اسکیم کے تحت مستفیدین کو ان کے واجبات اور حقوق کے بارے میں بااختیار بنانے کے لیے ایک جامع میڈیا اور رابطہ کاری کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے
Posted On:
07 FEB 2025 2:00PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے قومی ڈیجیٹل صحت ایکو سسٹم بنانے کے وژن کے ساتھ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کا آغاز کیا ہے ، جس میں شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس (اے بی ایچ اے) جو کہ 14 ہندسوں کا منفرد صحت شناخت کنندہ نمبر ہے، (پہلے ہیلتھ آئی ڈی کے نام سے جانا جاتا تھا) کو بنایا جاتا ہے ۔ 3فروری 2025 تک 73,90,93,095ا ٓبھا آئی ڈی بنائے گئے ہیں ۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ملک بھر میں اہل مستفیدین میں اس اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ بیداری پھیلانے اور اسکیم کے تحت مستفیدین کو ان کے واجبات اور حقوق کے بارے میں بااختیار بنانے کے لیے ایک جامع میڈیا اور رابطہ کاری کی حکمت عملی پر عمل کیا گیا ہے۔ اسکیم کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لیے آئی ای سی (انفارمیشن ، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن) کی سرگرمیوں میں آؤٹ ڈور میڈیا ، مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر، ٹکٹ کاؤنٹروں پر ڈیجیٹل ڈسپلے ، بڑے بس اسٹیشنوں پر اعلانات ، مسافر ٹرین ، برانڈنگ ، قومی اور علاقائی پریس کوریج ، پرنٹ میڈیا میں آپٹ ایڈ اور اشتہارات ، ریڈیو مہم ، دوردرشن کے ذریعے مستفید ہونے والوں کے گواہی ناموں کی نشریات ، ایس ایم ایس ، روایتی میڈیا وغیرہ کے ذریعے عوامی سطح پر پیغام رسانی شامل ہیں ۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات بتائی ۔
********
ش ح۔ اک۔ن ع
U-6239
(Release ID: 2100652)
Visitor Counter : 27