کامرس اور صنعت کی وزارتہ
دہلی انٹرنیشنل لیدر ایکسپو (ڈی آئی ایل ای ایکس) 2025 یشو بھومی میں 20-21 فروری کو منعقد ہوگا
ڈی آئی ایل ای ایکس‘میک اِن اِنڈیا’ اور‘آتم نربھر بھارت’ اقدامات کے ساتھ مل کر برآمدات اور روزگار میں اضافہ کرے گا
چمڑے کی برآمدات کی کونسل کا 2030ء تک 47 بلین ڈالر کی برآمدات کا ہدف، جوتوں اور چمڑے کی برآمدات پر خصوصی توجہ
Posted On:
06 FEB 2025 2:23PM by PIB Delhi
چمڑے کی برآمدات کی کونسل (سی ایل ای)20-21 فروری کو یشو بھومی ، آئی سی سی دوارکا، نئی دہلی میں دہلی انٹرنیشنل لیدرایکسپو(ڈی آئی ایل ای ایکس) 2025 کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ ڈی آئی ایل ای ایکس ایک اہم بی 2 بی ایونٹ ہے، جسے مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ وہ قابل عمل سورسنگ متبادل کے خواہاں بین الاقوامی خریداروں کو اپنے تازہ ترین کلیکشن، اختراعات اور صلاحیتوں کی نمائش کر سکیں۔ ‘‘میک اِن اِنڈیا’’ اور آتم نربھر بھارت اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ ، ڈی آئی ایل ای ایکس 2025 برآمدات کو بڑھانے ، روزگار پیدا کرنے اور عالمی منڈیوں میں ہندوستان کی موجودگی کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔
حکومت نے تجارت اور صنعت کو فروغ دینے کے لیے کئی اصلاحات نافذ کی ہیں ۔ گیلے نیلے چمڑے پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) کو 10فیصد سے کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے، جو 2 فروری 2025 سے نافذ ہوگیا ہے، جس سے صنعت کی ایک اہم مانگ کو پورا کیا گیا ہے، جبکہ کرسٹ چمڑے پر برآمدی ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مینوفیکچرنگ اور برآمدات کی حمایت کے لیے ایک خصوصی پیکیج متعارف کرایا گیا ہے، خاص طور پر جوتے کے شعبے میں ، فوکس پروڈکٹ اسکیم کے ساتھ۔ جس کا مقصد پیداواری صلاحیت ، معیار اور مسابقت کو بہتر بنانا ، 4 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار اور 1.1 لاکھ کروڑ روپے کی برآمدات کرنا اور 22 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
ایم ایس ایم ای کی مدد کے لیے، سرمایہ کاری اور کاروبار کی درجہ بندی کی حدود میں اضافہ کیا گیا ہے اور بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے کریڈٹ گارنٹی کوریج کو دوگنا کر کے 10 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے، جس سے پانچ سالوں میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے کا اضافی قرض مل گیا ہے۔ مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے کسٹمائزڈ کریڈٹ کارڈز اور ایس سی/ایس ٹی خواتین کاروباریوں کے لیے مدد سمیت کسٹم مالی امداد سے جامع ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔ سیکٹرل اور وزارتی اہداف کے ساتھ ایک ایکسپورٹ پروموشن مشن بھی شروع کیا جائے گا، جبکہ بین الاقوامی تجارت کو ہموار کرنے کے لیے تجارتی دستاویزات اور مالی اعانت کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم بھارت ٹریڈ نیٹ (بی ٹی این)قائم کیا جائے گا۔
چمڑے کی برآمدات کی کونسل (سی ایل ای)نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی، وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن اور کامرس و صنعت کی وزارت کا چمڑے کے شعبے کو ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔ سی ایل ای، صنعت کی توسیع کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عالمی تجارت میں ہندوستان کے نقش قدم کو مضبوط کرنے کے لیے وقف ہے۔
بجٹ کا یہ اعلان ہندوستان کے چمڑے اور جوتوں کے شعبے کے لیے ایک اہم لمحے میں سامنے آیا ہے، جو دور اندیشی پر مبنی ‘‘میک اِن اِنڈیا’’ اور‘‘آتم نربھر بھارت’’ اقدامات کے تحت تیزی سے عالمی مینوفیکچرنگ اور سورسنگ کے مرکز کے طور پر تیار ہو رہا ہے۔ سی ایل ای نے 2030 تک 47 بلین امریکی ڈالر کا ہدف بھی طے کیا ہے۔ چمڑے کی برآمدات کی کونسل کے چیئرمین جناب راجندر کمار جالان نے بتایا کہ اس میں سے 13.7 بلین امریکی ڈالر برآمدی شعبے کے لیے ہیں۔
‘‘صنعت کے خدشات کو دور کرنے میں حکومت کا فعال موقف-خاص طور پر ڈیوٹی میں کمی اور ایم ایس ایم ایز کے لیے مالی مدد-ہندوستان کے چمڑے کے شعبے کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سی ایل ای پائیدار ترقی اور عالمی مسابقت کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ جناب راجندر کے جالان نے اطلاع دی۔
مرکزی بجٹ 2025 نے قرض تک رسائی کو بڑھا کر، ڈیوٹی کو معقول بنا کر اور کلیدی پالیسی فریم ورک کو برقرار رکھتے ہوئے چمڑے اور جوتوں کے شعبے کو بہت ضروری فروغ دیا ہے۔ جوائنٹ سکریٹری جناب ومل آنند نے کہا کہ صنعت نئے متعارف کرائے گئے خصوصی پیکیج اور برآمدات پر مبنی ترغیبات کے ساتھ نمایاں ترقی کے لیے تیار ہے۔
********
ش ح۔م م۔ن ع
U-6163
(Release ID: 2100242)
Visitor Counter : 60