امور داخلہ کی وزارت
گلیشیل جھیل پھٹنے سے آنے والے سیلاب کی روک تھام کا پروجیکٹ
Posted On:
04 FEB 2025 2:44PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے چار ریاستوں یعنی اروناچل پردیش، ہماچل پردیش، سکم اور اتراکھنڈ میں 150.00 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات پر نافذ کرنے کے لیے نیشنل گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) رسک مٹیگیشن پروجیکٹ (این جی آر ایم پی) کو منظوری دی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ (این ڈی ایم ایف) سے مرکزی حصہ 135.00 کروڑ روپے ہے ،جبکہ ریاستوں کو اپنے وسائل سے 15.00 کروڑ روپے کا تعاون کرنا ہے۔ پروجیکٹ کے اخراجات، مرکزی حصہ اور ریاستی حصہ کی ریاستی تفصیلات درج ذیل ہیں:
ریاستیں
|
کل پروجیکٹ کا خرچہ
|
این ڈی ایم ایف سے منظور شدہ مرکزی حصہ
|
ریاستوں کا حصہ
|
اروناچل پردیش
|
45.00
|
40.50
|
4.50
|
اتراکھنڈ
|
30.00
|
27.00
|
3.00
|
سکم
|
40.00
|
36.00
|
4.00
|
ہماچل پردیش
|
35.00
|
31.50
|
3.50
|
کل
|
150.00
|
135.00
|
15.00
|
پروجیکٹ کے تحت 17.10.2024 کو بالترتیب اروناچل پردیش اور سکم کی ریاستی حکومتوں کو 1.83 کروڑ اور 8.35 کروڑ روپے کی پہلی قسطیں جاری کی گئی ہیں۔
این جی آر ایم پی کا مقصد گلیشیئر جھیلوں کے سیلاب (GLOF) کے خطرات کو کم کرنا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جو ایسے قدرتی آفات کے لئے زیادہ حساس ہیں۔ این جی آر ایم پی پروجیکٹ کے مقاصد درج ذیل ہیں:
- GLOF اور اس طرح کے واقعات کی وجہ سے انسانی زندگی کے ضیاع کو روکنا اور اہم بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے اقتصادی نقصانات اور نقصان کو کم کرنا ہے۔
- آخری میل تک رسائی کی بنیاد پر ابتدائی وارننگ اور مانیٹرنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا۔
- مقامی سطح پر اداروں اور کمیونٹیز کو مضبوط کرکےجی ایل او ایف کے خطرات کو کم کرنے اور اس پر قابو پانے کے لئے سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا۔
- جی ایل او ایف کے خطرے کو کم کرنے اور اس پر قابو پانے کے لئے مقامی علم اور سائنسی جدید اقدامات کا استعمال کرنا۔
این جی آر ایم پی پروجیکٹ کے چار اجزاء ہیں:
جز 1: جی ایل او ایف کے خطرات اور تجزیہ (معیاری تشخیص کے طریقہ کار اور جھیل کی انوینٹری کی وضاحت)
جز II:جی ایل او ایف مانیٹرنگ اور ابتدائی وارننگ سسٹم (بشمول دور دراز کے سینسنگ ڈیٹا، کمیونٹی کی مداخلت برائے مانیٹرنگ، الرٹ اور اشاعت)
جز III:جی ایل او ایف کی روک تھام کے اقدامات (مقامی سطح پر مخصوص مداخلتیں جن میں تکنیکی مہارت اور کمیونٹی کی شمولیت شامل ہو)
جزو IV : عوامی آگاہی پیدا کرنا اور صلاحیت سازی (متعدد سطحوں پر شریک اسٹیک ہولڈرز کی شرکت)
یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور جناب نیتانند رائے نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
**********
ش ح۔ م ع ن-ج ا
Urdu No. 6148
(Release ID: 2100200)
Visitor Counter : 21