صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج نئی دہلی میں عالمی فارماکوپیا کی 15ویں بین الاقوامی میٹنگ میں کلیدی خطاب کیا


انہوں نے بھارت کی عالمی دواسازی کے معیارات کی ہم آہنگی اور ضوابط میں اتفاق رائے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

‘‘آئی ایم ڈبلیو پی فارماکوپیئل سائنس اور انضباطی  ہم آہنگی میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے’’

انہوں نے آئی پی سی  نیوز لیٹر 2024 اور ایک خصوصی آئی پی سی ویڈیو فلم بھی جاری کی، جس میں بھارت کی فارماکوپیا سائنس میں کی جانے والی ترقیات کو اجاگر کیا گیا ہے

Posted On: 05 FEB 2025 4:24PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج یہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تعاون سے حکومت ہند میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کی ماتحتی میں  ہندوستانی فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی) کے زیر اہتمام ورلڈ فارماکوپیا (آئی ایم ڈبلیو پی) کی 15ویں بین الاقوامی میٹنگ میں کلیدی خطبہ دیا۔ میٹنگ میں  فارماسیوٹیکل معیارات اور ہم آہنگی سے متعلق اہم مسائل پر غور کرنے کے لیے عالمی فارماکوپیئل لیڈرز، ریگولیٹری اتھارٹیز اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز یکجا ہوئے۔

 

 

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ۔ پٹیل نے عالمی فارماسیوٹیکل اسٹینڈرڈائزیشن اور انضباطی ہم آہنگی کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے "دنیا کی فارمیسی" کے طور پر ہندوستان کے کردار کو اجاگر کیا اور عالمی سطح پر اعلیٰ معیار کی ادویات تک رسائی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ڈبلیو پی فارماکوپیئل سائنس اور انضباطی ہم آہنگی میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

 

 

اس موقع پر، مرکزی وزیر نے آئی پی سی نیوز لیٹر 2024 اور ایک خصوصی آئی پی سی ویڈیو فلم بھی جاری کی، جو فارماسیوٹیکل سائنس میں ہندوستان کی ترقی اور اعلیٰ معیار کے دواسازی کے معیار کو یقینی بنانے میں کمیشن کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔ ویڈیو فلم کو درج ذیل لنک پر کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے: https://www.youtube.com/watch?v=MCdAZodvOSM۔

 

 

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں سکریٹری محترمہ پنیا سلیلا سریواستو نے دواسازی کے معیار کے کو مضبوط بنانے میں عالمی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی بہترین طریقوں کے ساتھ ریگولیٹری فریم ورک کو ہم آہنگ کرنے اور دنیا بھر میں محفوظ اور موثر ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے میں ہندوستان کی کوششوں کا اعادہ کیا۔

ا ٓئی پی سی اور ڈرگس کنٹرولر جنرل (انڈیا) کے سکریٹری-کم-سائنٹیفک ڈائریکٹرڈاکٹر راجیو سنگھ رگھوونشی نے فارماکوپیئل سائنس میں عالمی معیارات قائم کرنے میں آئی پی سی کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آئی پی سی کے اقدامات کی وضاحت کی، جن  میں آئی پی آن لائن پلیٹ فارم، جو ہندوستانی فارماکوپیا کے معیارات تک رسائی اور استعمال میں اضافہ کرتا ہے، شامل ہے۔ انہوں نے عالمی ادویہ سازی کے معیارات کی تشکیل میں سائنسی ترقی اور ریگولیٹری تعاون کے کردار پر زور دیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ہندوستان کے نمائندےڈاکٹر روڈریک ایچ اوفرین نے فارماکوپیئل کے معیار کی ترتیب میں ہندوستان کی قیادت کی ستائش کی اور مریضوں کی حفاظت اور صحت عامہ کو یقینی بنانے میں انضباطی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

15 ویں آئی ایم ڈبلیو پی اہم مرکزی  شعبوں پر بات چیت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جن میں شامل ہیں:

  • 14ویں آئی ایم ڈبلیو پی کی سفارشات پر اپ ڈیٹس اور ہم آہنگی کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ۔
  • مواصلتی جائزہ میں ناخالصیوں کے تعین کے ابھرتے ہوئے مسائل (کیو3) اور آئی سی ایچ  کیو6 ہدایات کے فارماکوپیا مونوگراف کی تفصیلات پر اثرات:
  • فورم کے لیے طویل مدتی حکمرانی کا ڈھانچہ قائم کرنے کے لیے آئی ایم ڈبلیو پی چارٹر کی وضاحت کرنا۔
  • فارماکوپیئیل ڈسکشن گروپ (پی ڈی جی) کی تازہ معلومات کے ساتھ، عالمی فارماکوپیا اور انضباطی اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھانا۔
  • دواسازی کے طریقوں اور فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ کے معیارات میں ماحولیاتی پائیداری کا فروغ۔
  • 15ویں آئی ایم ڈبلیو پی کے لیے رپورٹوں کو حتمی شکل دینا اور 16ویں آئی ایم ڈبلیو پی کے لیے تیاری کے مباحث۔

آئی ایم ڈبلیو پی کے دوران ہونے والی بات چیت سے ادویات کے معیار، حفاظت اور افادیت کو یقینی بنانے میں فارماکوپیا کے کردار کو تقویت ملے گی۔ میٹنگ کے نتائج معیاری ترتیب اور انضباطی  ہم آہنگی میں مستقبل کے تعاون کی رہنمائی کریں گے۔

 

 

15ویں آئی ایم ڈبلیو پی ، جو آج سے شروع ہوئی ہے، 7 فروری 2025 کو اختتام پذیر ہوگی۔ ان تین دنوں کے دوران ہونے والی بحث و مباحثہ عالمی فارماکوپیا کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور دواسازی کے معیار کی یقین دہانی کو بڑھانے کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

************

ش ح۔ع ح ۔ن ع

 (U: 6131)


(Release ID: 2100084) Visitor Counter : 20


Read this release in: Tamil , English , Hindi