تعاون کی وزارت
این سی ڈی سی کی سہکار متر انٹرنشپ اسکیم
Posted On:
04 FEB 2025 3:25PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) نے، جو امداد باہمی کی وزارت کے ماتحت ایک قانونی کارپوریشن ہے، سہکار متر انٹرن شپ اسکیم کا آغاز کیاجس کے مقاصد درج ذیل ہیں:-
- پیشہ ور گریجویٹس کو این سی ڈی سی اور امداد باہمی کے کردار، شراکت اور اثرات کے بارے میں گہرائی کے ساتھ جانکاری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا۔
- پیشہ ور گریجویٹس کو اہل بنانے کے لیے، این سی ڈی سی اور امداد باہمی کے سیاق و سباق اور کام کاج کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا۔
- پیشہ ور گریجویٹس کو امداد باہمی کے بزنس ماڈل کی طرف راغب کرنا اور خود کو اسٹارٹ اپ امداد باہمی میں شامل کرنا۔
- امداد باہمی قانون کے تحت منظم کردہ ایف پی او میں پیشہ ور گریجویٹس کو قیادت اور/ یا کاروباری کردار ادا کرنے کا اہل بنانا ۔
- کاروباری منصوبوں، پروجیکٹوں کے منصوبوں اور منصوبوں کی تیاری میں ضرورت مند امداد باہمی اداروں کی مدد کرنا۔
پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل افراد، جیسے زرعی ، ڈیری، حیوانات، ویٹرنری سائنسز، ماہی گیری ، باغبانی، کپڑوں کی صنعت، ہتھ کرگھے، یا آئی ٹی میں بیچلر کی ڈگری، سہکار متر انٹرن شپ اسکیم کے اہل ہیں۔ اس کے علاوہ، زرعی کاروبار ، کوآپریٹو مینجمنٹ، ایم کام، ایم سی اے، فنانس، بین الاقوامی تجارت، جنگلات، دیہی ترقی، یا پروجیکٹ مینجمنٹ میں ایم بی اے کرنے والے یا مکمل کرنے والے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ انٹر آئی سی اے آئی یا انٹر آئی سی ڈبلیو اے اہلیت والے امیدواروں کو بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔ تمام درخواست دہندگان کواس کا اہل ہونا لازمی ہے جو یو جی سی / اے آئی سی ٹی ای / آئی سی اے آر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں یا اداروں سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ تجویز کردہ ہوں۔ اسکیم کے تحت انٹرنز کے انتخاب کا عمل ان کے بائیو ڈیٹا پر مبنی ہوتا ہے، اس کے ساتھ اسپانسر کرنے والے اداروں کی سفارش بھی شامل ہوتی ہے۔
سہکار متر انٹرن شپ اسکیم ملک میں امداد باہمی کے شعبے کی ترقی میں کئی طریقوں سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس سے نوجوان پیشہ ور گریجویٹس کو امداد باہمی قانون کے تحت منظم فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) میں قیادت اور کاروباری کردار ادا کرنے کا اہل بنانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ اسکیم ان گریجویٹ افراد کو امداد باہمی کاروباری ماڈل کی طرف بھی راغب کرتی ہے، جس سے انہیں اسٹارٹ اپ امداد باہمی کے قیام میں مشغول ہونے کی ترغیب حاصل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ اسکیم امداد باہمی اداروں کو کاروباری منصوبوں اور اِن کی تیاری میں مدد دیتی ہے، اس طرح ان کی کام کاج کی صلاحیتوں کو استحکام حاصل ہوتا ہے اور شعبے کی ترقی میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس انٹرنشپ پروگرام (ایس آئی پی) سے سہکار متر اسکیم کے تحت، این سی ڈی سی پیشہ ورانہ کورسز کے طلباء کو این سی ڈی سی کے کام کرنے کے شعبوں اور امداد باہمی اداروں کے متعلقہ پہلوؤں میں تجربہ حاصل کرنے کے لیے انٹرن شپ کے موقعے فراہم ہوتے ہیں۔ این سی ڈی سی امداد باہمی کے اصولوں پر پروگراموں کی منصوبہ بندی اور فروغ دیتا ہے۔ این سی ڈی سی کی فنانس اسکیموں میں ایگرو پروسیسنگ، ہارٹی پروسیسنگ، کریڈٹ، ان پٹ، کمپیوٹرائزیشن، اسٹوریج، کولڈ چین، ٹیکسٹائل، ہینڈلوم، شوگر، ایتھنول، ڈیری، فشریز، لائیو اسٹاک، خنزیر پروری، پولٹری، قابل تجدید توانائی اور دیہی سرگرمیاں شامل ہیں ۔ اس اسکیم میں رہائش، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل، خواتین کے امداد باہمی کے اداروں ، جانوروں کی دیکھ بھال / صحت، مہمان نوازی اور ٹرانسپورٹ، بجلی، ہسپتال، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم وغیرہ بھی شامل ہیں۔۔
سہکار متر انٹرن شپ اسکیم کا مقصد امداد باہمی اداروں کو نوجوان پیشہ ور افراد کے اختراعی خیالات سے مستفید ہونے کا اہل بنا کر ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد کرنا ہے جبکہ انٹرنز کو قابل قدر فیلڈ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ یہ پیشہ ور گریجویٹ افراد کو این سی ڈی سی اور امداد باہمی کے کاموں سے متعلق کام کاج کر کے دکھانا ہے، جس سے انہیں علم حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اسکیم سے تعلیمی اداروں کے نوجوان پیشہ ور افراد کو امداد باہمی قانون کے تحت قائم کسانوں کی پیداوار سے متعلق تنظیموں کی طرف سے اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔
****
ش ح ۔ ا س ۔ ت ح
U. No - 6057
(Release ID: 2099663)
Visitor Counter : 37