زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
سنٹرل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام
Posted On:
04 FEB 2025 1:34PM by PIB Delhi
آئی سی اے آرسنٹرل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (CRRI) اپنے تین سب سٹیشن ہزاری باغ (جھارکھنڈ)، گیروا (آسام) اور نائرا (آندھرا پردیش) کے ساتھ بارگڑھ، اڈیشہ سمیت ملک کی مختلف ریاستوں کی مختلف ماحولیات میں کاشت چاول کی پیداوار، منافع اور پائیداری کو بڑھانے کے لیے ماحولکے لئے ساز گار ٹیکنالوجیز تیار اور فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ، ICAR-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف رائس ریسرچ (IIRR)، حیدرآباد، تلنگانہ بھی ملک میں چاول کی تحقیق کی نگرانی کرتا ہے۔
مذکورہ بالا کے علاوہ، بھونیشور میں واقع اڈیشہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی (OUAT)، اوڈیشہ کے لیے چاول پر تحقیق اور توسیعی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ اس لیے فی الحال اوڈیشہ کے بارگڑھ میں سنٹرل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
چاول کی فصل کے لیے مندرجہ بالا دو قومی اداروں کے ذریعے کئی موسمیاتی سمارٹ ٹیکنالوجیز/مصنوعات تیار، اور ان کی جانچ کی جاتی ہیں۔ بارگڑھ کے کسان ایسی اقسام/ٹیکنالوجی کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔
آئی سی اے آراپنے اوپر دو تحقیقی اداروں کے ذریعے مضبوط اور موثر تحقیقی حکمت عملیوں کے ذریعے پورے ملک میں چاول کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجیز تیار کرنے کا ملکی اختیاررکھتا ہے۔ اڈیشہ اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں بہتر اقسام اور ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور لاگت کو کم کرنے کے ذریعے پیداوار بڑھانے پر تحقیقی کام کیے گئے ہیں۔
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
ش ح۔ اع خ۔ س ع س
U NO 6043
(Release ID: 2099571)
Visitor Counter : 15