الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ڈبلیواے وی ای ایس2025 لائیو نشریات میں غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے اے آئی سے چلنے والا حل متعارف کرائے گا
کریٹ ان انڈیا چیلنج کے حصے کے طور پر ترتھ ٹیل ہیکاتھن نےعالمی سطح پر 5,600 سے زائد رجسٹریشنز حاصل کی ہے، جس میں 36؍فیصدخواتین شامل ہیں
رہنمائی، فنڈنگ اور10 لاکھ روپےکے انعامات: ناظرین کو گمراہ کن مواد سے بچانے اور اخلاقی صحافت کو فروغ دینے کے چیلنج کا مقابلہ کریں گے
رجسٹریشن جلد بند ہو رہی ہے!! TruthTell Hackathon میں 21 فروری 2025 سے پہلے شرکت کریں۔
Posted On:
04 FEB 2025 12:15PM by PIB Delhi
وزارت اطلاعات و نشریات نے انڈیا سیلولر اینڈ الیکٹرانکس ایسوسی ایشن(آئی سی ای اے) کے ساتھ مل کر توتھ ٹیل ہیکا تھن چیلنج کا اعلان کیا ہے۔ یہ ہیکاتھن ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ(ڈبلیو اے وی ای ایس) 2025 کے آغاز کے موقع پر ‘ کریٹ ان انڈیا چیلنج’(سی آئی سی)(ہندوستان میں تخلیق) کے سیزن ۔1 کا حصہ ہے۔ یہ چیلنج ایک انقلابی اقدام ہے ،جس کا مقصد براہ راست نشریات میں گمراہ کن معلومات سے نمٹنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی حل تیار کرنا ہے۔
جھوٹ کو بے نقاب کرنا:
آج کے تیز رفتار میڈیا کے ماحول میں، گمراہ کن معلومات تیزی سے پھیلتی ہیں، خاص طور پر براہ راست نشریات کے دوران۔ حقیقی معلومات کو فوری طور پر شناخت کرنے کا چیلنج براڈکاسٹرز، صحافیوں اور ناظرین سب کے لیے اہم ہے۔
10؍لاکھ روپے کے انعامی پول کے ساتھ، ہیکاتھن ڈویلپرز، ڈیٹا سائنسدانوں اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کو بر وقت گمراہ کن معلومات کا پتہ لگانے اور حقائق کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت( اے آئی) پر مبنی ٹولز بنانے کی دعوت دیتا ہے۔ جیتنے والی ٹیموں کو نقد انعامات، رہنمائی کے مواقع اور معروف ٹیک پیشہ ور افراد سے انکیوبیشن سپورٹ حاصل ہوگی۔
آج تک ہیکاتھن کو زبردست توجہ حاصل ہوئی ہے، جس میں عالمی سطح پر 5,600 سے زیادہ رجسٹریشنزہو چکے ہیں، جن میں 36؍فیصد خواتین کی شرکت بھی شامل ہے۔
اہم مقاصد:
- براہ راست نشریات میں معلومات کی بروقت شناخت اور تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹولز تیار کرنا۔
- میڈیا کے منظرنامے میں اعتماد اور شفافیت کو فروغ دینا۔
- خبریں رپورٹ کرنے میں مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال کو فروغ دینا۔
ہیکاتھن کے مراحل اور اہم تاریخیں:
- پروٹوٹائپ کی جمع کرانے کی آخری تاریخ: 21 فروری 2025
- حتمی پیشکشیں: مارچ کے آخر تک 2025
- فاتحین کامظاہرہ: ڈبلیو اے وی ای ایس سمٹ 2025
شرکت کی تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے، : https://icea.org.in/truthtell/ پر رابطہ کریں۔
معاون شراکت دار
یہ ہیکاتھن اہم پارٹنرز کی حمایت سے منعقد ہو رہا ہے، جن میں وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (MeitY)، IndiaAI مشن، اور DataLEADS شامل ہیں؛ جو آئی سی ای اے کی میڈیا ٹیکنالوجی میں جدت کو فروغ دینے اور براڈکاسٹنگ کے معیارات کو برقرار رکھنے کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔
آئی سی ای اے ے بارے میں
انڈیا سیلولر اینڈ الیکٹرانکس ایسوسی ایشن(آئی سی ای اے) ہندوستان میں موبائل اور الیکٹرانکس کے شعبے کی اعلیٰ صنعتی تنظیم ہے، جو ہندوستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے جدت، پالیسی کی حمایت اور عالمی تعاون کی قیادت کرتی ہے۔
***
UR-6036
ش ح۔ م ع ن- ع ن
(Release ID: 2099496)
Visitor Counter : 18