امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جدت اور معاشی ترقی کو فروغ دینے والےمعیارات کی تشکیل میں تعلیم اور صنعت کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے: بھارتی معیارات بیورو کےڈائریکٹر جنرل


بی آئی ایس نے صحت کے شعبے میں سالانہ کنونشن کا انعقاد کیا

Posted On: 04 FEB 2025 11:47AM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XS44.png

تعلیم اور صنعت کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے تاکہ ایسے معیارات تشکیل دیے جا سکیں جو جدت اور معاشی ترقی کو فروغ دیں، یہ بات بھارتی معیارات بیورو کے ڈائریکٹر جنرل، جناب پرمود کمار تیواری نے صحت کے شعبے میں سالانہ کنونشن کے دوران کہی۔

بھارتی معیارات بیورو (بی آئی ایس) جو حکومت ہند نے امور صارفین کے محکمہ کے تحت کام کرتا ہے، اپنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریننگ فار اسٹینڈرڈائزیشن، نوئیڈا میں صحت کے شعبے کے تعلیمی اداروں اور تحقیق و ترقی کے اداروں کے ڈینز اور ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس (ایچ او ڈیز) کے لیے سالانہ کنونشن کا انعقاد کیا۔ تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ ہونے والے کنونشنز کی سیریز میں یہ پہلا کنونشن تھا جو صحت کے شعبے پر مرکوز تھا۔ اس کنونشن میں 28 اداروں سے تقریباً 36 شرکاء نے شرکت کی، جن میں ڈینز، ہیڈز آف ڈپارٹمنٹس، فیکلٹی ممبران اور تحقیقاتی اداروں کے ماہرین شامل تھے۔

کنونشن کا مقصد، صحت اور طبی آلات کے شعبے میں معیاری کاری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اورتعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کے مواقع تلاش کرنا تھا تاکہ بی آئی ایس کی معیاری کاری کی سرگرمیوں کو اس شعبے میں مزید مستحکم کیا جا سکے۔ بی آئی ایس کا مقصد بھارتی معیارات کے استعمال کو مضبوط بنانا ہے جو نہ صرف صنعتوں یا صارف گروپوں تک محدود نہ ہوں بلکہ یہ تعلیمی اداروں کے لیے بھی تکنیکی دلچسپی کا باعث بنیں۔ اداروں کے ساتھ مشغول ہونے کی یہ کوشش تعلیمی اور تحقیقی حلقے میں معیارات کے بارے میں زیادہ آگاہی پیدا کرنے اور ان کی فعال شرکت کو فروغ دینے کے لیے ایک اقدام ہے۔

جناب تیواری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے صحت کے شعبے میں مینوفیکچرنگ کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر بات کی۔ جناب تیواری نے شرکاء کو معیاری کاری کے ‘چیرز’ کی تعیناتی اور تعاون بڑھانے کے لیے ایم او یوز پر دستخط کرنے کے بارے میں بتایا ۔

انہوں نے بی آئی ایس کی پہل قدمیوں پر بھی روشنی ڈالی، جن میں اداروں میں آگہی پروگرامز اور مختلف شعبوں میں سالانہ کنونشنز شامل ہیں۔ انہوں نے ماہرین سے اپیل کی کہ وہ بی آئی ایس کی تکنیکی کمیٹیوں میں فعال طور پر حصہ لیں، تحقیق و ترقی کے منصوبوں میں شامل ہوں اور انجینئرنگ کے نصاب میں معیارات کو شامل کریں تاکہ سیکھنے کے عمل کو بڑھایا جا سکے۔ آخر میں انہوں نے محدود مینوفیکچرنگ کی بنیاد پر تحقیقاتی صلاحیتوں کے چیلنجز کو اجاگر کیا اور وزیر اعظم کے وژن کے مطابق بھارتی معیارات کو عالمی سطح پر تسلیم کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سائنسدان-جی اور ڈی ڈی جی (بین الاقوامی تعلقات) جناب چندن بہل نے مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے معیارات کی تشکیل پر زور دیا جو نہ صرف سائنسی طور پر جدید ہوں، بلکہ ضروریات کے مطابق بروقت بھی ہوں۔ انہوں نے تعلیمی اور تحقیقاتی اداروں کی اہمیت پر بھی زور دیا، جو اس شعبہ کے جدید ترین تکنیکی علم کے حامل اہم شراکت دار ہیں۔ انہوں نے اس کنونشن کو معیارات کے علم کو تحقیقاتی کمیونٹیز اور اسکالرز تک مزید پہنچانے کی ایک کوشش اور تحقیقاتی کمیونٹی کے آئندہ معیاری کاری میں مشغول ہونے کی شروعات قرار دیا۔

سائنسدان-ایف اور ہیڈ(اسٹینڈرڈز کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ ڈیارٹمنٹ) جناب دیپک اگروال نے شرکاء کو بی آئی ایس کے جائزے اور بی آئی ایس کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، خاص طور پر معیاری کاری کے حوالے سے۔ بی آئی ایس کی ایس سی ایم ڈی ٹیم نے بی آئی ایس کی جانب سے اہم کامیابیوں اور اسی کے لیے ڈیجیٹل انٹرفیسز کی تشریح پر کی جانے والی پہل قدمیوں کو شیئر کیا۔

سائنسدان-ای اور ہیڈ (میڈیکل آلات اور ہاسپیٹل پلاننگ ڈپارٹمنٹ) جناب چنمے دیویدی نے شرکاء کو بی آئی ایس میں صحت کے شعبے میں معیارات کی تشکیل کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایم ایچ ڈی کے افسران نے صحت کے شعبے میں اہم معیارات پر بریفنگ دی جو بایوٹیکنالوجی اور بایومیڈیکل انجینئرنگ کے تعلیمی شعبوں میں تکنیکی تصورات پر مبنی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024YRV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035F94.jpg

********

ش ح۔ع ح۔اش ق

 (U: 6033)


(Release ID: 2099462) Visitor Counter : 20