وزارت سیاحت
وزارتِ سیاحت نے معلومات فراہم کرنے کیلئے میلہ علاقے میں ایک ‘انکریڈیبل انڈیا’ پویلین قائم کیا ہے
Posted On:
03 FEB 2025 4:30PM by PIB Delhi
مہا کمبھ 2025، اتر پردیش کےشہر پریاگ راج میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس کے انتظامات، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزارتِ سیاحت مختلف اقدامات کے ذریعے مہا کمبھ 2025 کو فروغ دے رہی ہے۔ وزارت نے میلے کے علاقے میں ‘انکریڈیبل انڈیا’ پویلین قائم کیا ہے تاکہ معلومات فراہم کی جا سکیں اور سیاحوں، میڈیا، اور انفلوئنسرز سے رابطہ قائم کیا جاسکے۔ مہا کمبھ کے لیے نئے تخلیقی مواد، مختلف ٹور پیکیجز، پروازوں اور رہائش کے متبادل پر مشتمل ایک ڈیجیٹل بروشر تیار کر کے تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، سیاحوں کے لیے ایک مخصوص مہا کمبھ ٹورسٹ انفولائن (1800111363) بھی قائم کی گئی ہے۔
مہا کمبھ کی تشہیر وزارتِ سیاحت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی کی جا رہی ہے۔
انڈیا ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( آئی ٹی ڈی سی)، جو وزارتِ سیاحت کا ایک عوامی شعبے کا ادارہ ہے، نے پریاگ راج کے ٹینٹ سٹی میں 80 لگژری خیموں پر مشتمل رہائش گاہ قائم کی ہے۔
وزارتِ ثقافت نے نارتھ سینٹرل زون کلچرل سینٹر کے ذریعے میلے کے علاقے میں ایک ثقافتی گاؤں، ’کلا گرام‘ قائم کیا ہے، جس میں انوبھوت منڈپم، فنکاروں کی پرفارمنس، فوڈ زون اور روایتی بھارتی دستکاری و ہینڈلوم کی نمائش و فروخت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
وزارتِ ریلوے کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، مسافروں کی ضروریات کو پورا کرنے اور پریاگ راج آنے اور جانے کوآسان بنانے کے لیے بیوہاری-کٹنی سیکٹر پر 16 ٹرین چلائی جارہی ہیں، جن میں (05609/05610 جبل پور-برگواں کمبھ میلہ اسپیشل شامل ہے)۔پریاگ راج کے سفر کے لیے مسافر کٹنی میں ٹرین تبدیل کرسکتے ہیں اور کٹنی-پریاگ راج سیکٹر پر چل رہی 176 ٹرینوں کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ (بشمول 32 اسپیشل ٹرینیں)۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں وزیرِ سیاحت و ثقافت، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے تحریری جواب میں فراہم کی۔
---------------
U.No:6021
ش ح۔ف ا ۔ ص ج
(Release ID: 2099407)
Visitor Counter : 42