وزارت اطلاعات ونشریات
مہاکمبھ 2025: بسنت پنچمی کے موقع پر منعقدہ تیسرے امرت اسنان کے دوران لاکھوں عقیدت مندوں نے تروینی سنگم میں پوتر اسنان کیا
امرت اسنان کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کو یقینی بنانے کیلئے میلے کی انتظامیہ کی جانب سے وسیع انتظامات
Posted On:
03 FEB 2025 9:40PM by PIB Delhi
بسنت پنچمی کے موقع پر تیسرا امرت اسنان پریاگ راج میں مہاکمبھ 2025 کے دوران کامیابی سے مکمل ہوا۔ تروینی سنگم میں لاکھوں عقیدت مندوں نے پوتر اسنان کیا ۔ کمبھ میلہ نہ صرف عقیدہ ، اعتماد اور عقیدت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اتحاد، مساوات اور ثقافتی تنوع کو بھی اپنی خالص ترین شکل میں ظاہر کرتا ہے۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WNKS.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WNKS.jpg)
ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، بسنت پنچمی کی شام 6 بجے تک، کل 2.33 کروڑ عقیدت مندوں نے تروینی سنگم میں ڈبکی لگائی تھی۔ہندوستان اور بیرون ملک کے عقیدت مندوں نے ’واسودھیو کٹمبکم‘ کے جذبے کے تحت یکجا ہو کرپوتر اسنان کی رسم میں حصہ لیا۔ مختلف ممالک کے سادھو سنتوں، یوگیوں، علماء اور عقیدت مندوں نے بھی اس روحانی تقریب میں حصہ لیا، اس طرح یہ حقیقتاً ایک عالمگیر تہوار ہے۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LUQB.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LUQB.jpg)
اس مبارک دن کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے عقیدت مندوں نے ایک رات پہلےسے سنگم کے علاقے میں پہنچنا شروع کردیا۔ کمبھ میلہ انتظامیہ، مقامی انتظامیہ، پولیس، صفائی کے کارکنوں، رضاکاروں،کشتی والوں اور تمام سرکاری محکموں کے تعاون سے اس تاریخی تقریب کے محفوظ اور ہموار انعقاد کو یقینی بناتے ہوئے اس تقریب کو کامیاب بنایا گیا۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q1XB.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q1XB.jpg)
وسنت پنچمی پر تیسرے امرت اسنان کے لیے صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جس کا مقصد صاف اور محفوظ ماحول کو برقرار رکھنا تھا۔ اس مقصد سے ، 15,000 صفائی کارکنان اور 2,500 سے زیادہ گنگا سیوا دوتوں نے انتھک محنت کی۔ سنتوں اور عقیدت مندوں دونوں کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے اکھاڑوں کی طرف جانے والے راستوں کی صفائی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ فوری طور پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے فوری امدادی ٹیموں کو پورے علاقے میں تعینات کیا گیاتھا تاکہ میلے کے میدانوں سے کچرے کوفوری طور پرہٹایا جاسکے۔ کشتی والوں اور اسٹیمر کی مدد سے پانی کا چھڑکاؤ اور سنگم کی صفائی کی گئی۔
کمبھ میلہ 2025 ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس تقریب کی مقبولیت اور ثقافتی اہمیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی عقیدت مند ہندوستانی ثقافت اور روایات سے بے حد متاثرہوئے ہیں اوروہ پوتر گنگا اسنان اور ہندوستان کے مذہبی اور ثقافتی طورطریقوں کا تجربہ کر رہے ہیں۔
*******
(ش ح۔ک ح ۔ م ش)
U:6022
(Release ID: 2099400)
Visitor Counter : 20