پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پائپ لائن کے ذریعہ گھر گھر گیس کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات

Posted On: 03 FEB 2025 5:09PM by PIB Delhi

پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی ) کنکشن فراہم کرنا سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورک کی ترقی کا ایک حصہ ہے اور یہ کام پیٹرولیم و قدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) کے مجاز اداروں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ پی این جی آر بی نے سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی کے لیے 34 ریاستوں/مرکز کے زیر علاقوں کے 733 اضلاع میں پھیلے ہوئے ملک کے کل جغرافیائی رقبے کا تقریباً 100فیصد احاطہ کرنے والے 307 جغرافیائی علاقوں (جی اے) کی اجازت دی ہے۔ پی این جی آر بی نے سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی کے لیے 11 جغرافیائی علاقوں (جی اے) (بشمول 3 جی اے جو بہار اور جھارکھنڈ میں پھیلے ہوئے ہیں) کو پوری ریاست جھارکھنڈ کا احاطہ کرنے کی اجازت دی ہے۔

حکومت نے ملک میں سی جی ڈی سیکٹر کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں حسب ذیل شامل ہیں۔

  • سی جی ڈی سیکٹر کو گھریلو قدرتی گیس مختص کرنا
  • پی این جی مقصد کے لیے دستیاب موڈ (بشمول کیسکیڈ موڈ) کے ذریعہ گھریلو گیس کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا۔
  • سی جی ڈی منصوبوں کو عوامی افادیت کا درجہ دینا۔
  • دفاعی رہائشی علاقے/یونٹ لائنوں میں پی این جی کے استعمال کے لیے رہنما خطوط۔
  • پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کو ان کے متعلقہ رہائشی کمپلیکس میں پی این جی کی فراہمی کے لیے رہنما خطوط۔
  • سی پی ڈبلیو ڈی  اور این بی سی سی کو تمام سرکاری رہائشی کمپلیکس میں پی این جی کی فراہمی ۔

اس کے علاوہ، حکومت متعلقہ ریاستوں میں سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی اور اس سلسلے میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومتوں کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت اور میٹنگیں کرتی ہے۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سریش گوپی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

6004


(Release ID: 2099293) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu