وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

رن بھومی ایپ

Posted On: 03 FEB 2025 4:35PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کی طرف سے مطلع کیا گیا ہےکہ رن بھومی ایپ اور بھارت رن بھومی درشن اقدام کو ہندوستان کے شہریوں کے لیے تاریخی اہمیت اور بہادری کے شعبوں کو کھولنے کے لیے شروع کیا گیا ہے، جو ہندوستانی مسلح افواج کی قربانی کی علامت ہے۔

77 شوریہ گنتویہ مقامات کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں منسلک ہیں۔

ہندوستانی فوج نے ریاستی حکومتوں اور وزارت سیاحت کے ساتھ مل کر ان حساس اور دور دراز مقامات پر آنے والے عقیدت مندوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں:

  1. رابطہ اور مدد کا ملٹری پوائنٹ-زیادہ خطرہ والے سرحدی علاقوں اور اونچائی والے علاقوں میں عقیدت مندوں کوتحفظ اور منظوری کے لئے فوجی یونٹوں کے ساتھ ہم آہنگی  قائم کرنے کی ضرورت  ہوتی ہے ، جس کے لئے سنگل ونڈو کے ذریعہ خدمات فراہم کی جاتی ہیں ۔ احتیاطی تدابیر اپنانے اور موافق پروٹوکول کے لئے بھی مشورہ دیا جا رہا ہے ۔
  2. کنٹرول شدہ رسائی اور اجازت نامے- بعض اونچائی والے مقامات پر داخلے کو منظم کیا جاتا ہے اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے جاتے ہیں۔
  3. ایمرجنسی رسپانس اور طبی امداد- علاقے میں ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کی ہنگامی دستیابی۔ فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فوج کی طرف سے ہنگامی انخلاء کا پروٹوکول موجود ہے۔
  4. موسم سے متعلق ایڈوائزریز- موسمی مشورے ہنگامی حالات کے دوران  لوگوں کوحادثات سے بچانے کے لیے جاری کی جاتی ہیں۔
  5. سیاحت اور ماحولیات کے رہنما خطوط- نازک ماحولیاتی نظام کی حفاظت اور ذمہ دارانہ سفر کو یقینی بنانے کے لیے پائیدار سیاحت کے طریقوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔

انفرااسٹرکچر میں اضافہ اور سہولیات کا فروغ :

  1. ’’بھارت رن بھومی درشن‘‘ پہل ایک بیداری اور ڈیجیٹل مشغولیت کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔
  2. فی الحال ان جگہوں پر جنگی یادگاریں/عجائب گھر اور کھانے پینےکی سہولیات موجود ہیں۔ انفرااسٹرکچر میں اضافہ متعلقہ ریاست کی زیر قیادت اسکیموں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

سنیل کمار تیواری۔

ای میل: - سیاحت pib[at]gmail[dot]com

ضمیمہ

77 شوریہ گنتویہ مقامات کی ریاست وار تفصیلات

پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں۔

***

ش ح۔م ح۔اش ق

 (U: 5997)


(Release ID: 2099264) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Marathi