وزارات ثقافت
گرو ششیہ پرمپرا اسکیم
Posted On:
03 FEB 2025 4:16PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں معلومات فراہم کی کہ ثقافت کی وزارت ’گرو ششیہ پرمپرا (ریپرٹری گرانٹ) کے فروغ کے لیے مالی امداد‘ کے نام سے ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم کو نافذ کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، فنون لطیفہ کی سرگرمیوں جیسے موسیقی، رقص، ڈرامہ، لوک آرٹ وغیرہ میں مصروف عمل ثقافتی تنظیموں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ ملک بھر میں فنکاروں/ششیوں کو ان کے متعلقہ گروؤں کی طرف سے مکمل تربیت فراہم کی جا سکے۔ اس اسکیم کی تفصیلات ضمیمہ - I میں دی گئی ہیں۔
گرو-ششیہ پرمپرا (ریپرٹری گرانٹ) کی اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، گرانٹ حاصل کرنے والی تنظیموں کو نئے طور پر مالی امداد حاصل کرنے یا مالی امداد کی تجدید کرانے کے لئے ہرسال اپنی درخواستیں/تجاویز جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ وزارت کی طرف سے اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی کے ذریعے ہر لحاظ سے مکمل درخواستوں/تجاویز کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ماہرین کی کمیٹی اسکیم کے رہنما خطوط، ثقافتی کارکردگی/سرگرمیوں/تنظیموں کے وسائل، مالی مدد کا جواز، گرو/تنظیم کے نمائندے کے ساتھ بات چیت وغیرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات پیش کرتی ہیں۔
گرو-ششیہ پرمپرا (ریپرٹری گرانٹ) 3 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ششیوں کو مالی مدد فراہم کرکے رقص، موسیقی اور ڈرامے کے شعبے میں فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ مزید برآں، نئی تنظیموں سے نئے طور پر مالی مدد حاصل کرنے اور اسی طرح پرانی تنظیموں سے دوبارہ مالی مدد حاصل کرنے کے لئے ہر سال درخواستیں طلب کی جاتی ہیں تاکہ پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں ابھرتے ہوئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے جس میں روایتی آرٹ کے انداز بھی شامل ہیں۔
پچھلے تین سال کے دوران گرو-ششیہ پرمپرا (ریپرٹری گرانٹ) اسکیم کے تحت اتر پردیش اور ہریانہ ریاست سمیت مالی امداد فراہم کردہ گروؤں اور ششیوں کی تعداد سے متعلق ریاست وار تفصیلات ضمیمہ - II میں دی گئی ہیں۔
سنیل کمار تیواری
ای میل: - pibculture[at]gmail[dot]com
ضمیمہ - I
گرو- ششیہ پرمپرا کے فروغ کے لیے مالی امداد (ریپرٹری گرانٹ)
اسکیم: گرو-ششیہ پرمپرا کے فروغ کے لیے مالی امداد (ریپرٹری گرانٹ) ثقافت کی وزارت کی ایک مرکزی سیکٹرکی اسکیم ہے۔ یہ اسکیم ایک جامع اسکیم ‘کلا سنسکرتی وکاس یوجنا (کے ایس وی وائی) کی ذیلی اسکیم ہے۔
اسکیم کا مقصد: اس اسکیم کا مقصد فنون لطیفہ جیسے ڈرامہ / تھیٹر گروپس، موسیقی کے طائفہ، چلڈرن تھیٹر، ڈانس گروپس وغیرہ کے میدان میں کام کرنے والی ثقافتی تنظیموں کو مالی مدد فراہم کرنا ہے، تاکہ قدیم گرو –ششیہ پرمپرا کے مطابق یہ تنظیمیں متعلقہ گروؤں کی طرف سے اپنے ششیوں کو باقاعدہ تربیت فراہم کرسکیں۔
اسکیم کے مطابق تھیٹر کے شعبے میں 1 گرو اور زیادہ سے زیادہ 18 ششیوں کو اور موسیقی اور رقص کے شعبے میں 1 گرو اور زیادہ سے زیادہ 10 ششیوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
امداد کی رقم: ہر گرو/ڈائریکٹر کے لیے امداد 15,000 روپے (صرف پندرہ ہزار روپے) ماہانہ ہے جبکہ ہر ششیہ/آرٹسٹ کے لئے یہ رقم ذیل میں درج ہے: -
*****
ش ح۔ م ع۔ ع د
U-No. 5993
(Release ID: 2099248)
Visitor Counter : 11