وزارت سیاحت
ہوٹل مینجمنٹ اداروں میں پی پی پی ماڈل
Posted On:
03 FEB 2025 4:34PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت نے مہمان نوازی کے شعبے میں مہارت کی ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) کی صلاحیت کو تسلیم کیا اور درج ذیل اقدامات کئے ہیں:
- سیاحت کی وزارت نے ہاسپیٹلٹی انسٹی ٹیوٹ کے کورسز کے نصاب اور مہمان نوازی کے کورسز کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ سے متعلق دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے صنعت کے رہنماؤں اور آئی ایچ ایم اکیڈمی پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دی۔
- مہمان نوازی، خدمت اور نگہداشت کے اعلیٰ ترین معیارکو پیشہ ورانہ بنانے والے افراد اور پیشہ ور وں کی ترقی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے 21 سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ اداروں اور 08 سرکردہ مہمان نوازی گروپوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، ان گروپوں میں انڈین ہوٹلز کمپنی لمیٹڈ، آئی ایچ جی ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، میریٹ ہوٹلز، للت ہوٹل گروپ، آئی ٹی سی گروپ آف ہوٹلز، لیمن ٹری ہوٹلز، اے پی جے سریندر پارک ہوٹلز اور ریڈیسن ہوٹل گروپ شامل ہیں۔
صنعتی اکادمی تعاون ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے جس کا مقصد ایم او یو کے حصے کے طور پر زیادہ مہمان نوازی کے سلسلے کو شامل کرکے مزید وسعت دینا ہے۔ اس مفاہمت نامے میں اداروں کے اندر اختراعات اور کاروباری سرگرمیوں کی حمایت کرنے کا ایک جزو شامل ہے۔
یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ج
(Release ID: 2099223)
Visitor Counter : 48