وزارات ثقافت
ثقافتی نقشہ سازی پر قومی مشن
Posted On:
03 FEB 2025 4:22PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے، وزارت ثقافت نے ثقافتی نقشہ سازی پر قومی مشن (این ایم سی ایم) قائم کیا ہے۔ اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کے ذریعہ نافذ کیے گئے اس مشن کا مقصد ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی اور دیہی اقتصادیات کو زندہ کرنے کے اس کے امکانات کی دستاویز سازی ہے۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر این ایم سی ایم نے جون 2023 (https://mgmd.gov.in/) میں میرا گاؤں میری دھروہر (ایم جی ایم ڈی) پورٹل کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد ہندوستان کے 6.5 لاکھ گاؤں کے ثقافتی ورثے کی دستاویز سازی ہے۔ فی الحال، 4.5 لاکھ گاؤں اپنے متعلقہ ثقافتی محکموں کے ساتھ پورٹل پر لائیو ہیں۔
ایم جی ایم ڈی پورٹل ثقافتی عناصر کی ایک وسیع رینج کو قید کرتا ہے، جس میں زبانی روایات، عقائد، رسم و رواج، تاریخی اہمیت، فن کی شکلیں، روایتی کھانے، ممتاز فنکار، میلے اور تہوار، روایتی لباس، زیورات اور مقامی نشانات شامل ہیں۔
این ایم سی ایم ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور دیہی برادریوں کو بااختیار بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ثقافتی اثاثوں کی دستاویز سازی اور فروغ کے ذریعے اس مشن کا مقصد ثقافتی شناخت کو مضبوط کرنا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ایم جی ایم ڈی پورٹل پر مختلف ثقافتی ڈومینز، آرٹسٹ اور روایتی فن پاروں کی شناخت اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ایک سیٹ فارمیٹ اپنایا گیا ہے۔
اس وقت مشن کا بنیادی مقصد ملک کے 6.5 لاکھ گاؤں کے ڈیٹا بیس کو مکمل کرنا اور ان کے ڈیٹا کو ایم جی ایم ڈی پورٹل پر اَپ لوڈ کرنا ہے۔ مشن کے دیگر اجزاء ثقافتی نقشہ سازی، قومی ثقافتی کام کی جگہ اور آؤٹ ریچ-نیوز لیٹر، میگزین، کتابچے، اشتہار، میڈیا اور پبلسٹی، مواد کی ڈیزائننگ وغیرہ کے ذریعے سنسکرتی پرتبھا کھوج ہیں۔
********
ش ح۔ اک ۔ن ع
U-5988
(Release ID: 2099220)
Visitor Counter : 11