نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

راجیہ سبھا کے 267 ویں اجلاس کے آغاز پر چیئرمین کے افتتاحی کلمات کا متن

Posted On: 03 FEB 2025 12:21PM by PIB Delhi

معزز اراکین، راجیہ سبھا کا 267 واں اجلاس بھارت کے آئینی سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، یہ پہلا اجلاس ہے جب ہم 26 نومبر 1949 کو اپنے آئین کو اپنانے کی صدی کی آخری سہ ماہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

انتہائی بصیرت کے حامل بانیوں کے تئیں گہرے اظہار تشکر کا ایک موقع، جن کی دانشمندی اور دور اندیشی نے ہمیں ایک ایسا آئین عطا کیا جس نے ہماری جمہوریہ کی تقدیر کو نمایاں طور پر تشکیل دیا ہے۔

75 سال کے اس سفر میں ہم نے اپنی لازوال حکمت اور ورثے کو ترک کیے بغیر جدیدیت کو اپنا لیا ہے۔ ہمارے اجتماعی خوابوں اور امنگوں نے خلائی تحقیق اور انفراسٹرکچر میں ڈیجیٹل جدت اور پائیدار ترقی میں پیشرفت کو قابل بنایا ہے۔

وراثت کے ساتھ وکاس کے منتر کی رہنمائی میں، 2047 تک وکست بھارت کی طرف پیش قدمی اس قطب تارے کی مانند ہونی چاہیے جو ہماری اجتماعی کوششوں کو سہارا دیتا ہے۔ اس معزز ایوان کے ممبران کی حیثیت سے ہم پر فرض ہے کہ ہم غیر متزلزل عزم کے ساتھ اس دعوت پر لبیک کہیں۔

ریاستوں کی کونسل یعنی معمر شخصیات کے ایوان کے طور پر ہمیں آئینی اقدار کے محافظ اور ترقی پسند فکر کے مشعل بردار کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ آئیے ہم اپنے بانیوں کی تقلید کریں، اور تاریخ کے اس لمحے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وقت کی ریت پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑ یں۔

ہمارا طرز عمل مثالی ہونا چاہیے۔ ہماری گفتگو، ذہین اور تخلیقی؛ اور ہمارے افعالان 1.4 بلین شہریوں کی فلاح و بہبود سے وابستہ ہیں جو ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔

ایک متحرک اور فعال پارلیمنٹ جمہوریت کی جان ہے۔ اس مقدس ایوان میں ایک تکثیری، متحرک اور پرامید معاشرے کی آوازیں جمع ہوتی ہیں، خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کی، جو ہماری قوم کی بے پناہ توانائی اور خوابوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نوجوانوں کو تعلیم، مواقع اور ذمہ داری کے احساس سے بااختیار بنا کر، ہم ایک زیادہ جامع اور پائیدار مستقبل تیار کر سکتے ہیں۔

عظیم مہاکمبھ، ہندوستان کے روحانی اور ثقافتی جوہر کا ایک شاندار جشن، ہمارے سفر کے لیے گہرے اسباق پیش کرتا ہے - تنوع میں اتحاد، اجتماعی بہبود، اور سچائی، رواداری اور ہم آہنگی کے لیے مستقل وابستگی کا مظہر۔

جیسا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ شامل ہوتے ہیں، ان اصولوں کو ہمارے افعال کی کسوٹی ہونا چاہئے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر شہری کی بھلائی ہماری کوششوں کا مرکز رہے۔

معزز اراکین، ہمارا کام یادگار ہے، اس لیے ہمارا عزم ہونا چاہیے۔ آئیے عہد کریں کہ ہم اس ایوان کے تقدس اور وقار کو برقرار رکھیں گے۔ ہمارے مباحثوں اور فیصلوں کی رہنمائی قوم کی خدمت کی عظیم امنگوں سے کی جائے۔ آئیے ہم مل کر، تمام تفریق کے باوجود ، ایسی پالیسیاں بنانے کے لیے کام کریں جو عالمی سطح پر بھارت کے موقف کو بلند کریں۔

ہمارے آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے الفاظ میں: ’’جمہوریت محض ایک نظام  حکومت  نہیں ہے بلکہ یہ بنیادی طور پر   مشترکہ زندگی کا ، مشترکہ بات چیت کے تجربے کا ایک طریقہ ہے ۔ یہ بنیادی طور پر ہمارے ساتھیوں کے ساتھ احترام اور تعظیم کا رویہ ہے۔

ہم اس فلسفہ کو ہمیشہ یاد رکھیں۔

جیسا کہ ہم اس اجلاس کا آغاز کرتے ہیں، آئیے ہم مقصد کے ساتھ سوچ سمجھ کر، وقار کے ساتھ تعاون کریں، اور فکر و آگہی کے ساتھ قانون سازی کریں — ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہم ایک ارب دلوں کی امیدوں اور خوابوں کو لے کر چلتے ہیں۔

 آئیے ایک ساتھ مل کر مستقبل کے لیے ایک ایسا راستہ بنائیں جو آئین میں کیے گئے عہد کو پورا کرے۔

********

ش ح۔ع و۔ا ک  م

U-5974


(Release ID: 2099081) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil